سفر پنجاب مجلس۹۔ اکتوبر۲۰۲۱ عشاء :اللہ تعالیٰ کی رحمت اور معافی          !جامعہ اشرفیہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

انیسواں بیان بعد عشاء بیان عنوان:اللہ تعالی کی رحمت اور معافی پر عظیم الشان بیان بمقام: مسجدِ حسن جامعہ اشرفیہ لاہور مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر بیان کے بعد مغرب نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ قیام گاہ تشریف لے گئے۔ قیام گاہ میں بہت زیادہ مہمان حضرات آگئے تھے مہمان حضرات کے لیے حضرت شیخ کے حجرے میں چائے کا نظم تھا اور باقی احباب کے لیے باہر ہال میں نظم تھا۔۔

حضرت شیخ ۷ بجے حجرے سے باہر ہال میں تشریف لے آئے فرمایا کہ مہمان آگئے تھے اس لیے میں شروع سے باہر نہیں آسکا کیونکہ مہمان کا اکرا م بھی ضروری ہے اور جو مہمان اللہ والے بھی ہوں۔ سات بجے مجلس کا آغاز ہوا جس میں اشعا ر پڑھے گئے عشاء کی اذان تک مجلس چلی۔ عشاء نماز پونے آٹھ بجے ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔ بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔ اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔ بیان کے آغاز سے حضرت شیخ کی کیفیت ہی عجیب تھی خطبہ پڑھتے ہوئے بھی حضرت شیخ رورہے تھے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries