مجلس یکم ستمبر   ۲۰۲۱ عصر       :ہر شخص کو اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہیے ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:33) فرعون نے تکبّر کیا۔۔۔۔

06:33) ظاہری اعمال سے متعلق حدیث شریف۔۔۔۔ذَرُوا ظاھِرَ الاِثمِ وَ باطِنَۃ ۔۔۔۔

07:43) سب اللہ والوں نے دِلوں پر محنت کی۔۔۔۔۔

08:10) اسلام نام ہے جسم پیش کرنے کا اور ایمان نام ہے دل پیش کرنے کا۔۔۔۔

08:49) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کےظاہری اعمال سے متعلق ملفوظات :فرمایا کہ باطنی اعمال اور اصلاح کی کوئی فکر نہیں۔۔۔۔حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کیا کوئی مدرسے میں جاتے ہی ،تبلیغ میں جاتے ہی اللہ کا ولی ہوجاتا ہے؟ایسا نہیں۔۔۔۔ظاہر تو صحیح ہے لیکن گھر میں جاتے ہی لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔گھڑی سے متعلق فرمایا کہ ظاہرتو کتنا اچھا ہے لیکن باطن میں ایک سیل نہیں ہے۔۔۔۔موبائل میں اگر سب چیزیں تو ہیں لیکن سیم نہیں تو کیا۔۔۔۔

14:39) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کےظاہری اعمال سے متعلق ملفوظات :فرمایا کہ گویا یوں خیال کرتے ہیں کہ تکبّر وغیرہ سے بچنا ضروری نہیں حالانکہ اگر دل ہی صحیح نہیں تو باقی کیا رہا۔۔۔ 17:15) فرمایا کہ ایک جگہ کا فنڈ کھا کر اپنی بیٹی کو ڈاکڑی میں ڈال دیا اور اپنی اولاد کے پیٹ میں حرام بھر رہا ہے،مولانا موسیٰ عراقی صاحب نے فرمایا کہ سب کچھ اپنے ملک میں کرتے ہیں اورجب خدمت کا موقع آتا ہے تو باہر ممالک چلے جاتے ہیں۔۔۔۔

19:20) ایک شخص کا واقعہ جس کو نہر سے پانچ سو روپیہ ملا تھا ۔۔۔۔حاصل ہونے والا سبق کہ ہر شخص کو اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہیے اور ڈرنا چاہیے یہ سب دل ہی کا تو معاملہ ہے۔۔۔ایک دوست کا واقعہ جو باہر ممالک میں ٹیکسی چلاتے ہیں۔۔۔۔

21:33) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ساری دُنیا کی بادشاہت مل جائے اور اللہ نہ ملے تو کچھ نہیں۔۔۔

22:26) اللہ والا کون ہے؟۔۔۔۔کسی اللہ والے سے اللہ کے لیے تعلق کر لو۔۔۔۔

24:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ :آخر شبِ میں عبادت کرنے والوں کے فضائل۔۔۔تتجافى جنوبهم عن المضاجع۔۔۔۔اگر کوئی دین کے کام میں مشغولیت کی وجہ سے رات کو نہ اُٹھ سکے تو وہ بھی یہ فضائل حاصل کر سکتا ہے۔۔۔

25:28) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:فرمایا کہ ظاہر اور باطن میں قدرتی ایسا علاقہ ہیکہ بغیر ظاہر کے باطن صحیح نہیں ہوتا۔۔۔اور جب ظاہری اعمال درست ہوتے ہیں تو باطنی اعمال خود بخود درست ہو جاتے ہیں۔۔۔

30:22) حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے حالات زندگی کہ کس طرح انہوں نے پڑھا۔۔۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ اپنے اُستاد اور شیخ کا دل مٹھی میں لے کر رکھو۔۔۔۔حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ بڑے تاجر تھے حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ کو خرچہ دیا کرتے تھے۔۔۔

36:10) بیّنات کا ایک مضمون:حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ۔۔۔۔مولانا حبیب الرحمان صاحب نے تصوف سے متعلق حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ سے ایک سوال کیا تو اس پر حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔۔

43:35) حضرت جب بندہ نافرمانی کرتا ہے تو آسمان کہتا ہیکہ میں اس پر برس جاؤں،زمین کہتی ہیکہ میں اس کو نگل لوں تو اس پر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رہنے دو آپ نے ان کو پیدا نہیں کیا میں نے کیا ہے۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries