اتوار مجلس۱۰ اکتوبر۲۰۲۱    :حضور ﷺ کی نسبت سب سے اعلیٰ ہے            !مولانا حنیف

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

الحمدللہ حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم پہلے غرفۃ السالکین میں تشریف لائے وہاں حضرت مفتی محمدنعیم صاحب دامت برکاتہم اور حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم اور کثیر تعداد میں احباب نےاستقبال کیا اور پھر وہاں سے مسجد اختر میں حاضری ہوئی اور خطبہ پڑھ کر بیان شروع کیا۔۔۔۔

02:51) تاخیر پر آنے پر بہت فنائیت سے معذرت کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقولہ پیش کیا کہ ہم نے اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے اللہ کو پہچانا۔

04:13) حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا ایک دہریے سے مناظرے کا قصہ بیان کیا۔۔۔۔

07:02) بعض لوگ کہتےہیں کہ اللہ ہے تو نظر نہیں آتا۔۔۔اس اشکال کا جواب ۔۔ہر موجود چیز کا نظر آنا ضروری نہیں ہے۔عقل ہے نظر نہیں آتی، روح ہے نظر نہیں آتی۔۔۔

09:11) اللہ ہے ۔۔۔مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمہ اللہ کا جواب ۔۔۔اللہ ہر طرف نظر آتا ہے۔۔۔دیکھنے والوں کو اللہ ہر وقت نظر آتا ہے۔۔۔ ۔۔۔۔تو دل میں تو آتا ہے سمجھ نہیں آتا۔۔۔میں جان گیا بس تری پہچان یہی ہے۔۔۔

11:34) حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقولہ پیش کیا کہ میں نے اللہ کو پہچانا اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے۔۔۔۔

12:01) اگر میرا مربی نہ ہوتا تو میں اپنے رب کو بھی پہچان نہ پاتا۔۔۔ایک بزرگ کا مقولہ۔۔ ۔

13:14) فرمایا کہ میں نے مختلف مصائب اور پریشانیوں کا ذکر حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ سے کیا کہ حکومت کی طرف سے مدارس کے لیے کبھی کیا اعلان ہوتے ہیں تو کبھی کیا تو حضرت نے فرمایا کہ پریشان نہ ہوناجب کبھی پریشانی آئے تو کہنا ماشاء اللہ کان وما لم یشاء لم یکن۔۔جو اللہ چاہے گا تو وہ ہوگا اور جو نہیں چاہے گا تو وہ نہیں ہوگا۔۔۔۔انشاء اللہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔۔۔

15:08) فرمایا کہ بہت سے اللہ والوں کی زیارت کی توفیق ہوئی اور میں نےبہت سے بزرگوں سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں لیکن جتنا جلدی حضرت شیخ شاہ فیروزعبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم سے محبت ہوگئی ایسی کسی سے نہ ہوئی اور اللہ تعالیٰ آخری دم تک قائم رکھے ۔۔۔

16:27) سیرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا عجیب بیان فرمایا۔۔۔۔تمام نسبتوں کا اصل مرکز حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔۔۔

18:30) سب احباب کو دُعا دی اور فرمایا کہ حضورﷺ کے طریقے سب سے اعلیٰ ہیں۔۔اس پر سب سے کہلوایا ۔ ۔۔۔حضورﷺ کا طریقہ سب سے اعلیٰ ۔۔۔ حضور ﷺکی نسبت سب سے اعلیٰ اور وہ نسبت کیسے حاصل ہوگی ۔۔۔

24:37) حضور ﷺ کی نسبت کی برکت سے یثرب مدینہ پاک ہوگیانام بھی بدل گیا اور مقام بھی بدل گیا۔۔اور ۔۔۔ مدینہ منورہ والوں کی سفارش۔۔۔۔۔پہلے مدینہ والے جنت میں جائیں گےاور پھر مکہ مکرمہ والے جائیں گے۔۔۔

27:16) حضرت رابعہ بصریہ ؒ کا سوال ۔۔۔ محبت ِ الٰہیہ اور حضور ﷺ کی محبت ۔۔۔۔حضور ﷺ کی محبت بھی درحقیقت اللہ کی محبت ہے۔۔۔

29:12) حضرت مولانا محمد علی جالندھری رحمہ اللہ کا واقعہ ۔۔مدینہ کا ایک بچہ ملا ۔۔۔مولانا نے اپنے ساتھ ہندوستان چلنے کا کہا تو وہ وہ بچہ گنبد حضریٰ کی طرف اشارہ کر کہ کہنے لگا کہ کیا یہ وہاں موجود ہے اگر نہیں تو پھر مجھے وہاں جانے کی ضرورت نہیں۔۔۔

30:43) زمانہ جاہلیت۔۔تمام برائیوں کی جڑ جہالت ہے۔۔۔علم تمام خوبیوں کی جڑ ہے۔۔۔ 32:26) چھوٹوں کو بڑوں سے عزت ملتی ہے۔۔۔لیکن آپ ﷺ ایسے ہیں کہ آپ کی وجہ سے چھوٹوں کو تو عزت ملی ہی ملی مگر بڑوں کو بھی عزت اور شرف حاصل ہوا۔۔۔

35:56) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر عجیب بیان۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق اگر ہم سب کام کریں تو ہماری عادت ۔۔عبادت طبیعت۔۔۔شریعت اور دنیا ۔۔۔دین ۔۔۔بن جائیں اگر آپ سب کام سنت کے مطابق کریں ۔۔ اس پر کھانا کھانے کی مثال سے سمجھایا کہ ہم کھانا کھانے کو دنیا سمجھتے ہیں لیکن اگر ہم یہ کام سب سنت کے مطابق کریں تو سب دین بن جائے گا۔۔۔اس کے علاوہ کئی مثالوں سے سمجھایا۔

44:47) اللہ کا محبوب بننے کا راستہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع ہے۔۔۔

46:12) بدعتوں پر پیسے لگتے ہیں۔۔سنتوں پر پیسے نہیں لگتے ہیں۔۔ بدعتیں مشکل ہیں۔۔سنتوں میں آسانیاں ہیں۔۔۔اس پر کئی مثالوں سے سمجھایا۔۔

49:43) حضورﷺ کی نسبت ایسی اعلیٰ ہے کہ عادت کو عبادت ۔۔۔اور طبیعت۔۔۔شریعت اور۔۔۔ دنیا ۔۔۔دین ۔۔۔۔ حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے:اللہ کی شریعت پیغمبر کی طبیعت پر اترتی ہے۔۔۔۔دلیل۔۔ قبلہ کی تبدیلی کی مثال سے سمجھایا۔۔ اس لیے ہم ہر کام سنت کے مطابق کریں۔۔۔

53:42) حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم نے دعا فرمائی!۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries