مجلس۲۸۔   اگست   ۲۰۲۱ عشاء   :دھن اور دھیان کی اس طریق  میں سخت ضرورت ہے! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:35) حسبِ معمول شمائل ترمذی سے حضوراقدس ﷺ کی چاشت کی نماز سے متعلق تعلیم کی (مفتی انوار الحق صاحب)

02:36) نماز سے متعلق فرمایا کہ حضرت والا رحمہ اللہ کالج یونیورسٹی کے طلباء کو نماز سے متعلق کیا فرماتے تھے۔۔۔

06:13) جو مجبوری کی وجہ سے نماز کُرسی پر پڑھتے ہیں ان کو دُوگنا اجر ملے گا۔۔۔

10:29) نیک نیت کی وجہ سے کتنا فرق پڑ جاتا ہے اس سے متعلق ایک حاجی صاحب کا واقعہ ۔۔۔

13:30) سیا ست سے متعلق فرمایا کہ اُس وقت کی سیاست کو آج کی سیاست سے مت ملاؤ۔۔۔

29:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:فرمایا کہ طریق میں تصحیح عقائد اور اعمال ضروریہ کے بعد سب سے بڑی چیز محبت ہے۔۔۔فرمایا کہ اب یہ محبت حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ وہ یہ ہیکہ اہل محبت کے ساتھ رہو۔۔۔

41:12) نفس کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایک بادشاہ کا واقعہ جس نے بلی پالی ہوئی تھی۔۔۔اس واقعے سے حاصل ہونے والا سبق کہ نفس کی غذا گناہ ہے۔۔۔

45:25) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔محبت حاصل کرنے کے تین طریقے۔۔۔

47:30) ایک شخص کا ذکر جو آج غرفہ میں آیا تھا کسی جاہل عامل کے ہاتھ لگ گیا تھا۔۔۔۔جادو سے متعلق فرمایا کہ حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس بھی اہل حق کے کئی لوگ آئے تھے کہ آپ پر جادو ہوا ہے تو حضرت نے فرمایا کہ یہ بتاؤ کہ جادو خالق ہے یا مخلوق؟۔۔۔ایک عامل کا واقعہ جس کو حضرت والا رحمہ اللہ نے سخت ڈانٹ لگائی۔۔۔

56:52) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔سیاست سے متعلق دُبئی میں ایک نوجوان کا واقعہ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ خدا کی قسم جب اللہ کی محبت مل جائے گی تو اس قدر محظوظ ہوگے کہ سلطنت کی بھی کوئی قدرو قیمت نہیں ہوگی۔۔۔فرمایا کہ دُھن اور دَھیان کی اس طریق میں بہت سخت ضرورت ہے۔۔۔فرمایا کہ محبت نہ ہونا اور اس پر غم ہونا یہ بھی محبت ہے۔۔۔

01:05:03) غلط پارکنگ پر نصیحت کہ پڑوسیوں کےکتنے حقوق ہیں۔۔۔پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries