سفر پنجاب مجلس۱۳۔ اکتوبر۲۰۲۱مغرب: اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے     !مینگورہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر۲۹ بعد مغرب بیان عنوان:۔اللہ تعالی کی رحمت بہت وسیع ہے معافی مانگ کر تو دیکھیں بمقام: مدرسہ نعمان بن ثابت بنڑمینگورہ مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح دس بجے جامعہ مظہر العلوم میں حضرت شیخ کا عجیب درد بھری کیفیت میں بیان ہوا۔۔ گیارہ بجے تک بیان ختم ہوا پھر بیان کے بعد قافلہ قیام گاہ جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند پہنچا۔۔

وہاں پہنچ کر حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی اور مہمان حضرات کے لیے بھی حضرت شیخ کی طرف سے چائے اور بسکٹ وغیرہ کا انتظام تھا ۔ سوا بارہ بجے حضرت شیخ نے سب احباب کو یاد فرمایا اور کافی تعداد میں مقامی حضرات بھی موجود تھے پھر ڈیڑھ بجے تک تقریبا ایک گھنٹے کی مجلس ہوئی جسمیں حضرت شیخ نے سفر سے متعلق فرمایا کہ سفر میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے اور حقوقِ شیخ پر بھی نصیحت فرمائی اور ایک بے اصولی ہوئی تھی اُس پر تنبیہ فرمائی۔۔

بہت ہی نفع ہوا حقوقِ شیخ کے مضامین سے اللہ تعالی عمل والا بنادیں محرومی سے بچائیں آمین۔۔۔ دو بجے ظہر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد کھانے کا نظم ہوا پھر حضرت شیخ نے قیلولہ فرمایا سب احباب کو بھی قیلولہ کا موقع ملا۔۔ عصر نماز ساڑے چار بجے ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد ۲۰ منٹ کا بیان قیام گاہ کی مسجد میں ہوا۔۔ پھر قافلہ بیان کے لیے روانہ ہوا۔۔ مغرب نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries