سفر پنجاب مجلس۹۔ اکتوبر۲۰۲۱ فجر:زنا کا کبیرہ اور سنگین گناہ        !جامعہ اشرفیہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سولواں بیان بعد فجر بیان عنوان:زنا کا کبیرہ اور سنگین گناہ۔۔ بمقام: مسجدِ حسن جامعہ اشرفیہ لاہور مرشدی و مولای عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عشاء پونے دو گھنٹے کا حضرت شیخ کا جامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجدِ حسن میں بیان ہوا۔

۔ بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ اکابرین بھی موجود تھے تو کھانے کے درمیان بھی مجلس چلتی رہی۔ کھانے کے بعد اشعار کی مجلس ہوئی یہ مجلس ساڑے گیارہ بجے تک چلی ۔ حضرت شیخ نے وہاں کے مقامی حضرات سے فرمایا کہ مجلس ختم اب سب آرام کریں۔ پھر ایک صاحب آئے ہوئے تھے اپنے والد صاحب کے ساتھ ان صاحب کے والد صاحب نے اپنے بیٹے کی کچھ بے اصولیوں کا بتایا حضرت شیخ نے بہت ڈانٹا کہ بزرگوں کو بدنام کرتے ہیں لوگ کہیں گے کہ جب یہ ایسا ہے تو اس کا شیخ بھی ایسا ہوگا لوگوں کو محروم کرنے کا سبب بنے گو۔۔۔ پھر والد صاحب کو ستانا۔۔یہ صاحب پھر رونے لگے اور معافی مانگی۔۔فرمایا کہ مجھے تو بہت اذایت ہوتی ہے کہ جب کوئی والد صاحب کو ستائے اور ہمارے ہاں دولوگ نہیں چل سکتے ایک دھوکے باز اور دوسرا چالاک۔۔۔

پھر حضرت شیخ نے دادا شیخ سے فون پر بات فرمائی اور دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فرمایا کہ سب احباب جمع ہیں کچھ نصیحت فرمادیں۔۔ دادا شیخ نے دس منٹ نصیحت فرمائی جس میں فرمایا کہ ہمیں کیا ہوگیا دین داری بھی ہے نظر کی حفاظت بھی ہے لیکن اخلاق برے ہر ایک کو ستاتے ہیں۔ غیبت میں مبتلا ہیں،بدگمانی کو نہیں چھوڑتے ہر ایک سےبدگمانی ،لوگوں کو ستانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کی حفاظت فرمائیں۔۔۔ ساڑےبارہ بجے تک یہ مجلس چلی پھر دوبارہ اُنہی صاحب کو تنبیہ فرمائی جن کی بے اصولی تھی بیوی کو ستانا والد صاحب کو ستانا اُن صاحب نے حضرت سے معافی مانگی۔۔ پھر حضرت شیخ نے دوائیاں لیں اور ایک بجے چہل قدمی فرمائی پھر سوا ایک بجے تک بستر پر آرام کے لیے تشریف فرما ہوئے۔۔ ساڑے چار بجے اٹھ کر سب نے نماز کی تیاری کی سوا پانچ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries