سفر پنجاب مجلس۱۵۔ اکتوبر۲۰۲۱فجر :علم کی دو قسمیں      !سوات

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر۳۳ بعد فجر بیان عنوان:علم کی دو قسمیں بمقام: جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد مغرب سجانی مسجد میں بیان ہوا تھا بیان کے بعد ساڑے سات بجے عشاء نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کےبعد بھی مجلس ہوئی۔

جسمیں حضرت شیخ نے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔ مجلس کے بعد حضرت شیخ قیام گاہ تشریف لے گئے۔۔ دس بجے تک کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد قیام گاہ میں مجلس ہوئی بہت طلباء کرام مجلس میں موجود تھے پہلے اشعار کی مجلس ہوئی پھر کچھ دیر ہنسی کی مجلس ہوئی ۔ پونے بارہ تک حضرت شیخ نے فرمایا کہ سنت کے اعمال کرکے سونا چاہیے اور اللہ سے مانگ کر کہ یااللہ نیند میں برکت عطا فرما اور طلباء کرام کو نصیحت فرمائی کہ فجر کی نماز صفِ اول میں پڑھنے کی فکر کریں۔۔

مجلس کا اختتام ہوا۔۔ پھر سوا بارہ تک کچھ احباب حضرت شیخ کے حجرے میں تھے تو وہاں حضرت شیخ نے بہت درد بھرے انداز میں فرمایا حضرت شیخ کی آنکھوں میں آنسو تھے فرمایا کہ اللہ تعالی کی پردہ پوشی ہے اللہ تعالی نے لوگوں میں کتنی محبت ڈالی اللہ تعالی کی ستاری اور پردہ پوشی ہے۔ کل کے بیان میں بھی چار سدہ سے چار موٹر سائیکل پر احباب آئے چار گھنٹے اُن کو آنے میں لگے بس ایک بیان سنا اور ملاقات کی اور پھر رات کو ٹھنڈ میں واپس گئے۔۔ دِیرسے بھی کئی علماء ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کرکے کل ایک بیان سننے کے لیے آئے۔

پشاور سے مولانا سرتاج عزیز کے ساتھ ۱۵ ،احباب حاضرِ خدمت ہوئے۔۔اور بھی کئی علاقوں سے بہت لمبا سفر طے کرکے لوگ حاضر ہوئے۔۔ فرمایا کتنی اللہ تعالی کی ستاری اور پردہ پوشی ہے حضرت شیخ تو بہت بڑے اللہ والے ہیں یہ حضرت کی کمالِ فنائیت ہے اللہ والے تو کبھی نہیں فرمائیں گے کہ میں اللہ والا ہوں لیکن ہمیں تو اللہ والا سمجھنا ہے اللہ تعالی ہمیں قدر دانی کی توفیق نصیب فرمائیں۔ پشاور سے بھی بیان کی بہت دعوت آرہی ہے

حضرت شیخ نے فرمایا کہ اگر پشاور گئے تو صرف پشاور میں ہی سات دن لگ جائے گیں مانسہرہ کے ایک مہتمم صاحب نے بھی فرمایا کہ جب پشاور آئیں تو مانسہرہ والے بھی نہیں چھوڑٰے گے یہاں بھی ضرور تشریف لائیں حضرت نے فرمایا کہ اب تو ان علاقوں میں سردی بڑھ گئی اگلی دفعہ یہاں کی الگ سے ترتیب رکھیں گے ان شاء اللہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries