سفر پنجاب مجلس۸۔ اکتوبر۲۰۲۱فجر:مقصد حیات سے ذرا بھی پیچھے نہ ہٹیں       !جامعہ اشرفیہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بارواں بیان بعد فجر بیان بمقام: مسجدِ حسن جامعہ اشرفیہ لاہور عنوان:مقصد حیات سے ذرہ بھی پیچھے نہ ہٹیں مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بروزِ جمعرات ۷،اکتوبر کو بعد عشاء شانِ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین پر درد بھرا بیان ہوا۔

بیان کے بعد قیام گاہ میں کھانے کا نظم ہوا۔ پھر کچھ دیر حضرت شیخ کے حجرے میں مجلس چلتی رہی۔ حضرت شیخ پونے بارہ بجے حجرے سے باہر تشریف لے آئے اور کچھ دیر چہل قدمی فرمائی۔ بارہ بجے حضرت شیخ نے احباب کو نصیحت فرمائی کہ سفر میں کیسے رہنا ہے پتا چلا کہ بیت الخلاء گندے چھوڑ دیتے ہیں اور دن میں تین تین بار غسل کررہے ہیں بیت الخلاء میں وقت زیادہ لگا رہے ہیں اور پھر وضو بھی کررہے ہیں اور نمازوں کے وقت میں غسل کررہے ہیں

حضرت نے فرمایا کہ دوسروں کے لیے اذیت کا باعث نہ بنیں پانی کی مچھلی بنے ہوئے ہیں غسل کے بغیر نہیں رہ سکتے تو ایسے کو سفر پر نہیں آنا چاہیے اگر غسل کرنا ہے بہت طلب ہورہی ہے تو ایسے وقت میں کریں جب نماز کا وقت نہ ہو یا سونے کا وقت ہو یا بہت مجبوری ہے تو ایک گھنٹہ پہلے اٹھیں تاکہ دوسرے کو تو مشکل نہ ہو فرمایا کہ بس استنجاء کرکے چلا جانا چاہیے وضو مسجد میں کرنا چاہیے مسجد میں کتنی زیاہ تعداد میں وضو خانے موجود ہیں۔۔ پھر پونے ایک بجے حضرت شیخ نے سب سے فرمایا کہ اب سب آرام کریں۔ سوا پانچ بجے فجر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries