اتوار  مرکزی مجلس۱۷۔ اکتوبر۲۰۲۱  :اللہ تعالیٰ کی عشق و محبت کا باغ     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:48) سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ جس کے دل میں نہیں ہے تیرا درد و غم ہو کے انسان نہیں جانور سے وہ کم دوستو سن لو تم کچھ میری داستاں ایک دن پھر نہیں ہوں گے دنیا میں ہم خاکِ تن میں نہیں ہے اگر دردِ دل کوئی قیمت نہیں خاک ہیں صرف ہم دو جہاں میں کوئی میری قیمت نہیں ہاں اگر آپ کی ہو نگاہ کرم صحبتِ اہل دل سے ملا دردِ دل ورنہ پاتے کہاں سے یہ دولت بھی ہم دردِ دل سیکھنا ہے اگر دوستو ساتھ میرے رہو پھر سکھائیں گے ہم سارے ارض و سما اور شمس و قمر دیکھ کر پاگئے اپنے خالق کو ہم دل کے ملنے کی ہے بات کچھ اور ہے ساتھ رہتے ہیں گو ایک مدت سے ہم سختیاں شیخ کی ہیں فنا کے لیے مت سمجھ مت سمجھ ان کو ہر گز ستم اخترؔ بے نوا کی صدائیں سنو اپنے مالک کو راضی کریں خوب ہم

12:49) کتابی چہرے جو ہوں گے بینگن تو ٹوٹ جائیں گے سارے بندھن وہ شاہزادی لگے گی بھنگن اگرچہ پہنے وہ لاکھ کنگن وہ شاہزادہ لگے گا بھنگی اگرچہ کر کے آئے وہ کنگھی یہ دانت ہل کر اُکھڑ پڑیں گے لگائیں ان پر ہزار منجن نہ سننا اے میر اُن کی ہر گز کہ نفس و شیطاں ہیں تیرے دُشمن لگا بڑھاپے سے مجھ کو فتّو اگرچہ پہنے ہوئے ہے اچکن ہوئے ہیں پیری میں مثل بلّی جو تھے جوانی میں شیرافگن بچائو اپنی نظر کو اخترؔ یہی ہے بس اِک طریقِ احسن

19:25) فرمایا کہ مقصد تو اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔۔۔

24:03) جو گناہ چھوٹ گئے اُن کو بتانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔

25:51) اصلاح تو آخری سانس تک کرانی ہے ۔۔۔

26:34) دل تو باغ ہے اب ہماری مرضی کہ اس میں کون سا درخت لگائیں ببول کا لگائیں یا آم کا۔۔۔

29:38) اللہ والوں نے زیادہ محنت دل پر کی ہے۔۔۔

30:35) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تکبّر والے کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ میں تکبّر کررہا ہوں۔۔۔

31:40) حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے تفسیر میں فرمایا کہ تم اپنے کاروبار وغیرہ میں کسی کو شریک کرنا پسند کرتے ہو ؟نہیں تو اللہ تعالیٰ کیسے اپنے ساتھ کسی کو شریک کرنا پسند کریں گے۔۔۔

32:30) عاملوں کا فتنہ عام ہو گیا ہے ۔۔۔۔کیا وحی ہمارے لیے کافی نہیں؟۔۔۔صبح وشام تینوں قل کیوں نہیں پڑھتے۔۔۔

36:43) حضرت شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے صلوۃ الحاجات کا ہمیں بہترین تحفہ دیا ہے۔۔۔

37:57) عرش کاسایہ پانے والے سات لوگ ۔۔۔امام عادل کون ہے؟۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھ کرسنایا۔۔۔

45:29) کسی کو حقیر مت سمجھیں ۔۔۔ایک شخص جو یہودی بن گیا تھا وہ مسلمان ہوگیا اور مدرسہ چلا رہا ہے۔۔۔

48:08) عاملین کڑوڑ پتی ہو گئے ہیں اور شادی تو یوں کرتے ہیں کیوں کہ آنکھوں کازنا تو کرتے ہیں تو شادی کرنا اُن کے لیے کون سا مشکل ہے۔۔۔

49:31) جو عالم مسلمان ہوگئے ان سے متعلق فرمایا کہ میڈیا نے کتنی خبریں پھیلائیں لیکن اب کوئی خبر نہیں دے رہا کیوں ؟اس لیے کے لوگ اللہ تعالیٰ کے قریب ہو جائیں گئے۔۔۔

52:18) فرمایا کہ سفرکے دوران چوہدری پرویز الہی صاحب ملنے آئے تھے اتنی عاجزی سے ملے کے بتا نہیں سکتا اُن کے بیٹے عالم ہیں اور ان کے گھر کی خواتین کی تصویر نہیں ملے گی۔۔۔قرآن پاک کی تعلیم کو لازم قرار دیا اور قرآن پاک میں جو فیل تو تمام مضامین میں فیل اور آپ ﷺ کی ختم نبوت سے متعلق فرمایا کہ ختم نبوت والی آیات کو دفاتر کے اُوپر لگاؤں گا۔۔۔

58:08) سوات میں جہاں جائیں تو ماشاء اللہ شرعی داڑھی البتہ مونچھیں کچھ بڑی تھی۔۔۔ایک صاحب کا ذکر جن کی مونچھیں بڑی تھیں۔۔۔ایک صاحب کی پرچی کا ذکر جس میں تغابن لکھا ہوا تھا۔۔۔

01:06:32) امام المتقین سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:12:38) حضرت والا رحمہ اللہ کا۱۹۸۷ء بنگلہ دیش کا بیان :جو شخص چاہے کہ اللہ کوراضی کروں تو وہ شخص اپنی اصلاح کی فکر کرے۔۔۔

01:20:40) عاشق کون ہے ؟۔۔۔اللہ کے پیارے کا ہر سال ہر مہینہ ہر لمحہ ربیع الاوّل ہے۔۔۔

01:24:35) حضرت والا رحمہ اللہ کا۱۹۸۷ء بنگلہ دیش کا بیان :اگر پیر کو اللہ کے لیے چاہتے تو اللہ کی نافرمانی نہ کرتے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries