مجلس۱۳ ستمبر   ۲۰۲۱ بعد فجر:ذکر کی اہمیت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:57) مجلسِ ذکر وعظ کا ذکر۔۔۔

03:26) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی۔ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ وَاذکُرِ اسْمَ رَبِّکَ وَتَبَتَّلْ اِلَیْہِ تَبْتِیْلًا رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَآ اِلَہَ اِلَّا ہُوَ فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلًا وَاصْبِرْ عَلٰی مَایَقُوْلُوْنَ وَاہْجُرْہُمْ ہَجْرًا جَمِیْلاً

05:07) آج حضرت ڈاکٹر اسماعیل صاحب دامت برکاتہم کی محبت اور شفقت اور عنایت و برکت سے آپ حضرات کی بھی زیارت و ملاقات نصیب ہورہی ہے۔ مَیں ان آیات کا انتخاب اس لیے کررہا ہوں کہ اس وقت مجلس ذکر تھی تو میں ذکر کے باوجود احکاماتِ الٰہیہ ہیں اس وقت وہی عرض کرنا چاہتا ہوں۔ میں بوجہ ضعف کے مجلس ذکر میں شریک نہ ہوسکا۔ اس کے علاوہ قلب ضرب کا متحمل بھی نہیں ہے، اس لیے ہم ضربِ خفیف سے ذکر کرتے ہیں۔ جہاں ضرب قوی لگتی ہے وہاں اقویاء حضرات ہوتے ہیں۔ میں اپنے دل کو بچاکر کہیں اوپر لیٹ گیا تھا۔ عذر اور چیز ہے مگر میں طبعاً، عقلاً اور روح اور قلب کے لحاظ سے آپ کے ساتھ تھا کہ اللہ کا نام لینے والوں ہی سے یہ دنیا قائم ہے۔ ذکر اللہ ہی کی برکت سے یہ آسمان اور زمین قائم ہیں۔ جس دن یہ اللہ کا ذکر کرنے والے نہیں رہیں گے اس دن قیامت آجائے گی۔

05:52) مجلسِ ذکر وعظ :۔ قیامت کی دو قسمیں: قیامت کی دو قسمیں ہیں: ایک اجتماعی قیامت اور ایک انفرادی قیامت۔ جب پوری کائنات میں کوئی اللہ کا نام لینے والا نہ ہوگا تو اجتماعی قیامت آجائے گی۔ آسمان زمین سب گر پڑیں گے، سورج چاند اور جتنے مناظر قدرت ہیں ان کا وجود بھی نہیں ہوگا۔ جن مناظر قدرت کو ہم دیکھنے جاتے ہیں سب ختم ہوجائیں گے۔ اس لیے دل میں آبشار پیدا کیجئے۔ سورج اور چاند دل میں پیدا کیجئے۔

06:44) مجلسِ ذکر وعظ :۔ اور ایک انفرادی قیامت ہے کہ کوئی بندہ اللہ سے غافل ہوجائے تو اس کے دل پر قیامت آگئی۔ اس کے دل کے ستارے گر گئے، سورج چاند اکھڑگئے، سب شامیانے اُکھڑگئے۔ اس پر حضرت کی برکت سے اچانک ایک شعر یاد آگیا۔ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم حج کرکے کراچی تشریف لائے اور جب حضرتِ والا جانے لگے تو مَیں نے عرض کیا کہ آپ کی جدائی میں اس وقت اپنا ایک شعر پیش کررہا ہوں کون رخصت ہوا گلے مل کے شامیانے اُجڑ گئے دل کے

07:08) مجلسِ ذکر وعظ :۔ شیخ کی جدائی پر یہ شعر ہے۔ شیخ بہت بڑی نعمت ہے۔ سمجھ لو حیاتِ ایمانی آج ان ہی بزرگوں کی برکت سے اور ان ہی کے طفیل میں نصیب ہوتی ہے۔ جملہ مشایخِ اہلِ حق کی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ برکت نصیب فرمائے۔

08:00) مجلسِ ذکر وعظ :۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک بزرگ دوسرے بزرگ سے ملنے جارہے تھے تو دوپہر کو بارہ بجے تھوڑی دیر ایک درخت کے سایہ میں آرام کرنے بیٹھ گئے۔ تین چار میل دو بزرگ کا گھر رہ گیا تھا اور آئے تھے دس بیس میل سے۔ اس درخت پر چڑیاں بیٹھی ہوئی آپس میں کہہ رہی تھیں کہ یہ بزرگ جن بزرگ سے ملنے جارہے ہیں ان بزرگ کا تو انتقال ہوگیا، یہ خواہ مخواہ جارہے ہیں۔ ان کو کشف کے ذریعہ سے چڑیوں کی آواز کا مطلب منکشف ہوگیا۔ بزرگ نے سوچا کہ انتقال تو ہوگیا مگر چلو چل کے ان کے اعزہ سے تعزیت کرلیں گے۔ جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ وہ بزرگ ہٹے کٹے صحیح سالم موجود ہیں۔ کہا: ’’حضرت! کیا اس زمانہ میں چڑیاں بھی جھوٹ بولنے لگی ہیں؟‘‘ بزرگ نے پوچھا: کیا بات ہے؟ انہوں نے بتایا کہ چڑیوں نے تو مجھے آپ کے انتقال کی خبری دی تھی۔ بزرگ نے پوچھا کہ کیا وقت تھا وہ؟ انہوں نے بتایا کہ ٹھیک بارہ بجے کا وقت تھا۔ بزرگ نے فرمایا کہ چڑیوں نے صحیح کہا، میں اس وقت اللہ کے ذکر سے غافل ہوگیا تھا۔ جو خدا سے غافل ہوجاتا ہے وہ مردہ ہی ہے۔

10:29) مجلسِ ذکر وعظ :۔ جتنا استاد نے تکرار اور مطالعے کا وقت دیا ہے اُس سے زیادہ تکرار کریں گے استاد کی بات نہیں مانیں گے تو برکت نہیں ہوگی ...طلباء کرام کو نصیحت۔۔۔۔

10:46) مجلسِ ذکر وعظ :۔ تو جس طرح سے حیاتِ عالم حیات کائنات اللہ کے نام سے قائم ہے، جس دن اللہ کا نام لینے والے نہ رہیں گے قیامت قائم ہوجائے گی۔ ایسے ہی جو انسان انفرادی طور پر اللہ سے غافل ہوتا ہے تو انسان بھی عالم کا ایک جزو ہے تو جو حکم کُل پر ہوتا ہے وہی حکم اس کے جزو پر بھی ہوتا ہے۔ جیسے ہم اللہ کے بندے ہیں تو بجمیع اجزائہ وبجمیع اعضائہ اللہ کے بندے ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہماری آنکھ آزاد ہوجائے اور جس کو چاہے دیکھ لیں، کان ہمارے آزاد ہوجائیں اور جو گانا بجانا چاہیں سن لیں۔ سر سے پیر تک ہم پر آدابِ بندگی لازم ہیں، آدابِ شریعت لازم ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے ذکر کی مجالس حضرت شیخ مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے جگہ جگہ سارے عالم میں قائم کرادیں۔ افریقہ میں بھی گیا تو دوستوں نے بتایا کہ یہاں حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے اعتکاف فرمایا اور ذکر کی مجالس رہیں۔ یہ بہت بڑی نعمت اور اللہ تعالیٰ عظیم الشان کرم ہے۔

13:38) مجلسِ ذکر وعظ :۔ ایک ذاکر شخص کو شیطان نے آکر کہا کہ تم کیوں ذکر کرتے ہو، اللہ کے یہاں سے کوئی جواب نہیں ملتا۔ ایسے اللہ کو یاد کرتے ہو جہاں سے کوئی جواب نہیں آیا؟ اس دن اس نے ذکر چھوڑ دیا۔ سادہ صوفی تھا، دھوکے میں آگیا۔

19:18) سنتوں کے اہتمام پر اہم نصیحت۔۔۔

22:10) شادی میں بچی کا کھانا خلافِ سنت ہے ..حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی کتاب آپ کے مسائل میں کیا لکھا ہے دیکھ لیں اور شیخ العرب  و العجم حضرت والا رحمہ اللہ نے بھی فرمایا تھا۔۔۔

28:00) مقتدا کو اپنے آپ کو بدگمانی اور تہمت سے بھی بچانا ہے...واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries