اتوار مجلس۱۹ ستمبر   ۲۰۲۱     :حق تعالیٰ کی شان رحمت اور اپنے بندوں سے محبت    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:28) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

15:10) بیان کا آغاز ہوا۔۔

16:26) اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو۔۔تقوی اختیار کرو ۔۔۔

16:43) عبادت تین قسم کی ہے۔۔۔ایک تاجروں والی عبادت ہے کہ محنت کرے گا تو جنت ملے گی اور دوسری عبادت دوزخ سے بچنے کے لیے اور تیسری عبادت اللہ کی رضا کے لیے اور یہی اصل ہے۔۔

21:28) اللہ جس سے خوش ہونگے وہ جنت میں جائے گا۔۔

21:47) ہمارے ہاں تعویذ کا کوئی پیسہ نہیں۔۔۔صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے گلوں میں تعویذ نہیں ہوتے تھے وہاں تو ہر وقت تلوار ساتھ ہوتی تھی ۔۔۔یہ تو ایک ضرورت کے درجے میں دیا جاتا ہے اصل شفاء تو اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔۔

23:40) اللہ کی رضا سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔۔۔

23:54) سنت کو زندہ کرنے کا انعام۔۔۔

25:49) سکینے کا نور آسمان سے اترتا ہے۔۔۔

27:17) عقل مند وہ ہے جو زمین و آسمان میں غور کرتے ہیں۔۔

31:29) ابرار بندے وہ ہیں جن کی ذات سے چینوٹی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔۔۔حضرت حسن بصری رحمہ اللہ اور ایک واقعہ غلام کا واقعہ۔۔

33:27) آج کیا حالات ہیں کہ ہم حق بات نہیں مانتے۔۔۔

33:46) تکبر کے دو جز۔۔

37:16) مکروہ محبوب کی ضد ہے۔۔۔

38:24) صحبت صالح ترا صالح کند صحبت طالح تراطالح کند نیک لوگوں کی صحبت تجھے نیک بنادے گی اور برے لوگوں کی صحبت تجھے برا بنادے گی ۔

40:23) آپ ﷺ کے اخلاق مبارک۔۔۔

42:22) کینہ کسے کہتے ہیں۔۔

43:39) الارحام المراد بالارحام الاقربائُ مِنْ جِھْۃِ النَّسَبْ ومِنْ جِھْۃِ النِّسَاء یعنی خون کے رشتوں سے مراد وہ رشتے بھی ہیں جو ہمارے خاندانی بنتے ہیں اور وہ رشتے بھی ہیں جو بیوی کی طرف سے بنتے ہیں

44:37) دیور بھابی کے لیے موت ہے۔۔

45:07) انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں اپنی بیٹی کہہ دے کہ آج میں تھکی ہوئی ہیں تو ماں کہتی ہے میری جان میری پیاری بیٹی آرام کرلو اور بہو کہہ دے تو چیخنا چلانا اور کہتی کہ کیسی بہو ملی ہے۔۔

47:09) بیوی کو اُس کے سامنے اُس کے ماں باپ کو گالی دے رہے ہیں اور نسب پر تہمت لگادی اتنی بدتمیزی اتنا شور اور یہ کون لوگ ہیں بیان کرنے والے..خود شفارش کا لوگوں کو سنارہے ہیں اور خود کا عمل کہ بیوی کو ماررہے ہیں۔۔۔

48:33) آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرا سب سے زیادہ پیارا قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے نزدیک وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہیں الخہ۔۔۔

50:17) عورتوں کا مرض کہ میرا شوہر میری مٹھی میں آجائے ایسی عورت کے لیے تین نصیحتیں۔۔

51:09) ایک صاحب آئے بیوی نے پٹائی کردی ۔۔۔

53:10) آج ذرہ سی بات پر انتقام۔۔۔۔

53:35) جو تواضع اختیار کرے گا اللہ تعالی اُس کو عزتیں عطاء فرمائیں گے۔۔۔

55:53) جب ہم ظلم کرتے ہیں کسی کو معاف نہیں کرتے تو رحم جو ہے وہ عرش کا شایہ پکڑ لیتا ہے اور اللہ تعالی سے کیا کہتا ہے۔۔۔

56:48) سبقت رحمتی علی غضبی۔۔۔

58:26) شاہی رحم اللہ تعالی سے مانگنا۔۔

01:01:52) واقعہ بیوی سے سالن میں نمک تیز ہوگیا۔۔۔

01:06:44) ازآ بازآ ہر آنچہ ہستی بازآ گر کافر و گبر و بت پرستی بازآ ایں درگہ مادرگہہ نومیدی نیست صد بار اگر توبہ شکستی بازآ اے شخص لوٹ آلوٹ ،جس حال میں بھی ہے تو اللہ کی طرف آجا ،اگر کافر ہے یا گبرو بت پرست ہے پھر بھی آجا کہ یہ بارگاہ نومیدی ہے سو بار اگر توبہ توڑی ہے تب بھی مایوسی نہ ہو اور اللہ کی طرف آجا خلاصہ یہ کہ ایک بار جس گناہ سے توبہ سچے دل سے کرلی گئی دوبارہ وہی گنا ہ پھر ہو جانے سے پہلی توبہ بیکار نہیں ہوتی ،البتہ اس دوسرے گناہ سے پھر صدق دل سے توبہ کرلے اوراپنی طرف سے پختہ ارادہ گناہ نہ کرنے کا کرلے ،اسی طرح عمر بھر توبہ کا سلسلہ بند نہ کرے ۔

01:08:43) يا عبادي الذين أسرفوا على أنفسهم لا تقنطوا من رحمة الله کہ ہرگز مایوس نہ ہونا ۔۔

01:11:22) ذکر اللہ کا انعام وہ شاہ دو جہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے تھانہ بھون میں ایک بزرگ تھے سائیں توکل شاہ۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے کہتے تھے کہ حضرت جی! مجھے اللہ کے نام میں اتنا مزہ آوے ہے کہ میرا منہ میٹھا ہوجاوے ہے (یہ تھانہ بھون کی زبان ہے) پھر فرمایا کہ اللہ کی قسم میرا منہ میٹھا ہوجاوے ہے۔

01:15:17) قال تعالیٰ استغفروا ربکم انہ کان غفار اللہ تعالیٰ مغفرت کی امیددلا رہے ہیں چونکہ ہم کو تم سے محبت ہے ہم سے معافی مانگو ہم تمھیں معاف کردیں گے انہ کان غفارا ۔ہم بہت زیادہ بخشنے والے ہیں ہم سے کیوں ناامید ہوتے ہو ۔

01:20:28) خصائل نبوی ﷺ سے ایک روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ ایک درزی نے آپ ﷺ کی دعوت کی ارشاد فرمایا کہ حضرت انس رضی اللہ فرماتے ہیں کہ ایک درزی نے دعوت کی سرور ِعالمﷺ کی اور میں بھی اس میں شریک تھا:

01:22:31) ایک سفر میں حضورﷺ کی خدمت میں بکری کا گوشت پیش کیا گیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو نمک لگا کر دھوپ میں خشک کرکے ساتھ لے لو تاکہ مدینے تک خراب نہ ہو۔اس سے معلوم ہوا کھانے پینے کی فکر کرنا توکل کے خلاف نہیں ہے،تدبیر کرنا توکل کے خلاف نہیں،ہاں تدبیر پر بھروسہ نہ کرو۔ بعض لوگ کہتے ہیں جو ہوگا دیکھا جائے گا،نکل چلو حج کے لئے یا تبلیغ کے لئے۔ ایک صحابی نے یہی سوال پوچھا تھا کہ اونٹ کو اللہ کے بھروسے پر کھلا چھوڑ دوں یا رسی باندھ کر رکھوں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ پہلے اونٹ کو باندھو،پھر رسی پر بھروسہ مت کرو، بھروسہ اللہ پر کرو۔تو حضرت انسt فرماتے ہیں کہ حضورﷺ پیالے میں سے لوکی کے ٹکڑے تلاش کر کے کھا رہے تھے،اس لئے ہم اپنی طرف سے بھی لوکی تلاش کر کے حضورﷺ کی طرف کرنے لگے۔یہ محبت تھی،فرمایا کہ میں نے لوکی کا ایک ٹکڑا بھی نہیں کھایاتاکہ میرے محبوبﷺ کی رغبت والی چیز میں کمی نہ آجائے۔

01:23:57) صحابہ کا کیسا عشق تھا،سبحان اللہ!اس حدیث ِپاک کی شرح میں محدثین فرماتے ہیں : نمبر۱:اپنے دوستوں اور کم درجے والے لوگوں کی دعوت بھی قبول کرنی چاہیے۔ نمبر۲: درزی کے پیشہ کو ذلیل اور حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔

01:24:50) نمبر۳:ویسے تو اپنے سامنے ہی سے کھانا سنت ہے لیکن اگر دعوت کے شرکاء محبت والے لوگ ہوں تو پھر اس وجہ سے ان کے سامنے سے بھی کھالینا چاہیے کہ وہ خوش ہو جائیں گے۔ نمبر ۴:یہ بھی معلوم ہوا کہ لوکی آپﷺ کو محبوب تھی،لہٰذا ہر مسلمان کو لوکی کو پسند کرنا طبعی طور پر تو نہیں مگر شرعاً ضروری ہے، یعنی عقلی طور پر یہ سمجھے اور دوسروں کو کہتا رہے کہ ہاں بھئی!بہت محبوب چیز ہے، ہمارے حضورﷺ کو پسند تھی،لیکن اگر کسی کو لوکی موافق نہ آتی ہو، کھانسی،بلغم،زکام کی وجہ سے، تو وہ نہ کھائے لیکن عقلی طور پر محبوب رکھے۔

01:25:46) حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ان کی اہلیہ کا اتباع ِسنت کا اہتمام۔۔ حضرت ڈاکٹر عبد الحئی صاحب رحمہ اللہ یہ واقعہ سنایا کرتے تھے کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے اپنے گھر میں دیکھا کہ دستر خوان پر لوکی کی ترکاری یا سالن ضرور ہوتا تھا، کئی دن تک دیکھتا رہا کہ روزانہ لوکی کی تر کاری ضرور ہوتی ہے۔ میں نے ایک دن اہلیہ سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے آپ کئی روز سے لوکی کی ترکاری مسلسل پکا رہی ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کتاب میں پڑھا کہ حضور ِاقدسﷺ کولو کی بہت پسند تھی، اس لئے میں نے سودا لانے والے سے کہہ دیا ہے کہ جب تک بازار میں لوکی ملے تو ضرور لوکی لایا کرو تا کہ حضورﷺ کے اس عمل کی کچھ اتباع نصیب ہوجائے۔

01:26:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے اپنی اہلیہ کی یہ بات سنی تو مجھے لرزہ ساآگیا۔ نبی کریمﷺ کی ایسی سنت جو نہ فرض ہے، نہ واجب ہے، بلکہ حضور ِاقدسﷺ کی محض ایک عادت ہے، اس عورت کو تو اس سنت کا اتنا اہتمام ہے، اور ہم اپنے آپ کو عالم کہلاتے ہیں، لوگ ہمیں عالم کہتے اورسمجھتے ہیں لیکن ہمیں حضورﷺ کی سنت کا اتنا اہتمام نہیں۔اس کے بعد میں نے یہ تہیہ کرلیا کہ جب تک میں اپنی ساری زندگی کا جائزہ لے کر نہیں دیکھوں گا کہ میں کہاں کہاں حضورﷺ کی سنت پر عمل نہیں کر رہا ہوں، اس وقت تک آگے نہیں بڑھوں گا، چنانچہ ز ندگی کا جائزہ لینے میں تین دن لگائے اور یہ دیکھا کہ کہاں کہاں میں اتباع ِ سنت سے محروم ہوں، اور پھر الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے راہ ِعمل واضح ہو گئی، اور جو سنتیں چھوٹی ہوئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے ان پرعمل کرنے کی توفیق عطا فر ما دی۔

01:28:20) لوکی کھانے کے بارے میں فتویٰ رسول اللہﷺ کو کدو بہت پسند تھا،اور اطباء بھی اس کو بہت مفید قرار دیتے ہیں لیکن یہ حضورﷺ کی ایک طبعی پسند تھی، اگر کسی شخص کو اس کے کھانے کی رغبت نہ ہو اور نہ کھائے تو کچھ حرج نہیں، لیکن مناسب ہے کہ زبان سے کدو کے بارے میں نا پسندیدگی کا اظہارنہ کرے، تا کہ حضورﷺ کی سنت ِطبعی کی بھی مخالفت نہ ہو۔(کتاب الفتاویٰ:جلد ۶ ص ۱۵۵)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries