مجلس ۸ستمبر   ۲۰۲۱عشاء :تمام پریشانیوں کا ایک ہی حل گناہ نہیں کرنا ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:33) حسبِ معمول خصائل نبویﷺ سے تعلیم ہوئی۔۔۔۔

05:34) خصائل نبوی ﷺ سے جو تعلیم ہوئی اس سے متعلق فرمایا کہ آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں اور اللہ تعالیٰ ارحم ُالرّاحمین ہیں اس لیے ہر بات علماء سے پوچھ کرکرنی چاہیے۔۔۔

07:47) حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنے شیخ حضرت عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ کی جو خدمت کی اس کا تذکرہ۔۔۔

11:54) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے ہم نے دیکھا ہے ترے چاک گریبانوں کو آتشِ غم سے چھلکتے ہوئے پیمانوں کو ہم نے دیکھا ہے ترے سوختہ سامانوں کو سوزشِ غم سے تڑپتے ہوئے پروانوں کو ہم فدا کر نے کو ہیں دولتِ کونین ابھی تو نے بخشا ہے جو غم ان پھٹے دامانوں کو خلوتِ غاَر حرا سے ہے طلوعِ خورشید کیا سمجھتے ہو تم اے دوستو ویرانوں کو اہلِ دنیا تو چمن میں ہیں گلوں کے بندے ان کے دیوانے تو جاتے ہیں بیابانوں کو اہلِ دنیا کو ہے راس آئی یہ فانی دنیا نعرۂ عشق و محبت ترے مستانوں کو حسنِ فانیٔ بتاں پر مرے کرگس لیکن آہِ صحرا ہو مبارک ترے دیوانوں کو ہم نے دیوانوں سے سیکھی ہے محبت اخترؔ ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو

19:41) ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو۔۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ یہ درد کس کو ملتا ہے؟فرمایا یہ درد اللہ کے دیوانوں کو ملتا ہے۔۔۔

21:55) جتنی پریشانیاں ہیں اُن کا ایک ہی حل ہے وہ یہ کہ گناہ نہیں کرنا۔۔۔۔اللہ ناراض ہیں اور حلوے پراٹھے چل رہے ہیں۔۔۔۔ایک پریشانیاں آتی ہیں درجات بلند کرنے کے لیے اور ایک پریشانیاں آتی ہیں گناہوں کی نحوست کی وجہ سے۔۔۔۔

25:02) ایک دوست کا ذکر جوکسی بیماری کی وجہ سے عامل کے پاس جا رہا تھا اُس کو نصیحت کی کہ آپ یہ کیا کر رہے ہو

30:05) حافظ ڈاکڑ شفقت صاحب کو لندن جاتے ہوئے حضرت والا رحمہ اللہ نے جو نصیحتیں کی ہیں وہ حضرت والا رحمہ اللہ کی تحریر مبارک سے پڑھ کر سنائی ۔۔۔وطن اور سفر کا مکمل نسخہ :ذہن میں رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہمہ وقت ہمارے ساتھ ہے۔۔۔

35:44) جو اللہ کو خوش کرتا ہے اس کو دو جنتیں ملتی ہیں اور جو اللہ کو ناراض کرتا ہے اُسے دو دوزخیں ملتی ہیں مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔۔

42:19) مرکزِ تربیتِ خواتین میں آنے والی کچھ لڑکیوں کو ڈانٹ کے یہاں آکر منگیتروں کی باتیں کرتی ہو،دوستیاں لگاتی ہو۔۔۔۔

46:22) جو اللہ کو خوش کرتا ہے اس کو دو جنتیں ملتی ہیں اور جو اللہ کو ناراض کرتا ہے اُسے دو دوزخیں ملتی ہیں مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔۔

54:11) اللہ تعالیٰ جس کی ہدایت کا فیصلہ فرماتے ہیں اُس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں،فَمَنْ یُّرِدِ اللہُ اَنْ یَّھْدِ یَہ ٗ یَشْرَحْ صَدْ رَ ہٗ لِلْاِسْلَامِ۔۔۔جو اللہ کو خوش کرتا ہے اس کو دو جنتیں ملتی ہیں ۔۔۔

01:11:54) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries