مجلس۳ ستمبر   ۲۰۲۱ فجر          :قلبِ سلیم کے پانچ راستے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:07) قیامت کے دن مال و اولاد کام نہیں آئے گا۔۔۔

02:14) اخلاص کی جگہ دل ہے،زنا کے خیالات پکارہے ہیں اُس کی جگہ بھی دل ہے،مال کی جگہ دل۔تکبر کی جگہ دل؎،حُبِ جاہ کی جگہ دل..اس دل کو ہمیں بنانا ہے۔۔

03:01) ظاہر صحیح نہیں تو باطن گڑ بڑ۔۔ظاہر کی ہمیں بہت فکر رہتی ہے اور دل کے اندر گٹر لائن چل رہی ہے کیونکہ ظاہر کو تو سب دیکھتے ہیں لیکن باطن کا تو اللہ تعالی کو معلوم ہے۔۔

04:23) وہ دل جو تیری خاطر فریاد کررہا ہے اجڑے ہوئے دلوں کو آباد کررہا ہے ظاہر تو جلدی بن جاتا ہے لیکن باطن کے لیے ساری عمر محنت کرنی ہے۔۔۔

06:30) آج دعا کراتے ہیں کہ میری بیٹی چائنا گئی ہے دعا کریں کہ خیریت سے پہنچ جائیں یہ کیسی غلط بات ہے کہ بیٹی کو کفرستان بھیج کر پھر دعائیں بھی کرارہے ہیں۔۔

07:26) بال چاروں طرف برابر یا دوسرا استرا پھیرنا تیسرا چاروں طرف بال برابر ہوں۔۔پھر مونچھوں پر آجائیں جو بڑی مونچھ رکھے گا آپ ﷺ نے فرمایا وہ ہم میں سے نہیں۔۔۔۔

10:30) پھر داڑھی کا حکم ہے داڑھی کا رکھنا واجب ہے منڈانا اور کٹانا حرام ہے۔۔

12:11) ترے محبوب کی یارب شباہت لے کر آیا ہوں حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں جو داڑھی منڈا رہے ہیں وہ داڑھی منڈے اُٹھائے جائیں گے

13:51) اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد کام آئے گی۔ مال و اولاد تری قبر میں جانے کو نہیں تجھ کو دوزخ کی مصیبت سے چھڑانے کو نہیں جز عمل قبر میں کوئی بھی ترا یار نہیں کیا قیامت ہے کہ تو اس سے خبردار نہیں

16:52) قلب سلیم کے پانچ راستے:۔ (۱)الذی ینفق مالہ فی سبیل البر جو اللہ کے راستے میں مال خرچ کرتا ہے، چونکہ اسے یقین ہے کہ وہاں ملے گا، خرچ نہیں ہورہا بلکہ اللہ کے یہاں جمع ہورہا ہے۔ 21:07) پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالَم جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالَم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالَم جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالَم

24:34) جیسی کرنی ویسی بھری نہیں مانتا تو کرکے دیکھ جنت بھی ہے دوزخ بھی ہے نہیں مانتا تو مر کر دیکھ۔

24:40) اولاد کی تربیت (۲)الذی یرشد بنیہ الی الحق جو اپنی اولاد کو بھی نیک بنائے۔ تو قلب سلیم یہ ہے کہ اپنی اولاد کی تربیت کی بھی فکر کرے۔ یہ نہیں کہ ابا تو ہر وقت مسجد میں ہے اللہ اللہ کررہا ہے۔ بیٹے ٹی وی اور سینما دیکھ رہے ہیں۔ کوئی فکر نہیں۔

25:15) غلط عقیدوں سے پاکی (۳)الذی یکون قلبہ خالیا عن العقائد الباطلہ جس کا دل باطل عقیدوں سے پاک ہو، ایسا عقیدہ نہ ہو کہ پیروں سے بیٹا وغیرہ مانگنے لگے ؎ خدا فرماچکا قرآں کے اندر مرے محتاج ہیں پیر و پیمبر وہ کیا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے جسے تو مانگتا ہے اولیاء سے

33:25) خواہشات کا غلبہ نہ ہو (۴)الذی یکون قلبہ خالیا عن غلبۃ الشہوات۔ جس کا دل شہوتوں کے غلبہ سے پاک ہو،

34:12) بیویوں کی شفارش۔۔

۔ 36:50) غصہ،تکبر،حب جاہ،کینہ،شہوت یہ سب گناہ

38:59) غیر اللہ سے دل پاک ہو (۵)الذی یکون قلبہ خالیا عما سوی اللّٰہ جس کا دل ماسویٰ اللہ سے خالی ہو۔ یعنی بیوی بچوں اور مال ودولت پر اللہ کی محبت غالب آجائے دل مرا ہوجائے ایک میدان ہُو تو ہی تو ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو اور مرے تن میں بجائے آب و گل درد دل ہو دردِ دل ہو دردِ دل غیر سے بالکل ہی اُٹھ جائے نظر تو ہی تو آئے نظر دیکھوں جدھر

42:30) ذکر۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries