مجلس۲۷۔   اگست   ۲۰۲۱ عشاء   :عقائد کے بعد سب سے بڑی چیز محبت ہے ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:42) حسبِ معمول شمائل ترمذی سے چاشت کی نماز سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔(مفتی انوارالحق صاحب)

02:44) مولانا کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ دل نہ وقف غم مجاز کرو ناز چھوڑو سر نیاز کرو نفس کو اپنے شہباز کرو ان کا دامن اگرچہ دور سہی ہاتھ اپنا بھی تم دراز کرو حسن فانی سے کیوں ہے سرگوشی منہ سراپا سکوت راز کرو ان حسینوں پہ ڈال کر نظریں دل نہ وقف غم مجاز کرو

10:51) بیان کے دوران کچھ دوست باتیں کر رہے تھے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔۔۔۔فرمایا کہ بیان کرنا آسان ہے مگر عمل کرنا مشکل ہے۔۔۔

12:53) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے اندر بزرگوں کے پاس رہ کر دو چیزیں پیدا کرے(۱) اللہ تعالیٰ کی محبت (۲)اللہ تعالیٰ کا خوف،خشیّت۔۔۔

14:09) غیبت سے متعلق فرمایا کہ آج ہر شخص غیبت میں مبتلا ہے۔۔۔۔

15:14) شبِ معراج شریف کا واقعہ:وہ واعظ جو وعظ تو کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے اُن کے لیے وعید۔۔۔۔

16:46) حضرت والا رحمہ اللہ کے سفرِ بہاولنگر کا تذکرہ کہ وہاں پر عورتیں قناعت اُٹھا کر کہتی ہیں کہ "پیر نوں چنگی طرح ویکھن دو'تو حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ نہ تمہارا دیکھن چلے گا نہ تمہارا ویکھن چلے گا چلے گا تو اللہ کا حکم چلے گا۔۔۔

19:35) بچوں کو مارنے پر نصیحت۔۔۔

21:52) عورتوں کو پڑھانے سے متعلق ارشادات کے اس کے کتنے نقصانات ہیں۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دوسروں کی جنت کے لیے اپنے آپ کو دوزخ میں ڈالنا کون سا کمال ہے۔۔۔۔

فرمایا کہ عورتوں کے منہ میں گھس کر کہے رہے ہیں کہ آپ نے" ق "صحیح ادا نہیں کیا خدا کی قسم یہ دوزخ کا راستہ ہے۔۔۔

37:11) مولانا کریم صاحب نے اشعار مکمل کیے۔۔۔ ناز چھوڑو سر نیاز کرو کیمیاء کی بھی کیا حقیقت ہے خوف حق سے جو دل گداز کرو نفرتوں کے یہ تذکرے کب تک واعظو! وعظ دل نواز کرو ناز چھوڑو سر نیاز کرو دوستو اہل دل کی صحبت سے روح کو آشنائے راز کرو ہر نفس ذکر حق کرو اخترؔ غفلتوں سے نہ ساز باز کرو ناز چھوڑو سر نیاز کرو

40:45) کیمیاء کی بھی کیا حقیقت ہے خوف حق سے جو دل گداز کرو۔۔۔۔۔ان اشعار پرحضرت مولانا فضل الرحمان گنج مراد ا آ بادی رحمہ اللہ کی بات سنائی۔۔۔

44:25) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:طالبین کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے کا مجھے بڑا شوق ہے۔۔۔فرمایا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے اندر بزرگوں کے پاس رہ کر دو چیزیں پیدا کرے(۱) اللہ تعالیٰ کی محبت (۲)اللہ تعالیٰ کا خوف،خشیّت۔۔۔

47:12) لڑکوں اور لڑکیوں سے احتیاط نہ کرنا تباہی کا راستہ ہے۔۔۔

49:20) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:فرمایا کہ جب انسان نافرمانی کرتا ہے تو آسمان کہتا ہیکہ میں اس پر برس پڑوں،زمین کہتی ہیکہ میں اس کو نگل لوں فرشتے کہتے ہیں کہ ہم اس کو ہلاک کر دیں تو حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم نے اس کو نہیں بنایا میں نے بنایا ہے میں اس کی قدر کو جانتا ہوں۔۔۔

58:15) شبِ معراج شریف کا واقعہ:وہ واعظ جو وعظ تو کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے اُن کے لیے وعید۔۔۔

59:43) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:عند اللہ اپنے آپ کو مرغوب ہونے کا مراقبہ کیا کرو ۔۔۔عقائد سے متعلق فرمایا کہ عقائد کے بعد سب سے بڑی چیز محبت ہے۔۔۔محبت نہ ہونا اور اس پر افسوس ہونا یہ بھی محبت ہے۔۔۔

01:06:37) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries