مجلس۳۱۔   اگست   ۲۰۲۱فجر    :آداب معاشرت کو آج دین کا حصہ ہی نہیں سمجھتے       ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:33) آدابِ معاشرت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب ہے جس کو دو بار پہلے پڑھا جاچکا۔۔ آدابِ معاشرت دین کا ایک حصہ ہے جس کو ہم دین کا حصہ نہیں سمجھتے پھر اس سے دین سے دوری ہوجاتی ہے۔۔

01:20) چلنے کا ادب،کھانے کا ادب،بیت الخلاء جانے ک ادب سب لکھا ہوا ہے ہم سنتے تو ہیں لیکن عمل نہیں۔۔ آداب معاشرت کو ہم دین کا حصہ ہی نہیں سمجھتے ...ادب کی کوئی انتہاء نہیں۔۔

01:44) کامران بلاک لاہور میں حضرت مشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ کا ادارہ ہے وہاں شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا جانا ہوا احباب بھی تھے وہاں بیان ہوا۔پھر کھانے کے بعد حضرت والا رحمہ اللہ نے سب کو بلایا واقعہ۔۔

03:49) مدینے شریف کا حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک واقعہ کہ کمرہ پورا بھر گیا تھا حضرت والا نے فرمایا کہ بعض لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ ہلتے تک نہیں آنے والے کے لیے جگہ بناتے نہیں۔۔

04:40) لاہور سفر کے واقعےکو مکمل فرمایا ۔۔ایک ساتھی نے ایک کے بجائے دو کباب لے لیے تھے دوسرے کا حق مار لیا اُس پر حضرت والا رحمہ اللہ نے تنبیہ فرمائی۔۔

09:12) دوسرے کا حق مار لیا اس سے تھوڑی اللہ کی محبت ملتی ہے..شیخ کے ہاں کھانے کی کوئی چیز تقسیم ہو چاہے کھجور ہو تو اُس کا ادب کیا ہے۔۔

10:45) صالحین کا لباس کیسا ہونا چاہیے۔۔

13:35) حضرت شیخ کا اپنا تائیوان کا ایک واقعہ ۔۔۔

14:51) عمل صالح سے فیضانِ علمی میں ترقی ہوتی رہتی ہے یہ معارف القرآن میں لکھا ہوا ہے۔۔

17:51) حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ کا واقعہ جو شیخ الاسلام صاحب کی کتاب جہانِ دیدہ صفحہ 37 پر لکھا ہوا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries