مجلس ۳۰ ستمبر   ۲۰۲۱عشاء   :کینہ اور حسد کا گناہ اور اس کا علاج             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:51) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:24) تعلیم کے بعد مفتی انوار صاحب نے آئینہ محبت سے اشعار پڑھے۔۔۔

12:12) مجلس کا آغاز ہوا..حضرت شیخ نے خطبہ پڑھا۔۔

12:52) فرمایا کبھی بیان میں یا ذکر میں یا اشعار سنتے ہوئے تو بعض بار ایک کیفیت بن جاتی ہے تو لوگ چھپاتے ہیں تو ایسی کیفیت ہونا منع نہیں یہ ریا نہیں۔۔وہ ریا منع ہے جو مخلوق کو دکھانے کے لیے ہو۔۔

18:39) میرا آپ کا فرض بننا ہے کہ جب ایک چیز کا پتا چل گیا تو اصلاح کرائیں۔۔۔

19:04) دو کیس چلیں گے ۔۔۔

21:44) کینہ کیا ہے؟شبِ برات میں کینے والے کی مغفرت بھی نہیں ہوگی۔۔۔

23:06) ریا نام ہے دکھلانے کا دیکھ لینے کا نام ریا نہیں۔۔۔

25:40) جو بھی نیک کام ہوجائے تو اپنا کمال ہرگز نہیں سمجھنا۔۔

26:33) ایک حدیث پاک پڑھ کے سنائی جو کینہ سے متعلق ہے ۔۔۔

27:16) کینے کا مفہوم۔۔۔

28:45) غصہ،غیبت،کینہ ،حسد یہ سب تکبر کی شاخیں ہیں۔۔

29:26) اللہ والوں سے ہمیں جو فائدہ نہیں ہوتا تو کیوں نہیں ہوتا کیونکہ ہم نے حسین رفاقت نہیں رکھی۔۔

31:25) بعض بار آپ کی صلاحیت استار اور شیخ سے بڑھ سکتی ہے لیکن پھر استاد کو حقیر سمجھنا۔۔۔

33:26) جاہ کسے کہتے ہیں۔۔۔

37:45) ماں بہن بہو بیٹیوں کو نصیحت کہ کیا ہر وقت ساس کی شکایت،ساس ہے تو بہو کی شکایتیں فرمایا ارے جتنا ۲۸ صفحوں کا خط لکھ کر بھیجا کہ اس نے یہ کردیا اُس نے وہ کردیا اتنی دیر تلاوت کی کرلیتی ،دورد شریف پڑھ لیتی ..شیخ کو لکھنا منع نہیں بس مختصر لکھتے کہ یہ پریشانی ہے میں کیا کروں ۔۔۔

40:56) اب غور سے سننے کی بات ہے کہ کینہ کیا ہے؟

42:57) حسد تو گناہ ہے ہی لیکن عالم کا عالم پر حسد تو بدترین گناہ ہے۔۔

43:21) حسد کا علاج۔۔۔

46:55) حب چوکی سے بیان میں ایک آنے والی بچی کا ذکر کہ کیسا دین کے کام میں لگی ہے اگر یہ فلمیں دیکھتی یا ویڈیو گیم کھیلتی تو کیا یہ دین کا کام کرستی تھی۔۔۔

50:06) آپ ﷺ کا معراج سے پہلے جب سینہ مبارک شق کیا گیا تو فرشتوں نے زمزم سے دھویا فرشتے آئے کہاں سے آسمان سے تو حوضِ کوثر کیوں نہیں لائے زمزم سے دھویا کیونکہ علماء نے فرمایا کہ زمزم وہاں سے بھی زیادہ بھاری چیز ہے۔۔۔

51:05) اللہ تعالی نے رب فرمایا کیوں۔۔

52:06) اللہ تعالی کی معافی لامحدود۔۔۔

52:23) بعض لوگ دو وجہ سے اصلاح نہیں کراتے۔۔۔

53:32) لہٰذا دوستو جن سے گناہ نہیں چھوٹ سکتے توبہ کرتے رہو۔ نہ چت کرسکے نفس کے پہلوان کو تو یوں ہاتھ پائوں بھی ڈھیلے نہ ڈالے ارے اس سے کشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی وہ دبالے کبھی تو دبالیک اور ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ خود ہی رحم فرمائیں گے جیسے چھوٹا بچہ چلتے چلتے گرنے لگتا ہے تو ابا خود ہی اٹھالیتا ہے ہم کچھ چل کر تو دکھائیں اللہ میاں کو۔ ان شاء اللہ جب گریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت گود میں اٹھالے گی۔

54:00) بہترین خطاکار۔۔

54:57) صدمہ و غم میں مرے دل کے تبسم کی مثال جیسے غنچہ گِھرے خاروں میں چٹک لیتا ہے

57:49) سائیں توکل شاہ ۔۔۔یہ چینی زیادہ میٹھی ہے یا چینی کا پیدا کرنے والا۔۔

01:00:23) جس حالت میں اللہ رکھیں بندے کا کام ہے اُس پر راضی رہے۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries