سفر پنجاب مجلس۱۰۔ اکتوبر۲۰۲۱ ظہر  :علماء اور طلباء اپنی شان بنا کر نہ رہیں           !جامعہ امدادیہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

اکیسواں بیان بعد نمازِ ظہر بیان عنوان:طلباء اور علماء اپنی شان بنا کر نہ رہیں مٹ کر رہیں بمقام:جامعہ دارالقران مسلم ٹاؤن آفیسرز بلاک عقب کریسنٹ ٹیکسٹائل مل سرگودھا فیصل آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر آج جامعہ اشرفیہ لاہور میں فجر کے بعد آخری بیان ہوا۔ بیان کے بعد فورا بعد ناشتے کا نظم ہوا پھر سب سے آرام کا فرمایا۔

دس بجے کوسٹر کو روانہ کرنا تھا اور کار والے احباب کو ساڑے دس بجے روانہ ہونا تھا لیکن ترتیب بناتے بناتے تما م قافلہ گیارہ بجے روانہ ہوا ۔ خانیوال سے ہی تیس احباب سفر میں آئے ہیں ۱۲۰،احباب کا قافلہ تھا جسکی وجہ سے کار اور کوسٹر میں ترتیب بناتے بناتے وقت لگ گیا ۔ پونے ایک تک الحمدللہ قافلہ باعافیت جامعہ دارالقرآن پہنچ گیا کوسٹر کو پہچنے میں دیر ہوگئی تھی کوسٹر ڈیڑھ بجے پہنچی۔ آج الحمدللہ حضرت قاری مولانا حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم ناظم اعلی وفاق المدارس اوراستاد الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان کا بیان مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر میں ہوا حضرت شیخ نے سفر میں کار میں حضرت مولانا کا بیان لائیو سنا اور قیام گاہ پہنچ کر بھی بیان سنا۔

کھانے کا نظم نماز سے پہلے ہوا نماز دو بجے ادا کی نماز کے بعد آدھا گھنٹہ حضرت شیخ نے قیلولہ فرمایا پھر تین بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔۔ بیان سے پہلے ایک طالبعلم نے تلاوت کی پھر مصطفی بھائی نے حضرت تائب صاحب کے اشعار اچھے بچے اگر ہو پڑھ کر سنائے پھر ایک استاد نے حضرت شیخ کا تعارف کرایا الحمدللہ اِس مدرسے میں طلباء کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے اور طالبات شرعی پردے سے ایک ہزار تک بیان سن رہی تھیں۔ تعارف کے بعد بیان کا آغاز ہوا بیان کے کچھ عنوانات:۔ دو زندگیاں۔۔ جیسے ہم مدرسے میں ہیں خانقاہ میں ہیں تبلیغ میں ہیں جیسے ہم یہاں شریف بنے ہوئے ہیں ویسے میں گھر میں بھی ہوں ویسا میں تنہائی میں بھی ہوں خود اپنے آپ کو دیکھیں۔

خواتین اپنے آپ کو دیکھیں کہ برقعے کے اندر جینس پینٹ تو نہیں پہنی ہوئی،بھنوے تو نہیں بنواتی،شرعی پردہ ہے خاندان کے نامحرم مردوں سے اور دیور سے احتیاط ہے۔۔ طلباء کرام جب مدرسے کی چھٹیاں ہوں تو اس کو قیمتی بنائیں۔۔ امامِ عادل۔۔۔ہر شخص امام عادل بن سکتا ہے۔۔ تصویر کشی کے بارے میں نصیحت کہ اس سے بہت بچیں۔۔ جمعے کے چھ اعمال۔۔ حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے کیا فرمایا کہ سمارٹ فون کو بیچ دو ہماری ایک غلطی ہمیں دوزخ میں لیجانے کے لیے کافی ہے۔۔ بیوی کو ذلیل کرنا،مارنا،طلاق کی دھمکیاں دینا ایسا شخص کمینہ ہے۔۔ طلباء اور علماء اپنی شان بنا کر نہ رہیں۔۔ ادب کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔۔ جب ظاہر نہیں بنے گا تو باطن کیا بنے گا۔۔ دو چیزیں دل کو تباہ کردیتی ہیں ایک بدنظری اور دوسرا غیبت۔۔ امرد لڑکوں سے احتیاط کا مضمون۔۔ حضرت بابابایزید بسطامی رحمہ اللہ عجیب درد بھرا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries