سفر پنجاب مجلس۱۵۔ اکتوبر۲۰۲۱ عشاء :بیویوں کی سفارش اللہ نے کی ہے      !اسلام آباد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر۳۵ بعد عشاء بیان عنوان:بیویوں کی شفارش اللہ تعالی نے کی ہے بمقام: جامع مسجد سیدنا حسن جھنگی سیدیاں مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جمعہ بیان کے بعد قافلہ قیام گاہ کے لیے روانہ ہوا۔۔ ڈھائی بجے تک کھانے کا نظم ہوا۔۔

پھر سب احباب نے قیلولہ کیا۔ عصر نماز کے بعد سوات سے اسلام آباد کے لیے روانگی تھی۔ لیکن بعد عصر جامعہ قیام گاہ جامعہ تعلیم القرآن میں بیس منٹ کا مختصر بیان ہوا۔۔ پھر مولانا محب اللہ صاحب حضرت شیخ کو ایک جگہ اور لے گئے حضرت شیخ کو عصر بعد فورا روانہ ہونا تھا لیکن مغرب پڑھ کر سوات سے روانگی ہوئی۔۔ حضرت کی ترتیب اسلام آباد کے گاوں تھوڑ میں ترتیب تھی لیکن مولانا قمرالاسلام صاحب جو شروع سفر سے ساتھ میں تھے اور اسلام آباد میں انکی مسجد اور مدرسہ بھی ہے اور مسجد سے قریب ہی گھر ہے ان کا بہت اصرار تھا کہ آج رات حضرت شیخ اور قافلہ ہمارے ہاں قیام کریں۔۔ مولانا قمرالاسلام نے ہی گاوں تھوڑ میں سب کھانے کا نظم دیکھا تھا۔۔

حضرت شیخ نے ان کی خوشی کے لیے ترتیب بدل دی مشورہ ہوا کہ مولانا قمر الاسلام صاحب کے ہاں کی ترتیب صحیح رہے گی اُن کا دل بھی خوش ہوجائے گا۔۔ پھر مولانا قمرالاسلام صاحب نے بعد عشاء بیان کی ترتیب بھی رکھ دی۔۔۔ حضرت شیخ کو سوات سے نکلنے میں تاخیر ہوگئی عصر بعد نکلنا تھا لیکن مغرب بعد روانگی ہوئی۔۔ جب تاخیر ہوئی تو حضرت شیخ نے فرمایا کہ نماز کے بعد اشعار کی مجلس مصطفی بھائی سے کروالیں اور اعلان کردیں کہ جس کو ملاقات کرنی ہو وہ فجر میں آجائیں فجر میں بھی مختصر بیان ہوگا لیکن مولانا نے کہا کہ حضرت اعلان ہوچکا ہے اور لوگ بہت محبت والے ہیں وہ لوگ انتظار کرلیں آپ جب چاہیں تشریف لے آئیں۔۔

سات بجے مولانا قمرالاسلام صاحب کے ہاں عشاء نماز تھی۔۔ ایک کار پہلےروانہ کردی تھی کہ وہاں پہنچ کر مصطفی بھائی سے اشعار شروع کرواد یں پھر جب حضرت شیخ تشریف لائیں اُس وقت تک اشعار کی مجلس ہوتی رہے گی۔ پھر مولانا نے اعلان کیا حضرت شیخ کچھ دیر میں تشریف لارہے ہیں جب تک اشعار پڑھے جائیں گے ۔ حضرت شیخ الحمدللہ ساڑے نو بجے تشریف لائے۔۔۔بیان کا آغاز ہوا۔۔ جامعہ اشرفیہ لاہور سے بھی مفتی احمد صاحب،مفتی زکریا صاحب اور ایک جامعہ کے استاد حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries