مجلس۴ ستمبر   ۲۰۲۱عشاء   :چار نعمتوں پر مزید چار نعمتیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:05) گناہ چھوڑنے پر نصیحت۔۔۔۔لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے کا واقعہ۔۔۔۔

10:05) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔۔مصطفیٰ بھائی نے حضرت تائب صاحب کے اشعار محبت میں کبھی ایسا زمانہ بھی گزرتا ہے پڑھے۔۔۔

12:58) داڑھی کٹانا یا منڈانا حرام ہے۔۔۔

14:52) ہاتھ سے جوانی برباد کرنے کی وجہ بھی بدنظری ہے۔۔۔۔

15:53) اللہ تعالیٰ تو معاف کرتے ہیں کیونکہ اس کی صفت ہے وھو العزیز الغفور۔۔۔

17:08) توبہ کی کریم یہ ایمرجنسی کے لیے ہے۔۔۔۔

18:15) حدیث پاک ہے جو جس حال میں مرے گا اُسی حال میں اُٹھایا جائے گا۔۔۔۔

19:16) مصطفیٰ بھائی نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔۔

23:48) ایک مٹھی داڑھی رکھنے پر نصیحت۔۔۔پینٹ پہننے پر نصیحت کے روزانہ آرہے ہیں لیکن چست پینٹ پہنے ہوئے ہیں۔۔۔ایک صاحب کا ذکر کہ کتنے عرصے سے آرہے ہیں لیکن ٹوپی نہیں پہن رہے۔۔۔

34:48) فرمایا کہ جب ظاہر صحیح ہوگا تو باطن خود بخودصحیح ہو جائے گا۔۔۔۔

38:00) مصطفیٰ بھائی نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔۔آپ ﷺ جیسی صورت کیسے بنے گی جب چہرے پر داڑھی رکھیں گے۔۔۔

45:21) اُلٹے ہاتھ سے اشارہ کرنے پر نصیحت۔۔۔

48:22) لڑکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کرتے ہیں اور اُن کو ھدیہ بھی دے رہے ہیں شیخ کو کیوں نہیں بتاتے۔۔۔۔

54:12) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ جو عارضی زندگی ہے اس پر مجاھدہ اُٹھانے کے لیے تیار ہیں اور جو ہمیشہ کی زندگی ہے اُس کی فکر نہیں۔۔۔

56:19) کیا نامحرم کو دیکھنا آنکھ کا زنا نہیں ہے؟۔۔۔۔

58:22) الہامات ربّانی:اس حدیث کے راوی حضرت عبد اللہ ابن مسعودt ہیں۔حضورﷺ فرماتے ہیں کہ اگر تم چار عمل کرلو تو تمہیں یقیناً چار نعمتیں ملیں گی،یعنی جس کو چار نعمتوں کی توفیق ہوجائے گی تو اس کو چار مزید نعمتیں مستزاد مل جائیں گی،چار چیزوں پر چار نعمتوں کا ترتب یقیناً ہے۔ نعمت نمبر ۱:جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنا نام لینے کی توفیق عطا فرما دی، جس کو اللہ کی یاد نصیب ہوجائے،مسجد میں بیٹھا ہوا اللہ کو یاد کر رہا ہے،

جس کو خواجہ صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں؎ خدا کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہوکر تو اپنا بوریا بھی پھر ہمیں تختِ سلیماں تھا اور وہ تمنّا کرتا ہے کہ؎ تمنّا ہے کہ اب ایسی جگہ کوئی کہیں ہوتی اکیلے بیٹھے رہتے یاد ان کی دلنشیں ہوتی ستاروں کو یہ حسرت ہے کہ وہ ہوتے مرے آنسو تمنّا کہکشاں کو ہے کہ میری آستیں ہوتی یہ وہ آنسو نہیں جو ٹیڈیوں کی یاد میں کوئی روتا ہے،اُن کے آنسو تو گدھے کے پیشاب سے بدتر ہیں،گدھے کا پیشاب ان نافرمانوں کے آنسوئوں سے بہتر ہے۔ پالنے والے کی نافرمانی بین الاقوامی طور پر بڑا گناہ سمجھا جاتا ہے،جیسے ماں باپ کی نافرمانی سےکافر بھی ڈرتا ہے،تو اللہ رب العالمین کی نافرمانی سے کوئی کیسے فلاح پا سکتا ہے؟

تو جس کو اللہ کی یاد کی توفیق ہوجائے تو سمجھ لو کہ یقیناً اللہ تعالیٰ بھی اس کو یاد کررہے ہیں،دلیل؟فَاذْكُرُوْنِيْٓ اَذْكُرْكُمْ،اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔تابعی حضرت ثابت بُنانیh فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ مجھے یاد فرماتے ہیں تو مجھے پتا چل جاتا ہے۔خادم نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتا چل جاتا ہے؟کوئی وائرلیس آتا ہے؟یا کوئی ٹیلیفون آتا ہے؟فرمایا تم نے قرآن میں نہیں پڑھا فَاذْکُرُوْنِیْٓ اَذْکُرْکُمْ،تم ہم کو یاد کرو ہم تم کو یاد کریں گے،پس جب میں اللہ کو یاد کرتا ہوں تو یہ دلیل ہے کہ اللہ میاں مجھے یاد کر رہے ہیں۔

01:09:43) نیک بیویوں کی ناقدری کرنے پر نصیحت۔۔۔۔

01:10:56) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries