مجلس۲۶۔   اگست   ۲۰۲۱ فجر :شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کرتا ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:21) تینوں قل کا معمول بنالیجیئے..ہر شر سے حفاظت ہوگی۔۔

02:54) گناہوں والی زندگی عذاب کی زندگی ہے۔۔۔

04:11) کسی کے انتقال کی خبر سنی تو فورا ہی سب سے پہلے ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بخش دیں۔۔

06:25) حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے ایک خواب دیکھا۔۔

08:18) حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا رونا اور ڈرنا واقعہ۔۔۔

10:36) ہمیں اپنی پسند کا معاملہ چاہیے ہوتا ہے بس جو چیز پسند نہ آئی تو اعتراض۔۔

12:47) جمعے کے دن مسبوق..ڈرتے بھی نہیں کہ جمعے کے دن مسبوق۔۔۔

13:25) جمعے کے دن کے اعمال کا ثواب ۔۔غسل کرنا...صاف کپڑے پہننا...مسجد پیدل جانا اور جلد جانا...امام کے قریب بیٹھنا....خطبہ غور سے سننا اور ؒگو حرکت نہ کرنا۔۔۔

18:31) لطیفہ ..امام صاحب کے قریب ایک آدمی کا بیٹھ جانا اور ہر بات میں ہوں کرنا۔۔۔

23:16) مالداری کو غنیمت سمجھ لو مفلس ہونے سے پہلے۔۔۔

26:40) سفید کپڑے کی عادت ڈالیں بہشتی زیور میں لکھا ہے بچپن سے ہی سفید کپڑوں کی عادت ڈالیں طلباء کو نصیحت کہ جب سفید کپڑوں کا انتطام کرکے دیا ہے تو آپ لوگ سفید کپڑے کیوں نہیں پہنتے۔۔۔

28:06) جب ہم سفید کپڑے نہیں پہنیں گے تو ممبر سے کیسے بیان کریں گے سفید کپڑوں کے بارے میں۔۔

30:24) شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کر تا ہے تو شیطان نیک بندوں اور جو فرشتہ بننا چاہتے ہیں ان پر زیادہ محنت کرتا ہے، تا کہ وہ اللہ والے نہ بن سکیں، کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ یہ تو میرے ہاتھ سے نکلنے والے ہیں، اللہ کے ولی بننے والے ہیںاور ان پر زیادہ محنت اس لئے کرتا ہے کہ اگر یہ ولی ہوجائیں گے، عابد ہوجائیں گے تو یہ لاکھوں کو ولی اللہ بنائیں گے، لہٰذا ان کے اخلاق کو برباد کرتا ہے تاکہ ان کی خوب بدنامی ہو اور انہیں عشقِ امارد میں مبتلا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور حسین لڑکوں سے بدنظری کرنے کے مرض میں مبتلا کر کے ان کا راستہ مارتا ہے، یہاں تک کہ بد فعلی کرا کے دنیا و آخرت میں رسوا کر دیتا ہے۔

لہذا اس کا علاج یہی ہے کہ کسی اللہ والے سے اصلاحی تعلق قائم کرو اور میری کتاب ’’روح کی بیماریاں اور ان کا علاج‘‘کا مطالعہ کرو اور ان لڑکوں سے دور رہوجن کو دیکھنے سے نفس ذرہ برابر بھی حرام مزہ لینے لگے، اور ان سے جسمانی خدمت نہ لی جائے، سب سے بڑا فتنہ اسی جسمانی خدمت سے ہوتا ہے، خصوصا گھٹنوں سے اوپر پیر دبوانے سے۔ لہٰذا مہتمم اور اساتذہ کو لڑکوں سے ہر گز خدمت نہ لینی چاہئے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries