سفر پنجاب مجلس۵۔ اکتوبر۲۰۲۱  عصر  :جذب کی حقیقت      !جامعہ اشرفیہ لاہور

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

دوسرا بیان بعدعصر مقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور عنوان:جذب کی حقیقت مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا صبح گیارہ بجے دو گھنٹے کی بہت اہم مجلس ہوئی جسمیں حضرت شیخ نے بہت اہم نصیحتیں بیان فرمائیں شیخ کے حقوق،شیخ کی اصل قدر،شیخ سے محرومی کی وجہ،اور سفر میں کس طرح رہنا ہے سفر کے آداب کیا ہیں اور بھی بہت اہم مضوعات بیان ہوئے۔۔ الحمد للہ حضرت کے گھر سے بھی ۹ لوگ اس سفر میں آئے ہیں۔

۶۰کے قریب قافلہ کراچی سے حضرت شیخ کے ساتھ ہے مفتی خرم عباسی صاحب بذریعہ کار اپنے احباب کے ساتھ حضرت شیخ کے فیض سے مستفید ہونے کے حاضر ہوئے ہیں مفتی فضل اللہ صاحب بھی اپنے احباب کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں۔۔ فہد اولڈ بھائی جو روز حضرت شیخ کو فجر میں لینے کے لیے آتے ہیں اور مسجد اختر اپنی کار میں لے جاتے ہیں وہ بھی کل بذیعہ کار حضرت شیخ کے ساتھ ایک دن کے لیے آئے ہیں اور آج کی فلائیٹ سے واپس بھی چلے جائیں گے حضرت شیخ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ روز تو ملاقات ہوتی تھی پھر بھی اتنا خرچہ کر کے ایک دن کے لیے آنا۔۔ ٹنڈو جام سے بھی حاجی نذیر صاحب بذریعہ جہاز حضرت شیخ کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں۔۔ اسلام آباد،پشاور اور دیگر کئی شہروں سے احباب حضرت شیخ سے فیض حاصل کرنے کے حاضر ہوئے ہیں۔۔ اسکردو کے مولانا الیاس صاحب اور اُن کے بھائی بھی حاضر ہیں عجیب پُر نور منظر ہے ہر طرف سفید کپڑے اور سفید ٹوپی الحمدللہ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں۔

جامعہ اشرفیہ لاہور والے اور لاہور والے دیگر احباب حضرت شیخ سے بہت محبت کرتے ہیں اللہ تعالی ایسی محبت اور قدر ہم سب کو نصیب فرمائیں۔۔ دوپہر کو مجلس کے بعد پونے دو پر نماز اداکی ،نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا اور سب احباب نے بھی کھانا کھایا پھر کچھ دیر قیلولہ کیا۔ ساڑے چار بجے عصر نماز تھی عصر نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان کے آغاز میں حضرت مفتی حسن امرتسری رحمہ اللہ کے صاحبزادے حضرت مفتی فضل الرحیم صاحب نے کچھ ارشاد فرمایا پھر حضرت شیخ کو بیان کے لیے فرمایا۔۔ پھر بیان کا آغاز ہوا۔ اللہ تعالی اس سفر کو شرف قبولیت سے نوازیں اور ہر قسم کے شرور و حوادثات سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں اخلاص عطاء فرمائیں (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries