لاہور مجلس۵۔ اکتوبر۲۰۲۱    فجر  :گناہوں کے ساتھ علمِ دین نہیں آ سکتا      !سفر پنجاب

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پہلا بیان بعد فجر مقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور عنوان:طلباء کو نصیحت کہ گناہوں کے ساتھ علمِ دین ہر گز نہیں آسکتا مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرتِ اقدس کا مارچ 2021 میں (رحیم یار خان،جلال پیر والا،میاں چنوں،تلنبہ،خانیوال،ملتان،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان اور دیگر شہروں کا سفر ہوا تھا اُس کے بعد کورونا اور ویکسین کی پابندیوں کی وجہ سے کوئی سفر نہ ہوسکا حضرت شیخ کا لاہور کا یہ الحمدللہ پانچواں سفر ہے حضرت شیخ کا 2017 اور 2019 اکتوبر میں لاہور کا سفر ہوا تھا حضرت شیخ دامت برکاتہم کے جتنے بھی سفر ہوتے ہیں سب کا مقصد صرف اور صرف اصلاحِ تزکیہ نفس ہوتا ہے جب سفر فائنل ہوگیا کہ کس جگہ کے سفر پر جانا ہے تو ہمارے پیر بھائی ریحان فصاحت بھائی سے سب سفر کی ترتیب بنانا شروع کی جب سب جگہ بات پھیل گئی توجہاں جہاں حضرت ِاقدس کے احباب موجود ہیں جب اُن کو پتا چلا تو ہر شخص چاہتا تھا کہ ہمارے علاقے میں بھی حضرت ِاقدس تشریف لے آئے۔

حضرت شیخ کی پہلے لاہور ،فیصل آباد،ملتان کوٹ ادو وغیرہ کے سفر کی ترتیب بنی لیکن کسی وجہ سے وہاں کی ترتیب ختم کردی گئی پھر لاہور اسلام آباد،سوات کے سفر کی ترتیب فائنل ہوئی حضرت شیخ ۴اکتوبرکولاہور سفر کے لیے غرفہ سے روانہ ہوئے ائیر پوٹ طیارے سے آٹھ بجے کی سیٹ بک تھی لیکن ایک گھنٹہ فلائیٹ لیٹ ہوگئ۔ تقریبا آٹھ بجےتک حضرت شیخ باعافیت ائیر پورٹ پہنچ گئے،حضرت والا غرفتہ السالکین سے احباب سے مل کر ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ حضرت شیخ جب ائیر پورٹ لے لیے روانہ ہوئے تو کافی احباب استقبال کے لیے حاضر ہوئے حضرت شیخ نے سب سے معانقہ فرمایا پھر ائیر پورٹ کے لیے روانگی ہوئی کچھ احباب ائیر پورٹ بھی حضرت شیخ کو رخصت کرنے لیے گئے گیارہ ۱حباب حضرت والا کے ساتھ۔ جہاز سے سفر پر جارہے تھے،حضرت والا احباب کے ساتھ ائیر پورٹ الحمدللہ باعافیت پہنچے بورڈنگ کرنے کے بعد حضرت والا لاؤنچ میں تشریف فرمایا ہوئے پھر نماز کی تیاری کی، احباب نے ائیر پورٹ پر جماعت کے ساتھ نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعدلاؤنچ کی طرف تشریف لے گئے،تھوڑی دیر بعد حضرت والا طیارے کی طرف تشریف لے گئے ۔

جہاز پر سوار ہوئےپھرطیارے نے پرواز لی سفر تقریبا دو گھنٹے کا تھا ۔ اکثر پرواز کے دوران حضرت والا زیادہ تردعا میں مشغول رہتے ہیں فرماتے ہیں کہ فضاؤں میں گناہ نہیں ہوتے اس لیے امیدِ قبولیت زیادہ ہے۔ الحمدللہ جہاز نے اپنے وقت پر دیڑھ پرواز لی اور الحمدللہ لاہورر ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ سفر دو گھنٹےکا تھا۔ ائیر پورٹ پر کافی حضرات حضرت شیخ کے استقبال کے لے موجود تھے نائب مہتمم حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم بھی اور ٹرین والے احباب حضرت والا کے استقبال کے لیے حاضر ہوئے۔ پھر حضرت والا ائیر پورٹ سےکار میں جامعہ اشرفیہ لاہور تشریف لے گئے ٹرین سے جانے والے احباب 3 اکتوبر کو بروزِ اتوار کوشام ساڑے سات بجے شاہ حسین ٹرین سے روانہ ہوئے ٹرین سے جانے والے احباب کا قافلہ30کے قریب تھا سوا سات بجے کی ٹرین تھی 6 بجے کوسٹر میں ٹرین کے لیے روانہ ہوگئے۔ الحمدللہ سب احباب باعافیت ساڑے پانچ بجے اسٹیشن پہنچ گئے۔ ٹرین دو گھنٹہ لیٹ ہوگئی تھی ساڑے نو بجے ٹرین روانہ ہوئی۔۔

الحمد للہ قافلہ ۴ اکتوبر کو شام تک جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچا جہاں پانچ دن بیانات کی ترتیب ہے ۔ وہاں پہنچ کر سب نے تیاری کی اور پھرکھانے کا نظم ہواپھر نماز ادکی کچھ احباب حضرت والا کے استقبال کے لیے رات گیارہ بجے ائیر پورٹ چلے گئے۔ تین کار میں بھی احباب سفر کے لیے بروزِ پیر ۴ اکتوبر کو فجر پڑھ کر روانہ ہوئے تھے رات نو بجے تک الحمدللہ کار والے احباب بھی باعافیت جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچ گئے۔۔ کافی تعداد میں لاہور کے مقامی حضرات ائیر پورٹ پر حضرت شیخ کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے حضرت شیخ الحمد للہ رات پونے بارہ تک جامعہ اشرفیہ لاہور باعافیت پہنچ گئے۔

جامعہ اشرفیہ میں بھی بہت سے احباب جمع ہوگئے تھے حضرت شیخ نے سب سے معانقہ و مصافحہ فرمایا۔ جامعہ اشرفیہ کے ایک بڑے استاد نے اشعار کی فرمائش کی تو مصطفی بھائی نے اشعار پڑھ ھ کر سنائے اشعار کے بعد حضرت شیخ نے کچھ اہم نصیحتیں بیان فرمائیں کہ امیر اُس کو بنایا جائے جس کو معاملات کا معلوم ہو اور جن کو مخدوم بنائیں تو وہ خادم بن کر رہیں اور بعض لوگ شیخ کو مقصود بنالیتے ہیں فرمایا ایسے لوگ خسارے میں ہیں الاللہ تعالی کو مقصود بنائیں پھر حضرت شیخ نے کھاناتناول فرمایا اور سب احباب نے بھی کھانا کھایا تقریباساڑے بارہ بجے تک کھانے سے فارغ ہوئے پھر پندرہ منٹ حضرت شیخ نے چہل قدمی فرمائی پھر سوا ایک بجے تک حضرت شیخ نے سونے کی تیاری فرمائی تقریبا سوا پانچ بجے فجر نماز ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا فجر نماز کے بعد دعا حضرت شیخ نے کروائی۔۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries