سفر پنجاب مجلس۱۴۔ اکتوبر۲۰۲۱مغرب :عظمتِ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین      !سوات

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر۳۲ بعد مغرب بیان عنوان:عظمتِ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین بمقام: سجانی مسجد کوزہ بانڈی سوات۔۔ مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح ساڑے گیارہ بجے جامعہ ابوبکر صدیق العلوم القرآن ہزارہ میں سوا ایک گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

بیان کےبعد ایک بجے نماز یہیں جامعہ میں ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ جب کار کی طرف تشریف لے جارہے تھے تو ایک صاحب نے تصویر کھینچی احباب نے دیکھ لیا حضرت شیخ نے فورا فرمایا کہ ابھی ابھی ڈیلیٹ کریں فورا تصویر ڈیلیٹ کروائی پھر جیسی حضرت شیخ کار میں تشریف رکھنے لگے تو انہی صاحب نے دوبارہ تصویر کیھنچی اور اُن کے ساتھ ایک اور صاحب نے تصویر کھینچی پھر حضرت شیخ نے سب کے سامنے سخت ڈانٹ لگائی کہ شرم نہیں آتی بیان میں منع کیا ابھی منع کیا اور ڈیلیٹ کروائی بہت سخت تنبیہ فرمائی دونوں موبائل میں پاسورڈ لگا ہوا تھا اور پاسورڈ نہیں بتارہے تھے

حضرت شیخ نے دونوں موبائل لے لیے اور فرمایا کہ پاسورڈ بتائیں پہلے ہمارے ساتھی ڈیلیٹ کریں گے پھر موبائل آپ کے مہتمم صاحب کے حوالے کردیا جائے گا۔۔۔ اِن میں سے ایک صاحب وہ تھے جنہوں نے حضرت شیخ سے دائری میں کچھ لکھوایا تھا حضرت شیخ نے فرمایا یہ محبت ہے ؟کیا یہ محبت ہے شیخ سے؟ جس کام سے منع کیا جارہا ہے وہی کام بار بار کررہے ہیں۔۔ پھر قافلہ قیام گاہ جامعہ تعلیم القرآن پہنچا اور فورا کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد کچھ احباب نے حضرت شیخ سے بیعت کی درخواست کی حضرت شیخ نے کچھ نصیحت فرمائی پھر بیعت فرمایا۔۔ پھر ایک گھنٹہ قیلولہ کا نظم ہوا۔۔ عصر نماز ساڑے چار بجے ادا کی،نماز کے فورا بعد قافلے کو روانہ کردیا گیا کیونکہ بعد مغرب بیان تھا اور بیان والی جگہ دور تھی۔۔ الحمدللہ تمام قافلہ مغرب سے بیس منٹ پہلے پہنچ گیا ۵:۵۰پر مغرب نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries