مرکزی بیان مجلس۲۶۔   اگست   ۲۰۲۱ :حفظِ  قرآن پاک کی تکمیل کے موقع پر بیان ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:30) بیان کے آغاز میں جناب مفتی انوار صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ جو گزری تیری یاد میں زندگی ہے وہی زندگی بس میری زندگی ہے حضرت شیخ نے مختصر اِن اشعار کی تشریح فرمائی۔۔

04:17) جو غفلت میں گذرے وہ کیا زندگی ہے وہ جینا نہیں بلکہ شرمندگی ہے

05:14) فنا یاد میں تیری جو زندگی ہے اسی کے مقدر میں پائندگی ہے جو ہر سانس سنت کے تابع نہیں ہے خدا کی نہیں نفس کی بندگی ہے۔

05:50) جو ہو کسبِ دنیا میں غافل خدا سے دنی زندگی ہے بری زندگی ہے

06:54) جو فرزانگی لائے اک دن تباہی وہ کس کام کی ہائے فرزانگی ہے

08:08) رہ عشق میں عقل کانٹا ہے کانٹا جو ہے کام کی بس تو دیوانگی ہے

08:57) ہو مطلوب جس عقل کی صرف دنیا سمجھ لو کہ اس عقل میں تیرگی ہے

09:29) بنائیں وہ کیسے ترے دل کو مسکن ترے دل میں جب شرک کی گندگی ہے نہ ہوجائے جب تک کہ اخترؔ انہیں کا یہ کس کام کی اس کی وارفتگی ہے مشکل الفاظ کے معنیٰ:۔ مقدر: قسمت۔ پائندگی: ہمیشہ رہنا۔ تابع: پیروی کرنے والا۔ کسبِ دنیا: کمانا۔ دنی: گھٹیا۔ فرزانگی: عقل کے پیچھے چلنا۔ مطلوب: مقصود۔ تیرگی: اندھیرا۔ وارفتگی: دیوانہ پن۔

13:12) حضرت والا رحمہ اللہ تعداد کو نہیں دیکھتےتھے کوئی بیان میں آئے یا نہ آئے چاہے کوئی نہ آئے حضرت والا بیان فرماتے تھے۔۔

14:08) اللہ تعالی نے دوزخ کو ڈھانپا ہے شہوات کے ساتھ اور جنت کو ڈھانکا ہوا ہے مجاہدات کے ساتھ۔۔

16:37) جتنے گناہ ہے سب میں لذت ہے لیکن یہ لذت عارضی ہے حضرت والا رحمہ اللہ کا شعر ہے۔۔

19:48) جو حافظ قرآن بنے گا تو وہ کیسے بنے گا جب کارٹون دیکھے گا گیم کھلے گا۔۔۔ لذت دائمی ملی ۔۔۔

25:06) ایک بہت اہم حدیث پاک اُن لوگوں کے لیے جو آپس میں اللہ کے لیے محبت کرتے ہیں۔۔۔

26:40) جنت کے رہنے والے تین صفات کے لوگ۔۔۔

27:51) المرء مع من احب۔۔۔

28:46) حضرت شیخ کے بھائی ندیم بھائی کے صاحبزداے نے قرآن پاک کا آج حفظ مکمل کیا اُن کے لیے ایک اللہ والے کا ایک ملفوظ۔۔

31:49) قرآن پاک حفظ کرنے سے متعلق ۔۔

32:51) کسی بھی زبان سے نفرت کرنا گناہ ہے۔۔

35:32) حضرت شیخ الہند پر کتنا ظلم ہوا ہندوستان میں۔

35:52) حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو کتنے کوڑے لگے قرآن پاک پر عمل کی وجہ سے لیکن حق کو نہیں چھوڑا آج ہم کو کون کوڑے مارے گا۔۔

37:12) مسلمانوں کو جو اتنی تکلیفیں آرہی ہیں حضرت شیخ الہند صاحب نے فرمایا دو وجہ ۔۔ قرآن پاک سے دوری آپس میں اتحاد نہیں

38:04) حافظ قرآن کے فضائل۔۔

40:47) والدین کا ایک واقعہ جنہوں نے عہد کیا تھا کہ جب ہماری اولاد ہوگی تو اُس کو حافظ عالم بنائیں گے ایک بہت ہی عجیب واقعہ۔۔۔

42:53) اتنا قرآن پاک صحیح کرنا فرض ہے جس سے ہماری نمازیں صحیح ہوجائیں۔۔

43:12) جو شخص اپنے بیٹے کو ناضرہ قرآن پاک پڑھاے یا حفظ کرائے تو کیا کیا انعامات ملیں گے۔۔۔

44:03) کم از کم اپنی اولا د کو دین تو سکھائیں پھر یہ جہاں جائے گا بکے گا نہیں۔۔۔ بن کے دیوانہ کریں گے خلق کو دیوانہ ہم برسرِمنبر سنائیں گے ترا افسانہ ہم

49:17) آپ ﷺ نے جس نے قرآن پاک سیکھا اُس کو حفظ کیا اُس کو پڑھا اور حلال کو حلال جانا اور حرام کو حرام مفہوم حدیث۔۔۔

49:50) حافظ قرآن کو اللہ پاک دس پاسپورٹ دیں گے جو قیامت کے دن شفارش کرے گا اُن کی جن پر دوزخ واجب ہوچکی ہوگی ان کو جنت میں لے جائے گا۔۔۔

51:25) گھر میں قرآن پاک کی تلاوت کی برکت کیا ہوتی ہے۔۔

52:14) یہود و نصاری کی نقل ..ایک صاحب کے دو کتے مرگئے دس لاک کے ا ب رورہا ہے۔۔

52:44) جس میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں ہوتی اُس گھر میں کیا کیا بے برکتی ہوتی ہے۔۔

53:12) قرآن پاک کے ایک حرف کو پڑھنے پر تیس نیکیاں۔۔

55:52) حضرت اسید رضی اللہ عنہ کا تلاوت کا واقعہ جنکا قرآن پاک سننے فرشتے آرہے تھے۔۔درد بھرا واقعہ۔

01:15:51) مصطفیٰ بھائی نے ریحان طائر بھائی کے اشعار پڑھ کر سنائے اُس کے بعد حضرت مولانا اثر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے جو حافظ حمید صاحب کے بارے میں ہیں۔۔۔

01:28:55) مصطفیٰ بھائی نے حافظِ قرآن سے متعلق حضرت تائب صاحب کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔

01:32:48) فرمایا کہ اگر کوئی حافظ نہیں بھی بن سکا تو کوئی بات نہیں بس اللہ کو ناراض نہیں کرنا۔۔۔

01:35:08) نوید بھائی نے حافظِ قرآن سے متعلق اشعار پڑھ کرسنائے۔۔۔

01:39:21) جس نے قرآن پاک حفظ کیا اس کے والدین ،رشتہ دار،مدرسے والے اور جس نےجس درجے کا تعاون کیا اُس کو بھی اس کا اجر ملے گا۔۔۔۔

01:41:45) حافظ حمیدبن ندیم بن عبداللہ میمن صاحب نے تلاوت کی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries