جمعہ  بیان۲۴ ستمبر   ۲۰۲۱   :اصل چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:54) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار فیضانِ محبت سے پڑھے گئے۔۔ خوشی تیری امانِ دو جہاں ہے ترے تابع زمین و آسماں ہے محبت کی یہ کیسی داستاں ہے فدا جس پر زبانِ عاشقاں ہے سر عاشق اور ان کا آستاں ہے جبین و عشق رشک آسماں ہے بہ فیضِ دردِ نسبت غم نہاں ہے نہیں ہر گز عبث آہ و فغاں ہے گناہوں کا اگر بارِ گراں ہے تو بحرِ مغفرت بھی بے کراں ہے

05:47) تری ناراضگی میں موت پنہاں خوشی تیری حیاتِ جاوداں ہے جہنم سے اشد خفگی ہے تیری رضا تیری مجھے رشکِ جناں ہے

07:08) خوشی تیری امانِ دو جہاں ہے ترے تابع زمین و آسماں ہے عدو ہے درپئے نقصاں رسانی مگر اس سے قوی تر نگہباں ہے عدو: دُشمن۔ درپئے: خواہش رکھنا، پیچھے پڑنا۔ نقصاں رسانی: نقصان پہنچانا۔

08:23) فدا بر مرکز لذات عالَم کہ جس کہ جس سے دل میں لطفِ دو جہاں ہے گناہوں پر جسارت بھی بُری ہے مگر مایوسیاں کفرِ عیاں ہے

11:34) بدوں توفیق تیری دل ہے مردہ کرم سے تیرے یہ آہ و فغاں ہے تری توفیق کا صدقہ ہے یارب جو تیری یاد میں مشغول جاں ہے یہ سب احسان ہے اخترؔ پہ تیرا جو تیری حمد میں رطبُ اللساں ہے

14:23) دوسرے اشعار:۔۔یہ بھی شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار فیضانِ محبت سے پڑھے گئے۔۔ وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں ان کی عطائے خواجگی میری ادائے بندگی لیکن مرا قصور بھی میری ادا سے کم نہیں جلوئہ حق کے سامنے حیرت سے بے زباں سہی پھر بھی سکوت عشق کا اس کی صدا سے کم نہیں اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں

24:39) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔ بار بار اللہ والے فرماتے ہیں کہ شاہراہِ اولیاء پر رہو۔۔۔

25:43) روک ٹوک ہر ایک کو کسی کی برداشت نہیں ہوتی بس اللہ کے لیے کسی شیخ سے تعلق ہو تو روک ٹوک برداشت کرلیتا ہے لیکن بعضوں کو شیخ کی روک ٹوک بھی برداشت نہیں ہوتی۔۔۔۔

26:54) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس نے ایک حرف بھی سکھایا وہ میرا آقا اور میں اُس کا غلام۔۔۔

27:40) بیوی کی اصلاح کبھی شیخ سے نہیں ہوگی۔۔۔

29:48) اللہ والا بننے کے لیے دو چیزیں رکاوٹ ہیں ایک لڑکی اور دوسرا حسین لڑکا۔۔۔

30:12) سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم سب کے سب خطاکار ہو کل بنی آدم خطاء ہر انسان خطاکار ہے سوائے انبیاء علیہم السلام کے کہ وہ مستثنیٰ ہیں لیکن خیر الخطائین التوابون بہترین خطاکار وہ ہیں جو معافی مانگ لیتے ہیں، توبہ کرلیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ان اللّٰہ یحب التوابین اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور محبت کرتا رہے گا جب تک کہ وہ توبہ کرتے رہیں گے۔

32:15) ہمیں بھی خرافات سے بچنا ہے اور اپنی اولاد کو بھی بچانا ہے۔۔۔

32:32) مزدور بھی گناہ نہیں کرتا اور ہر کام سنت کے مطابق کرتا ہے یہ اللہ کا پیارا ہے۔۔ جو تُو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تُو نہیں میرا تو کوئی شئے نہیں میری

33:01) اپنی اولادوں کو بدمعاشوں سے بچانا ضروری ہے۔۔۔

33:33) ایک صاحب بوڑھے کل میرے پاس آکر روئے سب بچے حافظ اور عالم بن رہے ہیں ایک بچے نے گیارہ سو احادیث یاد کی ہوئی ہیں بہت زیادہ غمگین تھے کہ رات میں نے دیکھا کہ ایک بچہ جاگ رہا ہے اور کمبل اوڑ کر میموری کارڈ میں گانے سن رہا ہے اور اہلیہ کے موبائل میں میموری کارڈ میں گانا لگا کر سن رہا ہے اور کارڈ کس نے دیا مدرسے کے ایک دوست نے دیا تو یہ دوست نہیں ...دشمن ہے ۔۔۔

35:59) گانا زنا کا منتر ہے ،گانا بےایمانی کو اس طرح اگاتا ہے جیسے پانی کھیتی کو۔۔

37:39) ہر بچہ فطرتاً مسلمان ہوتا ہے ۔۔۔۔بچوں کو نیک بنانا میرا اور آپ کا فرض بنتا ہے۔۔۔

38:35) ایک شخص حضرت مولانا شاہ ابراالحق صاحب رحمہ اللہ کے پاس زکوۃ مانگنے آیا تو حضرت نے پوچھا کہ آپ کے بیٹوں کی تو فیکٹری ہے تو پھر آپ کیسے زکوۃ مانگ رہے ہیں؟پھر اُس نے حضرت سے عرض کیا کہ آپ ان کو کچھ دین سکھا دیں تو فرمایا آپ نے ان کے دین کی فکر کیوں نہیں کی؟۔۔۔۔

41:10) اصل چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے تم ڈاکٹر بنو یا انجنیئر بس اللہ والے بنو۔۔۔۔

42:48) اہل باطل سب سے پہلے یہ برین واش کرتے ہیں کہ آپ قرآن پاک تو پڑھیں لیکن سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔

47:50) بیٹیاں کیا ہمارے اُوپر بوجھ ہیں نامحرم کا ستر دیکھیں اُن کے ساتھ اسٹڈی کریں۔۔۔

49:06) آپ ﷺ اللہ کے محبوب ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کی نقل کا حکم دیا۔۔۔

49:34) مظاہر حق جلد نمبر ۴صفحہ ۵۹۳ ادب کا بیان:حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت معافی مانگنے پر معافی نہ دینا۔۔۔تشریح۔۔۔فرمایا کہ اگر ریت کے ذرّات جتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ سے معافی مانگیں تو اللہ تعالیٰ سب معاف کر دیتے ہیں۔۔۔

53:38) ایک شخص نے کسی ٹھیلے والے سے بدتمیزی کی اس پر نصیحت کے اگر کوئی پولیس وین ہوتی تو ایسا کرتے اس سے معافی مانگنی چاہیے۔۔۔

55:16) مظاہر حق جلد نمبر ۴صفحہ ۵۹۳ ادب کا بیان:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت کہ بُرے لوگ کون ہیں جو لوگوں کی خطاؤں کو معاف نہیں کرتے۔۔۔۔ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ میں جب بھی سوتا ہوں سب کو معاف کر کہ سوتا ہوں۔۔۔

58:11) معارف القرآن جلد نمبر ۶ صفحہ نمبر۷۶۳،۷۶۲:اہل باطل سے متعلق تفسیر ۔۔۔

01:01:56) باطل سے بچنے کے لیے حدیث پاک کی دُعا۔۔اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ۔۔۔۔

01:04:09) معارف القرآن جلد نمبر۶ سورہ نور آیت نمبر۴۰:آپﷺ نے فرمایا کہ دُنیا میں مہمانوں کی طرح رہو۔۔۔

01:06:52) معارف القرآن جلدنمبر ۴:وما كان الله ليعذبهم وأنت فيهم ۚ وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دو امان دیے ہیں ایک آپﷺ کی ذات مبارک اور دوسرا استغفار ،آپﷺ تو چلے گئے لیکن استغفار کرتے رہیں۔۔۔

01:09:34) چھوڑنے کی چیز گناہ ہے اُس کو نہیں چھوڑا اور اللہ تعالیٰ کی ذات کو چھوڑ دیا۔۔۔جب دل ہی لگا بیٹھے ہر ناز اُٹھانا ہوگا سو بار وہ روٹھے سو بار منانا ہوگا۔۔۔

01:11:39) کبھی توبہ کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔۔۔توبہ کبھی ضائع نہیں ہوتی۔۔۔ایک صاحب کا ذکر جو حج کے لیے جا رہا تھا کسی نے کہا کہ سو چوہے کھا کہ بلی حج کو چلی اس پر حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حج کو ہی چلی نا ماسکو کو تو نہیں گئی۔۔۔

01:14:10) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات کہ ایک شخص جو نماز پڑھتا تھا نیکیاں کرتا تھا شیطان نے اُس کو مایوس کر دیا وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کہ لیٹ گیاپھر خواب میں فرشتے کو دیکھا۔۔۔

01:17:21) ہمیں میڈیا کا رنگین اسلام نہیں چاہیے۔۔۔

01:18:09) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات کہ ایک شخص جو نماز پڑھتا تھا نیکیاں کرتا تھا شیطان نے اُس کو مایوس کر دیا وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کہ لیٹ گیاپھر خواب میں فرشتے کو دیکھافرشتے نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ کوئی جواب ہی نہیں ملتا۔۔۔

01:19:55) تصویر بنانے پر نصیحت کہ سب سے بڑا گناہ تصویر بنانے والےکو ملے گا ۔۔۔اس کی وجہ سے گناہ پر گناہ کرتے جا رہےہیں اپنی بیٹیوں کو دیکھا رہے ہیں ۔۔۔

01:22:16) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ حضرت ہمیں کیا معلوم کہ ہماری نماز قبول ہے تو فرمایا کہ دوبارہ اللہ کے گھر میں آنا ہی اس کی قبولیت کی دلیل ہے۔۔۔

01:24:11) ایک بھنگی کے ساتھ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے کیسا معاملہ کیا۔۔۔آپﷺ سلام میں پہل کرتے تھے اور آج کہتے ہیں کہ میں سینیئر ہوں۔۔۔

01:31:15) جمعہ کی نماز پڑھ کر کیسے فورا ہم بھاگتے ہیں سنت بھی نہیں پڑھتے جبکہ جمعہ کا کتنا مبارک دن ہے ایک ہفتے بعد آتا ہے۔۔۔

01:31:58) ایک بار ذکر کرنے کے بعد دوبارہ ذکر کی توفیق یہ قبولیت کی علامت ہے ..مایوسی سے متعلق ۔۔۔

01:33:27) ایک شخص نے کسی ٹھیلے والے سے بدتمیزی کیا اُس کو گالیاں دیں جبکہ مجھ سے تعلق محلے والے تو کچھ نہیں کہہ رہے جبکہ اُن کے گھر کے آگے کھڑے ہیں محلے والے بیچارے تو تعاون کریں اور مجھ سے تعلق ڈاڑھی ٹوپی اور گالیاں نکال رہے ہو یہ اکڑ ہے اگر پولیس والا ہوتا تو گالیاں دیتے مجھے گالیاں دیتے غصہ ہمیشہ سے اپنے سے کمزور پر آتا ہے۔۔۔ٹھیلے والا بیچارا عزت بیچنے تھوڑی آتا ہے بیچارا غریب ہے کسی کے گھر کا چولہا چل رہا ہے تو آپ کو تو اُس کا ساتھ دینا چاہیے کہ چلو کچھ کما لے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries