مرکزی بیان۲۳ ستمبر   ۲۰۲۱   :علمِ دین کی نعمت بہت بڑی نعمت ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:52) اللہ کے لیے آنے والے کچھ حضرات کا ذکر کے کتنے دور سے بارش کے موسم میں آئے ۔۔۔

02:53) مفتی انوار صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔ کنارِآب تڑپتی ہوئی میں ماہی ہوں ترے بغیر سراپا پلید و واہی ہوں ترا کرم ہو تو بے شک میں بازشاہی ہوں قفس میں بند ہوں او ر سامنے گلستاں ہے کنارِآب تڑپتی ہوئی میں ماہی ہوں تمام عمر تڑپنے میں گو کٹی لیکن امید ہے کہ اسی راہ سے میں ناجی ہوں زمین تنگ ہے اور تلخ ہیں مرے لمحات جو خوش ہیں آپ تو ہر حال میں میں راضی ہوں مرے کریم مرا نفس مجھ پر غالب ہے ترے حضور میں اس نفس سے میں شاکی ہوں ترے کرم سے مجھے بس دعا کی ہے توفیق ترے کرم سے ترے درکار میں بھکاری ہوں نہیں ہے پاس علامت کوئی محبت کی مگر ہر ایک کو تیری طرف میں داعی ہوں امید ہے کہ کبھی فضلِ خاص ہو اختر میں ان کی راہ میں گو سست گام راہی ہوں

11:56) مصطفیٰ بھائی نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود مدرسے کے لیے دو اشعار پڑھے۔۔۔

18:02) مصطفیٰ بھائی نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے مزید اشعار پڑھے۔۔۔ 18:21) يا أيها الذين آمنوا من يرتد منكم عن دينه فسوف يأتي الله بقوم ۔۔۔۔الایۃ،اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ عَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکْ،اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ ۔۔۔اللہ والے انجام کے اعتبار سے اپنے آپ کو کتے سے بھی بدتر سمجھتے ہیں۔۔۔

23:22) آج ایک شخص ایمان لے آیا اس پر فرمایا کہ حضرت والا رحمہ اللہ بہت مٹے ہوئے تھے چالیس سال تک بیان نہیں کیا۔۔۔فرمایا کہ آج حضرت والا رحمہ حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کی بات یاد آرہی ہے۔۔۔۔فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اگر کوئی کام لے تو اسے اپنا کمال نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کو دیکھ کر ایمان لانے والے ایک شخص کا واقعہ۔۔۔

27:08) نئے مسلمان کو کوئی ہدیہ تحفہ دینے پر فرمایا کہ فتح مکہ کے موقعے پر آپ ﷺ نے تالیف قلب کے لیے نئے مسلمانوں کو زیادہ حصہ دیا۔۔۔

29:18) دین پھیلا ہی قرآن پاک سے ہے۔۔۔

29:52) معارف القرآن جلد نمبر ۶ سورہ عنکبوت:وتلك الأمثال نضربها للناس وما يعقلها إلا العالمون۔۔۔۔غرفۃ السالکین میں مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود اور تخصص کا انتظام کیسے ہوا کچھ سمجھ نہیں آرہا بس اللہ کا کرم ہے سب انتظام حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کے حوالے ہے۔۔۔

37:38) فرمایا کہ مدرسے کے طلباء پر کتنا اللہ کا فضل ہے ان جیسے تو سکولوں کا دھکا کھا رہے ہیں۔۔۔

38:57) اگر گھر میں تحفۃ العلماء پڑھی جائے تو دین کا علم پڑھنے میں کتنا شوق بڑھ جائے گا۔۔۔

40:16) مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے فضائل اعمال میں فرمایا کہ علماء ربّانیین قیامت کے دن انبیاء علیہم السلام کے ساتھ منبروں پر ہوں گےاُس وقت پتا چلے گا۔۔۔

41:02) معارف القرآن جلد نمبر ۶ سورہ عنکبوت:وتلك الأمثال نضربها للناس وما يعقلها إلا العالمون۔۔۔۔علماء کے فضائل سے متعلق تفسیر پڑھی۔۔۔

45:36) ہر شخص اپنے گہرے دوست کے دین پر اٹمیٹیک آجائے گا اس لیے اپنا گہرا دوست دیکھنا چاہیے کے کون ہے۔۔۔۔

47:20) معارف القرآن جلد نمبر ۶ سورہ عنکبوت:وتلك الأمثال نضربها للناس وما يعقلها إلا العالمون۔۔۔۔علماء کے فضائل سے متعلق تفسیر پڑھی۔۔۔

50:02) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی اپنے اُستاد کی بے ادبی کی ہو۔۔۔اگر کبھی بے جا ڈانٹ بھی دیا تو اُن کو اس بات کا حق پہنچتا ہے۔۔۔۔

52:57) اُستاد کو کیا ڈانٹنےکا حق نہیں؟۔۔۔اُنہوں نے ہمیں کتنے حروف سکھائے۔۔۔۔

59:42) علم ناز اور نخروں سے نہیں ملتا۔۔۔مٹنے سے ملتا ہے۔۔۔

01:01:09) اپنے بچوں کو لعنتی چیزوں سے بچانا ہے ایسا نہیں ہے کہ یہاں مدرسے میں تربیت ہوتی ہے تو آپ بے فکر ہوجائیں نہیں!زیادہ بچے گھر میں رہتے ہیں۔۔ لُغَت تعبیر کرتی ہے معافی محبت دل کی کہتی ہے کہانی کہاں پاؤ گے صدرا بازغہ میں نہاں جو غم ہے دل کے حاشیہ میں یہ دولت دردِ اہلِ دل کی اخترؔ خدا بخشے جسے اُس کا مقدر وہ شاہِ دو جہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کر آئے اللہ، اللہ ہے۔ جنہوں نے دل میں نہیں پایا وہ کیا جانیں کہ اللہ کیا ہے۔

01:04:13) مال تو قارون کا ورثہ ہے اس لیے مال کے پیچھے اے طلباء کرام کبھی نہیں بھاگنا...مال تو تب برا ہے جب اللہ کی نافرمانی میں استعمال کیا جائے۔۔

01:04:51) ترے غم کی جو مجھ کو دولت ملے غم دو جہاں سے فراغت ملے محبت تو اے دل بڑی چیز ہے یہ کیا کم ہے جو اس کی حسرت ملے اگر یہی غم مل جائے کہ آہ مجھے اﷲ کا غم نہیں ملاتو سمجھ لو اسے بہت کچھ مل گیا، اگر یہ تمنا مل جائے تو سمجھ لو وہ بہت کچھ پا گیا۔ باطنی دولت بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔

01:06:38) رزاق اللہ تعالی ہیں اللہ تعالی پر نظر نہیں مخلوق پر نظر ہے۔۔۔

01:08:50) اللہ تعالی مٹنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔۔

01:10:29) اولاد کا غم بیہودہ غم ہے۔۔اولاد کو نیک بنائیں۔۔۔

01:11:58) ایک اللہ کا غم حاصل کرلو یہ ایک غم سارے غموں کو بھاری ہوجائے گا۔۔

01:16:32) تواضع اور عزتِ نفس ہے کیا اس کو سیکھیں۔۔۔

01:18:35) تین چیزیں ہیں اُس کو کبھی نہیں بلانا۔۔

01:21:15) علم اتنی بڑی دولت ہے کہ بیان ہی نہیں کرسکتے۔۔۔

01:22:47) دنیا کی محبت اللہ کو ناراض کرنا ہے۔۔۔

01:23:45) آج غرفۃ السالکین کے تخصص کے طلباء اور مدرسہ سیدنا حضرت عبداللہ ابنِ مسعود کے طلباء کے نتیجے کے انعامات کی تقسیم تھی تقسیم سے پہلے حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمایا کہ آج کل اشکال ہوتا ہے کہ عالم بن کر کھائیں گے کہاں سے؟

01:42:20) حاملِ قرآن کو کیا کیا جنت میں انعامات ملیں گے وہ بیان فرمائیں ۔۔۔۔

01:57:54) انعامات کی تقسیم ہوئی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries