اتوار مجلس۲۴۔ اکتوبر۲۰۲۱ :سب اللہ والوں نے دلوں میں محنت کی ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

21:26) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

23:07) بیان کا آغاز ہوا۔۔

23:40) اگر کوئی بڑی شخصیت کسی بھنگی سے دوستی کا کہہ دے تو پھر کیا ہوتا ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں اور بھنگی کا تو خوشی سے ہارٹ فیل ہوسکتا ہے کہ ایک بادشاہ بھنگی سے دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے تو اللہ تعالی تو مالک یوم الدین ہیں اور دوستی کا اللہ تعالی خود فرمارہے ہیں۔۔

25:46) ایک عام دوستی ہے اور ایک خاص دوستی ہے۔۔

26:21) حرام خواہشات آئے گیں۔۔۔ان خواہشات کو دبانا ہے۔۔۔

29:13) ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

30:23) ساری دنیا تعریف کرلے لیکن اللہ تعالی اگر نا خوش ہیں تو کچھ قبول نہیں۔۔۔

31:04) انتقام لینا،کینہ رکھنا۔۔تکبر اور جاہ یہ دونوں بیماریاں اولیاء صدیقین کے سروں سےبھی سب سے آخر میں نکلتی ہیں۔۔۔

34:29) نور کا تعلق گوری چمڑی سے نہیں ہے نور کا تعلق دل سے ہے چاہے کالا ہو یا گورا۔۔۔

35:02) سب نے دلوں پر محنت کی ہے دل بدل گیا تو سب صحیح ہوجائے گا۔۔

35:21) دل جسم کا بادشاہ ہے لہٰذا دل جب محنت کرتا ہے، غم اُٹھاتا ہے، ملک کو خوش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو نوازتے ہیں، اپنے ایمان کی حلاوت دے دیتے ہیں۔۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: {اِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ} جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور اس سے گناہ صادر ہونے لگتے ہیں لہٰذا اگر قلب کو پاکی نصیب ہو اور قالب کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت نصیب ہو تو کام بن گیا اور ہم تقویٰ پاجائیں گے مگر قلب کو حفاظت صرف دعا سے نصیب نہیں ہوگی۔

36:53) تکبر والے کو فکر نہیں ہوتی کہ اللہ تعالی سے معافی مانگے۔۔

37:11) مومن کی آبرو بہت بڑی چیز ہے۔۔

37:34) کینہ ہے کیا؟

38:18) اللہ والا بننا ہے تو تین چیزیں ہیں ایک ہمت پھر ہمت کو استعمال کرنے کی بھی ہمت کی دعا کرنا اور پھر اللہ والوں کے پاس جانا۔۔۔

41:17) دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتے۔۔ایک کہ شیخ نفرت کریں گے اور شیخ دوسروں کو بتادے گا۔۔۔

49:42) اخلاق:۔ کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔۔۔

53:04) حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کا ذکر کہ ناپ تول میں کمی کرتے تھے کیسا عذاب آیا کہ بادلوں سے آگ برس گئی۔۔

55:35) محاسن اسلام سے ایک تحریر حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔۔ حضرت مولانا عبدالرؤف سکھروی دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات میں تین ایسی چیزیں بنائی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نےعجیب و غریب سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے،جنت،دوزخ اور تیسرا وہ فرشتہ جو روضہ مبارک پر مقرر ہے۔۔۔

58:47) ڈاروِن کی تھیوری کا انجام:۔ ارشاد حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی مع تشریح :۔ سنا ہے کہ ڈاروِن کی تحقیق ہے کہ انسان دراصل بندر تھا اور ہم لوگ بندر ہی کی اولاد ہیں، پہلے اس کی دُم اس طرح جھڑی کہ اس کے بواسیر ہوئی اور بے پناہ خارش ہوئی، اس بندر نے ایک کھردرے پتھر پر خارش کی تسکین کے لیے دُم کی جڑ کو رگڑا، رگڑتے رگڑتے دُم غائب ہوگئی، پھر اور ترقی ہوئی، جب خارش پھر بھی نہ اچھی ہوئی تو بے چینی سے اگلے دونوں ہاتھوں کو اُٹھاکر شور خارش مچاتا ہوا بھاگنے لگا حتیٰ کہ اس کی عادت انسان کی طرح چلنے کی ہوگئی۔ پھر اسی بدحواسی میں اس کی بندر والی کِھر کِھرارتقائی تبدیلی حاصل کرتے ہوئے انسانی آواز کے مشابہ ہوگئی اور پھر وہ انسان کی صورت میں ہوکر انسانی آواز سے باتیں کرنے لگا۔ مگر واہ رے ہمارے حکیم الامت! کیا جواب تحریر فرمایا ہے،سنئے فرماتے ہیں: ہر انسان کو اپنا خاندانی نسب نامہ اور شجرہ پیش کرنے کا حق حاصل ہے، اس کو مان لینے میں کوئی نقصان نہیں۔ مثلاً کوئی کہتا ہے کہ میں بندر کی اولاد ہوں تو اس کا جواب دینے کی ضرورت ہی کیا پیش آئی؟ ہم خوشی سے تسلیم کرتے ہیں کہ آپ بے شک بندر کی اولاد ہیں

بلکہ اس سے بڑھ کر آپ اگر دعویٰ کریں کہ میں سور کی اولاد ہوں، کتّے کی اولاد ہوں تو ہم کو تسلیم کرنے میں صف اوّل میں پائوگے اور ہم کہیں گے کہ ہاں ہاں بالکل ٹھیک کہتے ہو، تم واقعی بندر یا سور کی اولاد ہو، ہم آپ کا خاندانی شجرہ اور نسب نامہ قبول کرتے ہیں، اس کے لیے تردید کی کیا ضرورت پیش آئی۔ ہر شخص کو اپنا خاندانی شجرہ پیش کرنے کا معقول حق ملنا چاہیے۔ البتہ ہم اپنا شجرہ بھی پیش کرتے رہیں کہ ہم الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیغمبر زادے ہیں، ہم کو ہمارے خالق و مالک نے یَا بَنِیْٓ اٰدَمَ پکارا ہے، تو ہم پیغمبرزادوں اور شریف زادوں کو کیا پڑی ہے کہ بندر اور سور یا کتّوں کی اولاد والے شجرہ اور نسب نامہ پیش کرنے والوں سے جھک ماریں۔ ڈاروِن صاحب کی تحقیق پر جو لوگ اپنا شجرہ اور خاندان ان سے ملانے کے لیے پیش رفت کرنا چاہیں ہم ان کی پیش روی میں ذرا بھی حائل نہ ہوں گے اور ان کے خلاف کبھی قلم اُٹھانے کی ضرورت پیش کرتے ہیں۔

01:10:55) آپ ﷺ آخری نبی ہیں اب کوئی نبی نہیں آئے گا جو نبوت کا دعوی کرے وہ کذاب،ملعون اور بہت بڑا بدبخت ہے۔۔اس پر ایک مضمون بیان ہوا۔۔

01:14:51) والدین کو ایصالِ ثواب کر طریقہ۔۔

01:16:32) تین زندگیاں ذہن میں رکھیں ایک بچپن،جوانی اور بڑھاپا۔۔

01:17:24) حضور ﷺ نے فرمایا:۔اَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ (الحدیث) حضرت حبیب رضی اللہ عنہ کا واقعہ جب مسیلمہ کذاب نے ایک ایک عضو کاٹ کر حضرت حبیب رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا ۔۔

01:26:45) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ بیان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries