سفر پنجاب مجلس۹۔ اکتوبر۲۰۲۱ صبح:اسمارٹ فون نے گھر گھر تباہ کر دئیے         !مسجد نظام الاسلام 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سترواں بیان صبح سوا دس بجے بیان بمقام: جامعہ مسجد نظام الاسلام مرکز البریرہ ٹرسٹ نزد ائیر پورٹ لاہور عنوان:اِس سمارٹ فون نے گھر کے گھر تباہ کردیئے (خواتین کے لیے بہت اہم بیان۔۔ مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر جامعہ اشرفیہ لاہور میں بیان کی ترتیب تھی بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوا۔۔ پونے آٹھ بجے حضرت شیخ نے فرمایا کہ سب جلدی آرام کرلیں اور وقت پر تیار ہوکر پہنچ جائیں پونے دس بجے قافلہ جامعہ نظام الاسلام مرکز البریرہ کے لیے روانہ ہوا۔ بیان سوا دس بجے شروع ہوا۔

بیان کے آغاز میں حضرت مولانا صوفی اکرم صاحب دامت برکاتہم نے بہت اہم نصیحتیں ارشاد فرمائیں احباب ضرور سنیں بیان کے شروع میں ریکارڈ ہیں۔ فرمایا کہ ہمارے ہاں بھی موبائل فون پر پابندی ہے میں نے چھاپا مارا پندرہ موبائل ملیں کسی کو موبائل نہیں ملے گا اور فرمایا اگر پھر بھی عمل نہ ہوا تو موبائل توڑ بھی دیا جائے گا۔ فرمایارات دو بجے چھاپا مارا تو ایک حفظ کے استاد کے پاس سے موبائل پکڑا گیا فرمایا اس لیے آج کے بعد سے یہاں استادوں پر بھی موبائل پر آئندہ سے پابندی ہوگی حفظ کے اساتذہ پر بھی اور کتب کے اساتذہ پر بھی۔۔ حضرت صوفی صاحب نے آدھے گھنٹے کا بیان فرمایا پھر مصطفی بھائی نے پردے میں رہنامیری بہنا!حضرت مولانا تائب صاحب کے اشعار پڑھے۔۔ اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries