مجلس ۹ستمبر   ۲۰۲۱فجر  : حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی پانچ اہم نصیحتیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:48) اللہ تعالیٰ نے دُنیا کو دو امان دیے ہیں ایک آپﷺ کی ذات مبارک اور ایک توبہ و استغفار۔۔۔

01:50) حافظ ڈاکڑ شفقت صاحب کو لندن جاتے ہوئے حضرت والا رحمہ اللہ نے جو نصیحتیں کی ہیں وہ حضرت والا رحمہ اللہ کی تحریر مبارک سے پڑھ کر سنائی ۔۔۔وطن اور سفر کا مکمل نسخہ :(۱)ذہن میں رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت دیکھ رہے ہیں (۲)اللہ تعالیٰ ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں (۳)ہماری مکمل عافیت اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہے(۴)اللہ تعالیٰ کا پکڑا ہوا کوئی اُسے نہیں چھڑا سکتا (۵)ہر سانس مالک کو راضی کرو تو بہار پاؤ گے۔۔۔

04:38) ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اوراُن کا علاج مولانا رومی فرماتے ہیں؎ اے مخنث، نے تو مردے نے تو زن اے مخنث، نہ تو مرد ہے، نہ عورت۔ ہیں، تبر بردار مردانہ بزن ارے تبر اٹھا اور نفس پر مردانہ وار حملہ کر، کیونکہ نفس اپنی خاصیت کے اعتبار سے مونث ہے، عورت ہے، اسی لئے اس کی طرف مؤنث کی ضمیر راجع ہوتی ہے، جیسے عورت کا مکر و فریب عظیم ہوتا ہے: ﴿ اِنَّ کَیْدَکُنَّ عَظِیْمٌ۝﴾ ( سورۃ یوسف، اٰیت: ۲۸) اس کے مکرو فریب عظیم ہوتے ہیں، ایسے ہی نفس کا مکر بھی عظیم ہوتا ہے، لہٰذا جب تک مرد نہ بنو گے نفس کی عورت قبضہ میں نہیں آئےگی۔ دیکھ لو، اگر مرد بہادر نہیں ہوتا تو عورت اس کے قبضہ میں نہیں آتی۔

اسی لئے مولانا رومی فرماتے ہیں کہ؎ ہیں، تبر بردار مردانہ بزن نفسِ مؤنث پر مردانہ وار حملہ کرو، اگر عورت کے پاس عورت کی طرح رہو گے تو ساری زندگی عورت ہی رہو گے، مرد نہیں بنو گے بلکہ ہوسکتا ہے وہ تمہارے اوپر چڑھ جائے؎ چوں علی وار ایں درِ خیبر شکن مثل حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس درِ خیبر کو توڑ دو۔ تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل اب آخر میں مہتمم حضرات سے مزید عرض کرتا ہوں کہ قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے لیے قرآن پاک کے تین فضائل بنگلہ زبان میں لکھ کر کے ٹانگ دیئے جائیں: (۱)تلاوتِ قرآنِ پاک سے دل کا زنگ دور ہوتا ہے۔ (۲)…اللہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی ہے۔ (۳)… قرآن پاک کے ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں،چاہے سمجھ کر پڑھے یا بے سمجھے پڑھے۔ تین فائدے تو یہ لکھ دئیے جائیں جو ناظرہ والوں کے لئے ہیں اور اگر کوئی حافظ بھی ہوگیا تو: (۴)…اسے جنت کے گیارہ پاسپورٹ مل گئے، ایک پاسپورٹ سے تو خود جنت میں جائے گا اور دس پاسپورٹ سے خاندان والوں میں سے ایسے لوگوں کا انتخاب کر لے گا جن پر دوزخ واجب ہوچکی ہوگی، پھر ان کو معاف کرائے گا اور اپنے ساتھ جنت میں لے جائے گا۔

27:52) پرچیاں۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries