مرکزی بیان ۲ ستمبر   ۲۰۲۱   :جھوٹ کا بدترین گناہ     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:24) تصویرکشی سے متعلق اعلان۔۔۔

03:06) مقصدِ حیات کیا ہے؟مقصدِ حیات اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے۔۔۔

04:57) اپنے نفس پر بھروسہ کرنے کی ضرورت کیا ہے؟موبائل فون سے متعلق فرمایا کہ اس سے پہلے اس کے بغیر کام نہیں چلتے تھے۔۔۔

06:42) ایک بادشاہ کا واقعہ ۔۔۔۔فرمایا کہ کرونا وغیرہ کچھ نہیں بس اللہ کا خوف چاہیے۔۔۔بے حیائی ،عریانی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ ہمارے باپ دادا نے بھی نہیں سنی ہوں گی۔۔۔۔

09:40) اتَّقُوا اللّٰهَ۔۔۔تقویٰ کا حکم اللہ تعالیٰ نے ۴۰۰سو سے زیادہ مرتبہ فرمایا ہے۔۔۔

11:08) ویکسین کے بارے میں دارالعلوم کا فتویٰ۔۔۔۔

13:32) مصطفیٰ بھائی نے حضرت تائب صاحب کے اشعار گلشن میں آئے ہیں تو یہ راز کُھلا ہے۔۔۔۔۔پڑھے۔۔۔

20:36) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين ۔۔۔اللہ تعالیٰ نے اتقوااللہ میں اپنی دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔۔۔۔جب کوئی نافرمانی کرتا ہے تو آسمان کہتا ہیکہ میں اس پر برس پڑوں زمین کہتی ہیکہ میں اسکو نگل لوں تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں ان کی قدر جانتا ہوں آپ چھوڑ دیں۔۔۔

23:25) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بغیر توبہ کے کبھی نہیں رہنا۔۔۔۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ توبہ کرنے کا فائدا کیا ہے تو اس سلسلے میں فرمایاکہ توبہ کرنے میں نقصان کون سا ہے؟

25:56) دُعا عبادت کا مغز ہے۔۔۔

26:51) فوٹو گرافی سے متعلق حضرت مفتی عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ کی بات۔۔۔

29:09) حضرت والا رحمہ اللہ کا بنگلہ دیش کا ۱۹۹۱ءکا بیان:فرمایا کہ جو لوگ گناہ نہیں چھوڑ رہے عبادت بھی کر رہے ہیں ذکر بھی کر رہے ہیں ان کی مثال ایسی ہیکہ ان کے پاس ائیر کنڈیشن تو ہے لیکن اس کا فائدا نہیں اُٹھا رہے۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کبھی تکبّر مت کرنا۔۔۔

39:18) حضرت مولانا عبد الرؤف غزنوی صاحب دامت برکاتہم کا سمارٹ فون سے متعلق ارشاد۔۔۔۔

40:27) حضرت والا رحمہ اللہ کا بنگلہ دیش کا ۱۹۹۱ءکا بیان:گناہ چھورنے سے متعلق باقی مضمون پڑھا۔۔۔۔۔

42:44) لالٹین کی بتی سے گناہوں کے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی مثال۔۔۔۔بھٹے کی کچی اینٹ سے مثال۔۔۔

46:16) شارٹ کٹ راستے سے اللہ تعالیٰ کا ولی بننے کا طریقہ۔۔۔۔

47:38) اشد محبت کے لیے خانقاہوں میں جانا پڑتا ہے۔۔۔۔

47:46) معارف القرآن جلد نمبر۶:فائدا نہ ہونے سے متعلق حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تفسیر۔۔۔۔

49:26) اس مہینے کے بیّنات کا تصوف سے متعلق ایک مضمون جس میں مولانا حبیب الرحمان صاحب نے حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ سے تصوف سے متعلق سوال کیا کہ تصوف کیا بلا ہے؟تو حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ تصوف نام ہے تصیح نیت کا۔۔۔۔

01:01:09) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا مضمون کے جب بڑے چلے جاتے ہیں تو اُن کے متعلقین،شاگردوں پر کیا ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں تو علماء سے بھی کہتا ہوں کہ اصلاح کے معاملے میں اپنے آپ کو مستغنی نہ سمجھیں۔۔۔حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کے دردبھرے اشعار۔۔۔

01:10:50) معارف القرآن جلد نمبر ۶:عمل صالح سے فیضانِ علمی میں ترقی ہوتی ہے۔۔۔

01:12:13) ظاہری اعمال سے متعلق حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت۔۔۔۔ظاہری اعمال سے متعلق باقی مضمون پڑھا کہ جب تک ظاہری اعمال درست نہیں ہوں گے باطنی اعمال کبھی درست نہیں ہو سکتے۔۔۔

01:17:03) حضرت مفتی عبدالرؤف صاحب دامت برکاتہم کا جھوٹ سے متعلق مضمون:فرمایا کہ جب لوگوں میں ایک دوسرے پر اعتماد نہ رہے تو معاشرے کی بنیاد قائم نہیں رہ سکتی۔۔۔منافقین کے جرم کی سزا قرآن کریم میں جھوٹ قرار دی ہے۔۔۔ایک شخص نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ جنتی عمل کیا ہے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جنتی عمل سچ بولنا ہے۔۔۔جھوٹ سے رزّق میں کمی ہو جاتی ہے۔۔۔ہمارے معاشرے میں جھوٹ کی رائج مختلف قسمیں۔۔۔

01:24:12) جھوٹ سے متعلق شمائل ترمذی شریف کی ایک روایت۔۔۔۔حضرت شاہ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کے سچ بولنے کا واقعہ۔۔۔

01:31:02) وعدے کی پاسداری سے متعلق حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ کا واقعہ اور ڈاکوؤں کی توبہ۔۔۔

01:34:00) جھوٹ سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون۔۔۔سچے کی عزت ہوتی ہے۔۔۔

01:36:46) مرکزُ الاِفتاء والاِرشاد کا جھوٹ بولنے سے متعلق فتویٰ۔۔۔

01:37:44) خطیب اسلام حضرت مولانا محمد اجمل خان صاحب رحمہ الل سابق سرپستیں ہ بانی و مہتمم جامعہ رحمانیہ گجر سنگھ لاہور قرآن پا ک میں حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ السلام کے سفر کا ایک ذکر ہے ایک بستی کے یتیموں کی دیوار کت متعلق بھی ہے جس کو درست کرنے کی وجہ حضرت خضر علیہ السلام نےحضرت موسی علیہ السلام کو یہ بیان کی کہ اُن کے ماں باپ نیک تھے سورہ کہف میں ہے اور اس کے نیچے خزانہ تھا شیخ الاسلام علامہ شمیر احمد عثمانی رحمہ اللہ اپنی مختصر مگر جامعہ جامع تفسیر عثمانی میں لکھتے ہیں کہ ساتویں پشت تھی اس ایک جملے پر اتنا بیان ہے لیکن ہم صرف دیہان دے دیں کہ ساتویں پشت کے آباو اجداد نیک تھے تو اللہ تعالی نے خزانہ کی حفاظت کا انتظام فرمایا ۔۔

01:41:12) حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے فضائل و مناقب۔۔۔حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے آپﷺ کی محبت کے تذکرے مبارک۔۔۔۔ آپ ﷺ کی لاڈلی بیٹی سب بھائیوں اور بہنوں میں سے چھوٹی لیکن رتبے میں سب سے بڑی۔۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کے متعلق بیان ہوا۔۔۔ حضرت امام حسین اور حسن جنت کے سردار کا مفصل واقعہ بیان ہوا۔۔بہت ہی درد بھرا بیان ضرور سنیں اور صحابہ رضوان اللہ علیھم کا مقام دیکھیں۔۔بدبخت ہے اپنی عاقبت خراب کرتا ہے جو گستاخیاں کرتا ہے۔۔ سوچیں وہ مسلمان جو ان بدبختوں کی باتیں سنتے ہیں اور اُن کے چینل پر جاتے ہیں اپنے کو عذاب میں ڈال رہے ہیں...اللہ تعالی نے تو فرمادیا کہ رضی اللہ عنہ اللہ اُن سے راضی اور وہ اللہ سے راضی..یہ شہزادے جنت کے اور یہ لعنتی بدبخت شان میں گستاخیاں کرتےہیں اللہ ان کو تباہ و برباد کریں ۔۔۔

01:58:54) مرکز تربیت خواتین کے لیے کچھ اعلانات ہوئے۔۔

01:59:09) آخر میں ایک اہم اعلان۔۔۔مرکز تربیت خواتین کے لیے کہ بعض خواتین مالدار خواتین سے خط لکھواتی ہیں اور ہر بار ایک ہی خط کہ مکھ پر قرضہ ہوگیا ہے ..فرمایا کہ یہ بھیگ مانگنا ہے ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries