اتوارمرکزی  مجلس۱۲ ستمبر   ۲۰۲۱ :پردہ کی اہمیت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

21:46) بیان کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔

29:37) جذب۔۔جس کو اللہ تعالی ایک بار اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں تو کوئی اُس کو اللہ سے جدا نہیں کرسکتا۔۔۔

33:04) کسی سے بحث کرنا منع ہے لیکن ہم عمل خود نہیں کرتے۔۔

33:23) کس کس بات پر اعتراض ہے زکوۃ پر کسی کو اعتراض ہے،نماز پر کسی کو اعتراض،چغل خوری،غیبت وغیرہ تو پھر اس پر عمل کیوں نہیں کرتے۔۔

37:22) غیب کا علم کسی کو نہیں ہوسکتا..اللہ تعالی کے سوا کسی کو غیب کا علم نہیں چاہے وہ انبیاء علیھم السلام ہوں۔۔

39:21) مشکل کشا اللہ تعالی ہیں،رزق دینے والے اللہ تعالی ہیں۔۔سب بگڑی بنانے والے اللہ ہیں۔۔ خدا فرما چکا قرآں کے اندر میرے محتاج ہیں پیر و پیمبر وہ کیا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے جسے تو مانگتا ہے اولیاء سے

40:14) دین رب چاہی زندگی کا نام ہے۔۔

44:17) قارون تورات کا حافظ تھا لیکن اکڑ آگیا کہ مال آگیا خزانہ مل گیا تو حال کیا ہوا خزانے کے ساتھ دفن ہوا۔۔۔

44:53) توبہ کرنے والا اللہ تعالی کا دوست ہے۔۔۔

45:11) حضرت ذوالنون رحمہ اللہ کے ہاتھ پر ایک شرابی کی توبہ کا قصّہ۔۔ ضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ دریا کے کنارے کپڑے دھورہے تھے، اتنے میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا بچھو آیااورآکردریا کے کنارے پر رُک گیا، پھردیکھتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد ایک کچھوا آرہا ہے ،کچھوا سمجھتے ہیں نا آپ؟ جس کی پیٹھ کافی چوڑی ہوتی ہے، وہ بھی دریا کے کنارے پر آگیا ۔ اب کچھو صاحب پر بچھو صاحب آرام سے بیٹھ گئے اور پھر سے وہ کچھوا چلنے لگا۔ حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ بھی اس کے ساتھ ساتھ چلنے لگے کہ دیکھیں یہ کیا معاملہ ہے،عجیب قصّہ ہے۔جب کنارہ آیا تو اس نے دریاپار کیا، یہ بھی پارکرگئے،سمجھ گئے کہ کوئی اہم معاملہ ہے۔جب دریا کو پار کیا تو دیکھا کہ ایک درخت کے نیچے ایک شرابی سویا ہوا ہے، رئیس زادہ ہے اس کے شاندار کپڑے اور چہرہ بتاتا ہے کہ کسی امیر کا بیٹا ہے،شراب کے نشہ میں بے ہوش پڑا ہے،پھر ذو النون مصریh دیکھتے ہیں کہ اسی طرف ایک کالا خطرناک سانپ بھی جا رہا ہے، جب سانپ اس شرابی سے دو فٹ رہ گیا تو بچھو نے کود کر سانپ کے سر پر ڈنک مارا اور سانپ وہیں مرگیا۔

54:38) عیادت سے متعلق آپ ﷺ کا ایک واقعہ کہ یہودی لڑنا بیمار ہوا آپ ﷺ اُس کی عیادت کو تشریف لے گئے۔۔۔

55:13) فتوی:جہیز کو لعنت کیوں کہا جاتا ہے۔۔۔

01:00:52) شادی سے پہلے بیٹوں اور بیٹیوں کو سکھانا چاہیے کہ کس طرح رہنا ہے اور کون سے جملے استعمال نہیں کرنے ہیں۔۔

01:08:54) خواتین کو نصیحت کہ شوہر کے حقوق کا خیال رکھنا۔۔۔

01:15:20) مفتی نعیم صاحب کی نصیحت پڑ ھ کر سنائیں۔۔۔ شوہر کی اطاعت ایسی عبادت ہے کہ نئے نئے طریقے اس میں ایجاد کرنا پسندیدہ ہے جبکہ دین میں نئے نئے طریقے ایجاد کرنا بدعت کہلاتا ہے

01:21:15) پردے سے متعلق سورۃ النور کی آیت ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries