سفر پنجاب مجلس۱۵۔ اکتوبر۲۰۲۱جمعہ بیان:حلال آمدنی کی بہت زیادہ فکر کریں      !سوات

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر۳۴ جمعہ بیان عنوان:حلال آمدنی کی بہت زیادہ فکر کریں بمقام: جامع مسجد اللہ اکبرسید و شریف سوات مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند میں بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوا آٹھ بجے تک ناشتے کے ساتھ مجلس بھی چلتی رہی۔۔

حضرت شیخ نے ۹ بجے تک آرام فرمایا۔۔ ساڑے گیارہ بجے کوسٹرکو روانہ کردیا گیا۔۔ حضرت شیخ اور تقریبا حضرت شیخ کے ساتھ ۱۰ کار تھیں پونے بارہ تک روانہ ہوئے ۔ راستے میں ٹریفک بہت جام تھا لیکن الحمدللہ! اللہ پاک نے وقت پر پہنچادیا۔۔ ساڑے بارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔ یہ حضرت شیخ کا سوات سفر کا آخری بیان ہے ۔۔

عصر کے بعد اسلام آباد کے لیے روانگی ہے حضرت شیخ اسلام آباد کے گاوں تھوڑ میں قیام کریں گے جہاں پچھلی بار کسی وجہ سے حضرت کا قیام رہ گیا تھا ہوسکتا ہے وہاں فجر کا بیان ہوجائے۔۔۔ پھر ہفتے کے دن ان شاء اللہ حضرت شیخ دوپہر تک اپنے مرکز غرفۃ السالکین تشریف لے آئیں گے۔۔ کار والے احباب حضرت شیخ کو ائیر پورٹ پہنچا کر پھر کراچی کے لیے روانہ ہونگے ۔ سب احباب دعاوں میں یاد رکھیں کہ اللہ پاک باعافیت حضرت شیخ کو اور تما م احباب کو مرکز غرفۃ السالکین پہنچا دیں اور اس سفر کو شرفِ قبولیت سے نوازیں اخلاص عطاء فرمائیں پر شر سے حفاظت فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔ بیان کا دورانیہ 45:58

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries