مجلس۲۳۔ اکتوبر۲۰۲۱عصر:مجلس اشعار !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:58) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

11:16) ہم اللہ تعالیٰ کی کتنی نعمتیں استعمال کر رہے ہیں اور خوب پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں اور رمضان میں اس سے بھی ڈبل کھاتے ہیں۔۔۔

13:10) آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے میری سنت کو زندہ کیا وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔۔۔

14:26) مولانا کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعا ر پڑھے۔۔۔ بہ فیض صحبت ابرار یہ دردِ محبت ہے اشاعت میرے شعروں کی بامید نصیحت ہے محبت درحقیقت اتباعِ راہِ سنت ہے نبی کا راستہ ہی حاصل عشق و محبت ہے یہ دعویٰ عشق کا جو بھی خلافِ راہِ سنت ہے محبت نام کی تو ہے مگر دراصل بدعت ہے محبت کو تو بس محبوب ہی سے خاص اُلفت ہے کہاں اغیار سے اس کو بھلا ملنے کی فرصت ہے یہ گانے اور ڈھولک اور طبلے کی جو علّت ہے کہاں سنت سے ثابت ہے سراسر یہ ضلالت ہے میسر جس کو سنت پر عمل کرنے کی نعمت ہے تصوف میں اسے حاصل عظیم الشان عظمت ہے وہی شیخ طریقت دوستو محبوبِ ملّت ہے کہ جس کے ہاتھ میں ہر وقت شمع نورِ سنت ہے ہوا پر اُڑ کے دکھلانے کی بھی گر اس کو قدرت ہےاسے شیطان سمجھو گر خلاف راہِ سنت ہے مرے مرشد کو حاصل جو غمِ احیائِ سنت ہے عظیم الشان دولت ہے عظیم الشان نعمت ہے ضیاء و مہر شرمندہ بہ پیش نورِ سنت ہے کہ سنت دوستو گویا کہ خود شمع نبوت ہے وہ سالک جس کا دل بھی حاملِ دردِ محبت ہے اسے غیروں کو دل دینے سے اخترؔ سخت نفرت ہے

20:39) مصطفیٰ بھائی نے اشعار پڑھے۔۔۔

45:24) حضرت مولانا عبدالرؤف سکھروی دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات میں تین ایسی چیزیں بنائی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نےعجیب و غریب سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے،جنت،دوزخ اور تیسرا وہ فرشتہ جو روضہ مبارک پر مقرر ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries