سفر پنجاب مجلس۶۔ اکتوبر۲۰۲۱  فجر :علم دین کی قدر کر لیں       !جامعہ اشرفیہ لاہور

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

چوتھا بیان بعد فجر بمقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور عنوان:علمِ دین کی نعمت کی قدر کرلیں مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد مغرب قیام گاہ میں اشعار کی مجلس ہوئی تھی پھر بعد عشاء مسجدِ حسن جامعہ اشرفیہ لاہور میں بیان ہوا تھا بعد عشاء بہت ہی درد بھرا بیان ہوا۔۔

والدین کے حقوق پر بیان ہوا تو لوگ آنسووں کے ساتھ رورہے تھے۔۔ پھر بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔ رات کوئی مجلس نہیں ہوئی حضرت شیخ نے چہل قدمی فرمائی کپڑے تبدیل فرمائے پھر ایک ساتھی سے مشورہ تھا آدھا گھنٹہ مشورہ میں لگا۔ حضرت شیخ نے سب سے فرمادیا تھا کہ سب آرام کریں سب تھکے ہوئے ہیں گذشتہ رات بھی نیند کم ہوئی ہے۔۔ پھر سب آرام کے لیے چلے گئے۔۔ حضرت شیخ نے بھی رات پونے ایک تک آرام فرمایا۔

صبح سب کو ساڑے چار بجے بیدار ہوکر حضرت شیخ نے نماز کی تیاری فرمائی۔ سب احباب کو بھی ساڑے چار بجے اٹھا دیا گیا۔ سوا پانچ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries