مجلس۲۴۔   اگست   ۲۰۲۱ عشاء    :دین کے کسی شعبے کو برا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:55) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:33) بیان کے لیے کس نیت سے آنا چاہیے۔۔۔

06:44) ہر سمعنا قبول نہیں وہ سمعنا قبول ہے جس کے بعد اطعانا بھی ہو۔۔

07:31) کریم کی تفسیر۔۔۔

08:23) آج ہم کہتے ہیں اللہ والے ہے ہی نہیں نعوذ باللہ! اللہ تعالی تو فرمارہے ہیں کونومع الصدقین اور اللہ والے نہ بھجیں یہ ہو نہیں سکتا اللہ تعالی ظلم سے پاک ہیں۔۔۔

10:13) بہترین ڈاکٹر تلاش کرتے ہیں،بہترین جاب،مال،گھر سب بہترین تلاش کرتے ہیں تو اللہ والوں کو کیوں تلاش نہیں کرتے۔۔

13:31) مسجد میں تفسیر کے حلقوں کا ذکر کہ دیکھ کر کتنا مزہ آیا۔۔اتنے حلقے دیکھ کر بہت ایمان تازہ ہوا۔۔

15:04) جہاں دین کا شعبہ کھلے تو خوش ہوجانا چاہیے چاہے ایک مدرسے کے سامنے دوسرا مدرسہ کھل جائے تو بہت خوش ہوجانا چاہیے اگر دل خوش نہیں ہوتا برا مانتا ہے غیبت کرتاہے تو فرمایا کہ دیکھو تمہاری بالٹی میں ایمان بھی موجود ہے؟دین کے کسی شعبے کے بارے میں زبان مت کھولیں ہر شعبہ حق ہے۔۔

18:33) اللہ والوں کو تلاش کرنا فرض ہے۔۔

20:41) دین کے شعبوں کو برا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں

21:29) شاہراہِ اولیاء پر جم کر رہو۔۔۔

21:56) جو علماء اور اللہ والوں کو برا بھلا کہتے ہیں اللہ تعالی کا اُس کا اعلان جنگ ہے اور حضرت علامہ گنگوہی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اُس کا منہ قبلے سے پھیر دیا جاتا ہے اور پھر جوش میں فرمایا کہ یقین نہیں آتا تو قبر کو کھول کر دیکھ لو۔۔۔

22:24) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ آدمی دو وجہ سے اصلاح نہیں کراتا۔۔۔

23:33) اپنے آپ کو کڑوڑ درجہ دوسروں سے حقیر سمجھ کر بیان کرنا ہے نصیحت کرنی ہے۔۔۔

24:01) ایک دن میں اصلاح نہیں ہوتی۔۔۔

25:45) تبارک الذی بیدہ الملک وھو علی کل شئی قدیر الذی خلق الموت والحیوۃ لیبکوکم ایکم احسن عملا وھو العزیز الغفور تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مبارک ہے وہ ذات جس کے قبضہ میں ملک ہے ۔

27:06) حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا ایک ٹرین سفر کا ذکر واقعہ۔۔۔

30:11) پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالَم جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالَم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالَم جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالَم

30:12) دو زندگیاں۔۔۔

34:47) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ۔۔

35:13) تکبر انسان کو مار دیتاہے اور تکبر کی اصلاح کراتے ہی نہیں۔۔

37:57) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جذب۔۔

40:16) ریا پر آج ہمارا کیا حال ہے ...دو آلو میں تہجد کے نور کو ضائع کردیا۔۔

40:52) ایک جملے میں دو حج کا نور ضائع کردیا۔۔۔

42:06) قبولیت کا پتا نہیں اور ہم گاتے پھرتے ہیں کہ میں اتنے حج کیے اتنے چلے لگائے۔۔۔

46:33) جذب کی بھیگ اللہ سے مانگنی چاہیے۔۔۔بغیر جذب کے کوئی اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔بس فرق یہ ہے کہ کسی کو اللہ تعالی پہلے جذب فرماتے ہیں اور کسی کو بعد میں۔۔۔

47:18) آسمان کی تین نعمتیں۔۔

54:56) لطیفہ۔۔بل بولتا ہے یا بولتی ہے یا بولے ہے۔۔۔۔

55:40) ایک دعوت میں اللہ تعالی کو ہم کتنا ناراض کرتے ہیں۔۔

57:33) دعوت میں کتنے گناہ اور غیبت کا سنگین گناہ بھی ہوتا ہے۔۔۔

57:56) اللہ تعالی کو کس دعوت پر پیار آتا ہے۔۔۔

58:47) عجیب جملہ جو آج کے پورے بیان کا خلاصہ ہے۔۔

01:00:01) حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے نکاح کا ذکر کہ آپ ﷺ کو دعوت نہیں دی لیکن آپ ﷺ نے ذرہ بھی ناراضگی کا اظہار نہیں فرمایا اور آج اگر دعوت نہ دی تو ! تو میرے لیے مر گیا میں تیرے لیے مرگیا میرے جنازے کو قندھا نہیں دینا ۔۔۔

01:04:34) جذب جس کا امام ہوتا ہے اونچا اُس کا مقام ہوتا ہے نفس جس کا امام ہوتا ہے نیچا اُس کا مقام ہوتا ہے۔۔

01:05:43) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے جذب کے واقعے کو مکمل فرمایا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries