سفر پنجاب مجلس۱۳۔ اکتوبر۲۰۲۱فجر    :اپنی اپنی نیت کو درست کر لیں     !سوات

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر۲۶ بعد فجر بیان عنوان:۔اپنی اپنی نیت کو درست کرلیں بمقام:جامعہ تعلیم القرآن تختہ بندسوات مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد مغرب اسی جامعہ تعلیم القرآن میں ڈھائی گھنٹے کا عجیب درد بھرا بیان ہوا۔

بہت بڑا ماشاء اللہ اجتماع ہوا بہت زیادہ احباب سوات اور آس پاس کے علاقوں سے بیان میں حاضر ہوئے۔ یہاں رات بھی خوب ٹھنڈ رہی ۔۔ حضرت مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم نے سب کا بہت زیادہ خیال رکھا جن کے پاس بستر نہیں تھا اُن کو بستر لاکر دیا ہر ایک جگہ کا انتظام کیا خود اتنے بڑے اللہ والے اور مدرسے کے بڑے پھر بھی خود ساری بھاگ دوڑ کررہے تھے اللہ تعالی خوب خوب جزائے عظیم عطاٖ فرمائیں۔۔۔ رات ساڑے گیارہ تک مجلس چلتی رہی پھر حضرت شیخ نے پانچ منٹ دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون پر بات فرمائی اور دعا کی درخواست کا عرض کیا۔۔ پھر ساڑے بارہ تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔۔ فجر نماز ساڑے پانچ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries