سفر پنجاب مجلس۱۰۔ اکتوبر۲۰۲۱ مغرب   :اسمارٹ فون بہت بڑا دھوکہ ہے           !فیصل آباد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر ۲۲ بعد نمازِ مغرب بیان عنوان:عشق مجازی اور سمارٹ فون ایک بہت بڑا شیطانی دھوکہ ہے بمقام:باغ والی مسجد ماڈل ٹاون سی فیصل آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوپہر تین بجے جامعہ دارالقرآن میں بیان کے بعد پونے پانچ بجے عصر نماز ادا کی۔

جامعہ دارالقرآن بہت بڑا مدرسہ ہے اللہ پاک نے مدرسے کو بہت بڑی جگہ دی ہے ماشاء اللہ!اللہ تعالی نظرِبد سے بچائیں۔۔ جامعہ میں بہت بڑا باغ بھی تھا جہاں ہریالی ہی ہریالی تھی منتظمین حضرات حضرت شیخ کو باغ میں لے گئے وہاں کچھ احباب اور مہمان حضرات کے لیے چائے کا انتظام تھا باقی احبا ب کو بعد مغرب بیان کے لیے روانہ کردیا گیا کوٹ ادو اور ملتان سے بھی کئی احباب آج حاضر ہوئے ۱۲۰ سے بھی زیادہ قافلے کی تعداد الحمدللہ ہوگئی ہے۔۔

حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی پھر فورا بیان کے لیے روانگی ہوئی۔ یہ مدرسہ بھی کافی بڑا تھا اور جامعہ دارالقرآن فیصل آباد کی ہی شاخ ہے جہاں پر ساڑے ۵۵۰ طلباء اور ۸۰۰طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔۔ پچھلے سفر میں حضرت شیخ اس مدرسے میں تشریف لائے تھے اُس وقت یہ مدرسہ آباد نہیں تھا اُس وقت زمین لی تھی اور حضرت شیخ سے دعا کراکر اس کا افتتاح کیا تھا الحمدللہ اب مدرسے کا آغاز ہوگیا اور ابھی بھی زیرِ تعمیر ہے ۔ مغرب نماز سے دس منٹ پہلے الحمدللہ قافلہ باعافیت پہنچ گیا مغرب نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries