سفر پنجاب مجلس۶۔ اکتوبر۲۰۲۱عشاء :اللہ والوں کی قدر کر لیں        !جامع مسجد نظام الاسلام

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

:06.10.21 ساتواں بیان بعد مغرب بمقام: جامعہ مسجد نظام الاسلام مرکز البریرہ ٹرسٹ نزد ائیر پورٹ لاہور عنوان:اللہ والوں کی قدر کرلیں اور اپنی زندگی کو بدلیں مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر جامعہ اشرفیہ میں مختصر بیان ہوا کیونکہ بعد مغرب حضرت صوفی اکرم صاحب کے ہاں بیان تھا۔ بیان کے بعد قافلہ روانہ ہوا اور الحمدللہ وقت پر قافلہ پہنچ گیا ۔

پھر اذان ہوئی اور مغرب نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ یہ بیان حضرت مولانا صوفی محمد اکرم صاحب دامت برکاتہم کی مسجد اور مدرسے میں تھا جہاں طلباء بھی تھے اور طالبات کا انتظام شرعی پردے سے مدرسہ بنات میں انتظام تھا ۔ حضرت صوفی صاحب شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ حضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ بھی ہیں ۔ بیان کے کچھ عنوانات بیان کے آغاز میں شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی اکرم صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمایا بہت درد سے شروع میں بیان فرمایا۔۔۔ جب حضرت صوفی اکرم صاحب بیان فرمارہے تھے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے واقعات بھی درد بھرے انداز میں بیان فرمائے تو ایک صاحب نے دو تین بار زور دار چیخ ماری۔۔

حضرت شیخ نے فرمایا کہ حال پر قابو رکھنا چاہیے مجھ سے بیان نہیں ہوتا میرا مزاج نہیں مجھے گھبراہت ہونے لگتی ہے اس لیے حال پر قابو رکھیں۔۔ پھر جب جناب مصطفی صاحب نے اشعا پڑھے تو پھر اُن صاحب نے ایک اور بار زور دار چیخ ماری۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries