مجلس۲۸۔   اگست   ۲۰۲۱ فجر  :سب سے سخت عذاب بدفعلی کے مرتکب قوم پر آیا! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:35) بڑے لڑکوں اور چھوٹے لڑکوں کا میل جول زہرِ قاتل ہے دوسری انتہائی اہم بات یہ ہے کہ بڑے لڑکے چھوٹے لڑکوں کے ساتھ نہ رہیں ورنہ اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ پہلے میلان، پھر عشق بازی اور آخر میں شیطان بدفعلی کرا دیتا ہے اور سالکین جو اللہ اللہ کر رہے ہیں ان کے لئے تو میں خاص طور پر کہتا ہوں کہ امرد لڑکوں کے ساتھ میل جول رکھنا زہرِ قاتل ہے، یہ عمل خدا سے محروم کردیتا ہے اور صرف محروم ہی نہیں کرتا بلکہ گندا کام کرا کے مبغوض بھی کر دیتا ہے۔ سب سے سخت عذاب بد فعلی کی مرتکب قوم پر آیا حدیث میں آتا ہے کہ جب لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کا گناہ ہوتا ہے تو فرشتے ڈر کے مارے آسمان پر چلے جاتے ہیں، کیونکہ وہ یہ عمل کرنے والوں پر عذاب کو نازل ہوتا ہوا دیکھ چکے ہیں کہ جب حضرت جبرئیل علیہ السلام حضرت لوط علیہ السلام کی بدفعلی کرنے والی قوم کو اوپر پہلے آسمان تک لے گئے۔ علامہ ابن قیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حضرت جبرئیل قومِ لوط کی بستی کو آسمان کے اتنے قریب لے گئے تھے کہ اس آسمان والے فرشتوں نے اس بستی کے گدھے اور کتوں کی آوازیں بھی سنیں اور پھر وہاں سے پوری بستی کو زمین پر الٹ دیا اور پھر آسمان سے پتھر بھی برسائے۔

01:59) بچو گندے عمل سے امردوں سے دور ہوجاو اگر یہ فعل اچھا تھا تو خدا پتھر نہ برساتا۔۔

02:52) حُسن پرستی اللہ تعالی سے دور کردیتی ہے۔۔

07:13) ترے غم کی جو مجھ کو دولت ملے غم دو جہاں سے فراغت ملے محبت تو اے دل بڑی چیز ہے یہ کیا کم ہے اُس کی حسرت ملے۔

07:56) دیکھا آپ نے، ایسا عذاب کسی قوم کو نہیں ہوا۔ یہ اتنا خبیث عمل ہے کہ اللہ پاک نے اس کانام ہی فعلِ خبیث رکھ دیا اور عذاب ایسا دیا کہ بستی الٹنے کے بعد جب وہ سب مر گئے، تو مرے ہوئوں پر اللہ پاک نے پتھر برسادیئے۔ اندازہ لگائیے، اتنا غصہ اللہ پاک کو اس بد فعلی پر آتا ہے۔ بتائیے، کیا مرنے کے بعد کوئی مردے کو جوتے لگاتا ہے؟ اگر آپ کا کوئی دشمن مرجائے تو مرنے کے بعد آپ اس کو جوتے نہیں لگاتے کہ جناب، اب تو یہ مرگیا اب کیا جوتے لگائیں لیکن اللہ پاک اتنے غضب ناک ہوئے کہ لوگوں کی عبرت کے لئے مرنے کے بعد پتھر بھی برسائے اور ہر پتھر پر ان کا نام لکھا ہوا تھا۔

08:58) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:۔ قَالُوْٓا اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْـرِمِيْنَ لِنُرْسِلَ عَلَيْہِمْ حِجَارَۃً مِّنْ طِيْنٍ مُّسَوَّمَۃً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِيْنَ فرشتوں نے ابراہیم علیہ السلام سے کہا کہ ہم ایک مجرم قوم یعنی قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں تا کہ ان پر کھنگر کے پتھر برسائیں جن پر آپ کے رب کے پاس خاص نشان بھی ہے یعنی اللہ کے یہاں ہر پتھر پر ان کا نام بھی لکھا ہوا ہے اور وہ پتھر مسرفین یعنی حد سے گذرنے والوں کے لئے ہیں۔

09:55) یہ فعل کیسے شروع ہوا۔۔

10:40) حُسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے۔۔

15:49) ہر جگہ اس وقت حلاوت ایمانی ہے...دیکھو ہی مت چاہے لڑکی ہو یا امر لڑکا ہو۔۔۔

17:00) عشقِ مجازی جرمِ عظیم ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب، نامحرم عورتوں اور لڑکوں سے محبت کرنے میں کیا حرج ہے؟ تو اس کا جواب قرآن پاک کی آیت: اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْـرِمِيْنَ اس میں ایسی محبت کرنے والوں کو مجرم فرمایا گیا ہے۔ یہ حرام محبت ایسا جرم ہے کہ اس کا مقدمہ یعنی شروعات بھی جرم ہے، یعنی کسی حسین پر نظر کرنا بھی جرم ہے، اس سے بات چیت کرنا بھی جرم ہے، اس کو مٹھائی کھلانا بھی جرم ہے، اس کے پاس بیٹھنا بھی جرم ہے، یہ سب کام کرنے والے مجرمین میں شامل ہوجاتے ہیں، کیونکہ مقدمۂ حرام حرام ہوتا ہے۔

18:10) اور یہ جرم کیوں ہے؟ اس کو ایک مثال سے سمجھئے اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر دل سے پوچھئے کہ کوئی شخص آپ کا بہت ہی گہرا دوست ہو اور آپ اس کی عزت بھی کرتے ہوں لیکن ایک دن آپ کے بیٹے کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہا ہو اور آپ نے اس کو دیکھ لیا تو بتائیے، آپ اس کو اپنادوست بنائیں گے؟

18:21) بے حیاء شیخ کے ساتھ رہ کر بھی طالب مولی کے بجائے طالبِ لیلی بنتے ہو۔۔۔

19:22) گناہوں سے فرار اختیار کرنا ہے۔۔

24:56) آپ کا بہت ہی گہرا دوست ہو اور آپ اس کی عزت بھی کرتے ہوں لیکن ایک دن آپ کے بیٹے کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہا ہو اور آپ نے اس کو دیکھ لیا تو بتائیے، آپ اس کو اپنادوست بنائیں گے؟ آپ کہیں گے کہ خبیث تیری آنکھیں نکال دوں گا، تو میرے بیٹے کو بری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ تو باپ کو اپنے بیٹے سے جتنی محبت ہے اس سے زیادہ محبت اللہ کو اپنی مخلوق سے ہے۔ جب ایک حصہ محبت میں یہ حال ہے کہ باپ نہیں چاہتا کہ کوئی میری بیٹی کو یا میرے بیٹے کو بری نظر سے دیکھے تو ربا جس کے پاس ۹۹ فیصد محبت ہے جب اس کی محبت کا ظہور ہوگا تو اس کے بندوں کو بری نظر سے دیکھنے والوں سے وہ کیسا انتقام لے گا اور ان کا کیا حال ہوگا، بلکہ اللہ کی محبت تو سو سے بھی زیادہ ہے، یہ تو ایک مثال ہے، بات کو سمجھانے کے لئے کہہ دیتے ہیں۔

27:31) مخلوقِ خدا سے خیر خواہی کے معنیٰ ان شاء اللہ کل اس پر بیان ہوگا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries