جمعہ  بیان ۳ ستمبر   ۲۰۲۱   : نامحرم سے محبت یا  دوستی کرنا عذابِ الٰہی ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:14) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی تصانیف کا ذکر کہ پوری دنیا میں کیسے کیسے تقسیم ہورہی ہیں اور لوگ ان تصانیف سے کما بھی رہے ہیں جو منع نہیں ۔۔شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی تصانیف بھی جگہ جگہ چھپ کر تقسیم ہورہی ہیں۔۔

05:23) کتابوں کی تصانیف سے متعلق۔۔۔

07:41) حضرت مفتی حسن امرتسری رحمہ اللہ کا تذکرہ ۔۔

09:45) ایک بہت اہم ملفوظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا۔۔

14:54) نسبت کی حقیقت۔۔

17:22) حضرت عالمگیر رحمہ اللہ کے زمانے میں ایک عورت نے چار شادیاں کی ہوئی تھیں حضرت نے فرمایا کہ یہ مجال اس کی بلاو اس کو۔۔۔

19:19) ایک صاحب نے سنا کہ دین کا کام کرو اور اپنا سب کاروبار دوسرے کے حوالے کردو نمبر ون کا ایماندار ..ایسا چونا لگایا اب یہ صاحب گھر بیٹھے ہوئے ہیں جب اتنا نقصان ہوا ..دین کا کام کرنا ہے لیکن مشورہ بھی تو کریں یہ تھوڑی ہے کہ سب کچھ اپنا کاروبار وغیرہ دوسروں کے حوالے کردو۔۔

24:50) کاروبار والوں کو نصیحت کہ اپنی لیمڈ میں کام کریں ایسے کام کو نہ بڑھائیں کہ نیندیں اُڑ جائیں ..۔نہ تلاوت کی فکر نہ نمازوں کی فکر۔

26:51) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زیادہ تر عقلی محبت ہی کی ضرورت ہے۔۔۔

34:11) عقلی محبت کو طبعی محبت پر غالب رکھنا ہے۔۔

35:08) محبت نہ ہونا لیکن اُس پر افسوس پونا کہ محبت نہیں تو یہ بھی اللہ تعالی کی محبت ہے۔۔

37:48) صفائی معاملات پر مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم نے دو بات فرمائی حضرت شیخ نے فرمایا کہ تین دن سے مفتی صاحب سمجھا رہے ہیں۔۔صفائی معاملات پر دو کتابوں کا ذکر۔۔۔

40:30) حضرت شیخ کے چھوٹے بھائی فاروق بھائی کے انتقال کا ذکر۔۔۔

42:51) معارف القرآن جلد نمبر چھ 430 سے 441 تک جو کہتے ہیں کہ لڑکیوں سے دوستی کرنے میں کیا ہے محبت کرلی تو کی ہوا۔۔۔نامحرم سے محبت یا دوستی کرنا عذاب الہی ہے۔۔

44:38) اس وقت جتنے جھگڑے ہیں چاہے کوٹ میں ہوں یا پورے پاکستان میں جتنے جھگڑے ہیں سب آئی کانٹیک کی وجہ سے ہیں جب دوسری لڑکیوں کو دیکھے گا تو اپنی بیوی کہاں اچھی لگے گی۔۔

46:00) حُسن کا شکریہ یہ ہے کہ تیرا حُسن اللہ کی نافرمانی میں استعمال نہ ہوں۔۔زنا کررہا ہے سب بند ہے دروازے کھڑکیاں پردے ڈلے ہوئے ہیں کوئی نہیں دیکھ رہا لیکن فرمایا کہ بے غیرت ہے حیاء سے عاری ہے کہ یہ نہیں سوچتا کہ اللہ تعالی ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں سب سے حیاء کی اللہ تعالی سے حیاء نہیں کی۔۔۔

48:30) شہوت کا مادہ اللہ تعالی نے کیوں رکھا؟

49:57) نظر کی حفاظت کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے۔۔

52:05) اللہ تعالی جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں حیاء کو اُس سے چھین لیتے ہیں۔۔

55:32) آج کہتے ہیں کہ نامحرم کو دیکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔۔

56:02) دل میں یا تو مولی ہوگا یا لیلی ہوگی ۔۔

56:35) فتح مکہ کادن اور حضور ﷺ نے معافی کا اعلان ..لیکن کیا وجہ کہ رحمۃا للعالمین نامحرم کو دیکھنے پر بدعا فرمارہے ہیں۔۔۔

58:50) آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے آباؤ اجداد نے بھی نہیں سنی ہوں گی۔۔۔

01:01:23) بدفعلی کرنے پر عذاب۔۔۔فرمایا کہ یہ سب بدنظری کی وجہ سے ہے۔۔۔

01:03:06) إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ کی چار تفسیر۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries