مجلس۲۵۔ اکتوبر۲۰۲۱عشاء   :مختلف موضوعات پر اہم مجلس !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:44) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

03:46) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ انجنیر جناب کمال صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار جن کا نقشہ کل جوانی کا اشعار پڑھ کر سنائے۔حضرت شیخ دامت برکاتہم نے کمال صاحب کا تعارف بھی کرایا کہ ماشاء اللہ دین کا کام بھی کررہے ہیں اور اسفار بھی ہوتے ہیں جبکہ انجنیر ہیں اور ہر بات پوچھ پوچھ کر عمل کرتے ہیں۔۔ جن کا نقشہ تھا کل جوانی کا آج لقب ہے نانا اور نانی کا دل لگا بس خدا سے اے ظالم خوف کر موت ناگہانی کا شیخِ کامل کے فیض سے دل ہے حاملِ کیفِ جاودانی کا خاکِ تن کو عطا ہوا ان کا غم ہے صلہ ان کی مہربانی کا حال دیکھو تو اللہ والوں پر مستیِ خمرِ آسمانی کا سن لو قصہ زبانِ اخترؔ سے اس کے دل کے غم نہانی کا۔۔

10:06) بعض لوگ اس لیے بد نظری کرتے ہیں کہ اگر ہم نہیں دیکھیں گے تو لوگ کہیں گے کہ مولانا لوگ بڑے بد اخلاق ہوتے ہیں مثلاً ائیر پورٹ پر ٹکٹ دینے والی اگر عورت ہے تو چونکہ اس سے ٹکٹ لینا ہے لہٰذا اس سے بات بھی کرتے ہیں اور مسکراتے بھی ہیں تاکہ اس کو یہ شکایت نہ ہو کہ ملّا لوگ بڑے خشک ہوتے ہیں دیکھو ان کے اخلاق کیسے خراب ہیں۔ تو یہ ڈرگئے، یہی ملامت خلق کا خوف ہے، ارے اگر وہ دل میں تمہیں جانور سمجھ لے مگر اﷲ توخوش ہے لہٰذا کسی کی پروا مت کرو، ایسی لاکھ بداخلاقیاں جو بظاہر بد اخلاقی ہے لیکن اﷲ اس سے خوش ہے تودنیا بھر کی خوش اخلاقیاں اس پر فدا ہوجائیں، جس وقت کہ ملک شام میں حضراتِ صحابہ داخل ہوئے تو شامیوں نے شام کی عیسائی عورتوں کو ان کے سامنے سجا کر پیش کردیا، راستہ کے دونوں طرف جوان جوان خوبصورت لڑکیاں کھڑی کردیں، صحابہ کے سپاہ سالار نے یہ آیت پڑھی قُلْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ اے نبی! صلی اﷲ علیہ وسلم آپ ایمان والوں سے فرمادیں کہ وہ نظریں نیچی کرلیں تو سب صحابہ نے نظریں نیچے کرلیں، صحابہ کہتے ہیں کہ ایسا لگا کہ ابھی ابھی یہ آیت نازل ہوئی ہے تو ان لڑکیوں نے یہ نہیں کہا یہ لوگ بد اخلاق ہیں بلکہ گھر جاکر اپنے والدین سے کہا کہ تم نے ہم کو کہاں فرشتوں کے پاس بھیجا تھا، وہ تو سب فرشتے تھے انسان نہیں تھے انہوں نے تو ہم کو نظر اٹھا کر دیکھا بھی نہیں اور ان کی تعریف کی اور عیسائیوں نے بغیر لڑے ہوئے ہتھیار ڈال دئیے، آپ نظر کی حفاظت کرکے تو دیکھیں، جس عورت کو آپ نہیں دیکھیں گے اگرچہ وہ عیسائی ہو اس کے دل میں اﷲ ہیبت ڈال دے گااور وہ کہے گی کہ یہ خدا والے ہیں جو ہم کو نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے۔ حضرت حکیم الامت کا ایک جملہ یاد آیا، فرمایا کہ جو خدا کے حکم کو اپنے اوپر غالب کرلیتا ہے تو اﷲ اس کو سارے زمانے پر غالب کردیتا ہے، جس کو مفتی اعظم پاکستان فرماتے تھے ؎ ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں

14:56) دو بچیوں کا ذکر جن کے والد صاحب آئے اور بتایا کہ میری بیٹیاں میڈیکل میں تھیں بیانات سن کر میڈکل چھوڑ دینا ڈاکٹری کو چھوڑ دیا اللہ تعالی نے اُن کو جذب فرمایا ایک بیٹی کو آٹھ سال ہوگئے تھے لیکن پھر بھی جب سنا تو اللہ کے لیے چھوڑ دیا اللہ تعالی نے جذب فرمایا۔۔

20:52) حضرت جگر مراد آبادی جب اﷲ والا شاعر ہوگیا اور حکیم الامت رحمۃ اﷲ علیہ کے ہاتھ پر توبہ کرلی تب اس نے یہ شعر کہا میرا کمالِ عشق بس اتنا ہے اے جگر وہ مجھ پہ چھاگئے میں زمانے پہ چھا گیا۔۔

25:22) کل کرکٹ میں فائرنگ ہوئی ہمارے ایک ساتھی کے برابر سے گولی گذری بال بال بچ گئے اور جو سولر سسٹم اوپر لگا ہوا ہے اُس میں ایک گولی آکر لگی 25 ہزار کا نقصان ہوا اب کون ان کو بتائے گا کہ یہ نقصان ہوا۔ یہ خوش ہیں کہ پاکستان جیت گیا یہ جیت ہے لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں فائرنگ کررہے ہیں یہ آتش پرستوں کی نقل ہے ہندوں کی نقل ہے یہ جیت ہے کہ انہی کی نقل کررہے ہیں ایک دفعہ ایک خاتون اللہ والے گھر کی کھانا بنا رہی تھی اسی طرح فائرنگ ہورہی تھی اُن کی ٹانگ پر آکر لگی۔۔یہ تو اللہ کا شکر کہیں اور گولی نہیں لگی۔۔اب کل ہمارے ایک ساتھی کو اللہ تعالی نے بچالیا اور سولر سسٹم پر گولی لگی ایک دینیی ادارہ کا اتنا نقصان کردیا اور یہ خوشی منارہے ہیں۔۔لوگوں کو اذیتیں دے رہے ہیں یہ خوشی ہے؟؟؟؟

30:59) گنہگاروں کےلئے مژدۂ جاں فزا وعظ سے حضرت شیخ نے پڑھا:۔ (سورۃ المؤمنونآیت: ۱، ۲) کامیاب ہوگئے وہ ایمان والے جنہوں نے نماز میں خشوع کیا۔ خشوع کے کیا معنیٰ ہیں؟ ایک معنیٰ تو میں شاہ عبدالغنی صاحب رحمہ اللہ کے بتاؤں گا جو اردو میں مغز ہےتفسیر کا اور عربی میں بھی کہوں گا۔ حضرت مولاناشاہ عبدالغنی صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ نماز میں خشوع پر کامیابی کا وعدہ ہے، تو خشوع کیسے حاصل ہوگا؟ فرمایا جب نیت باندھوتو سمجھ لو کہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے ، عظیم الشان مالک کے سامنے کھڑا ہوںتو عظمت سے دبے کھڑے رہو اور جب رکوع میں جاؤ تو اللہ کی عظمت سے دبے جھکے رہو اور جب سجدہ کرو تو اللہ کی عظمت سے دبے پڑے رہو ،بتائیے کیسی لغت ہے، سبحان اللہ! تونہ دیدی گہے سلیماں را چہ شناسی زبانِ مرغاں را تم نے سلیمان علیہ السلام کو کبھی نہیں دیکھا تم کیا سمجھو کہ مرغوں کی کیا آوازیں ہیں؟ اولیاء اللہ کی آوازیں تم کیا جانو؟ تم کیا جانو گے تم نے تو اُن اہل اللہ کو دیکھا ہی نہیں۔

34:12) جذب کے بارے میں حضرت مفتی حسن امرتسری رحمہ اللہ کے بیان کا تذکرہ کہ وہ بیان منگونا ہے اور سننا ہے۔۔۔

34:45) گنہگاروں کےلئے مژدۂ جاں فزا وعظ سے حضرت شیخ نے پڑھا:۔ دعائے نبوتﷺ کی برکات:۔ اب تفسیر روح المعانی سنو۔ حضرت عبد اللہ ابن عباس صحابی ہیں، رئیس المفسرین ہیں اور یہ مفسر کیسے ہوئے؟ میرے شیخ نے جو روایت کی ہے وہ میں عرض کرتا ہوں۔ حضرت شاہ عبد الغنی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ مجھے استنجاء کرنا ہے، تودیکھا کہ ایک لوٹا پانی کا رکھا ہوا ہے اس کے بعد جب استنجاء سے فارغ ہو کرتشریف لائے تو آپ نے فرمایا کہ مجھے وضو کرنا ہے تو آپ نے دیکھا کہ وضو کےلئے ایک لوٹا پانی موجود ہے۔ آپ ﷺ نے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے پوچھا یہ کون پانی رکھ دیتا ہے استنجا ء کے لئے پھر وضو کے لئے؟ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے بتایا کہ آپ کے چچا کے بیٹے عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رکھاہے، سرورِ عالم ﷺکے دستِ مبارک دعا کے لیے اٹھ گئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بچے کو مفسرِ عظیم بنا دے، علمِ تفسیر قرآن عطا فرما دے، لہٰذا امت میں ایسا رئیس المفسرین کوئی نہیں ہے۔ کم عمر تھے ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں یہ اٹھارہ سال کے تھے لیکن مجلسِ شوریٰ کےممبر تھے، جہاں بڑی بڑی عمر کے اَسّی سال کے صحابہؓ، بڑے بڑے محدثین اور مفسرین ، بزرگ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین تھے وہاںمجلسِ شوریٰ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس اٹھارہ سال کے نوجوان بچے کو بھی رکھا تھا۔ میاں! بزرگی اور عقل کا تعلق عمر سے نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہے۔ محدثین نے ان کی بڑی تعریف کی ہے اللہ نے ان کو وہ مقام عطا فرمایا تھا۔

36:21) گنہگاروں کےلئے مژدۂ جاں فزا وعظ سے حضرت شیخ نے پڑھا:۔ خَاشِعُوْنَکی تفسیر وہ خَاشِعُوْنَ کی تفسیر کرتے ہیں کہ نماز میں خشوع کیسے حاصل ہوگا؟ خَاشِعُوْنَ کی دو لفظوں میں تفسیر کی، ان حضرات کے علوم کی بلاغت دیکھیں، میں تو یہی کہتا ہوں صحابہ بغیر پڑھے لکھے، اونٹ کے چرانے والے سرورِ عالم ﷺ کی صحبت سے وہ بلاغت کے اس مقام پر پہنچے کہ جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ اب دیکھیں دو لفظوں میں کیسا کمال جامعیت ہے! دو لفظ ہیں: نمبر(۱)خَائِفُوْنَ ۔ نمبر(۲) سَاکِنُوْنَ۔ خَاشِعُوْنَ کے کیا معنی ہوئے؟ خَائِفُوْنَ قَلْبًا یعنی دل میں اللہ کا خوف ہو کہ کس کے سامنے کھڑ ے ہیں، بہت بڑے مالک کے سامنے کھڑے ہیں اورسَاکِنُوْنَ قَالِبًا تمہارا جسم بھی ساکن ہو،یہ دوصفات تمہیں عطا ہوجائیں کہ دل میں خوفِ خداہواورجسم ساکن ہو۔ اب کان مت ملو،ڈاڑھی مت کھجلاؤ،اگرکھجلانا ہو تونماز شروع کرنے سے پہلے کھجلا لو، تکبیرِ تحریمہ کے بعدامام کو اور کسی مقتدی کو جا ئز نہیں کہ وہ ڈاڑھی کھجلائے یا کان ملے یا ٹوپی ٹھیک کر ے ، یعنی دل میں خوف ہو اور جسم میں سکون ہو۔اور سکون کی تعریف امام راغب اصفہانی ؒنے مفردات القرآن میں فرمائی ہے،فرماتے ہیںکہ شرعی سکون کیا چیز ہے؟ ان حضرات کے پاس قرآن پاک سمجھانے کے لیےقواعد و الفاظ و معانی ہوتے ہیں، فرماتے ہیں کہ سکون نام ہے ثُبُوْتُ الشَّیْءِ بَعْدَ تَحَرُّکِہٖ کہ جو شے متحرک ہو وہ اچانک ٹھہر جائے۔ متحرک ہونا جسم انسانی کی فطرت ہے، لہٰذا جب اللہ کے سامنے کھڑے ہوجاؤ تو تمہارا متحرک جسم ساکت ہوجائے اور یہ بات کوئی مشکل نہیں ہے شاعر کہتا ہے :۔ ترے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح وبیاں رکھ دی یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔

39:23) دل کے خشوع کی تعریف دردانگیز زبان میں اصغر گونڈوی رحمہ اللہ صاحب ِنسبت بزرگ، اللہ کی یاد میں تہجد میں رونے والا، اپنی آہوں اور اپنے دردِ دل کو شعروں میں ڈھالنے والا، وہ فرماتے ہیں کہ ترے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح وبیاں رکھ دی زبانِ بے نگہ رکھ دی نگاہِ بے زباں رکھ دی

39:51) شیخ العرب والعجم حضرت والا نے فرمایا کہ آج ایک علمِ عظیم عطاء ہوا۔ ئرپورٹ سے جب بذریعہ کار بستی میں داخل ہو رہے تھے تو حضرت والا نے بستی میں داخل ہونے کی دعا پڑھی ۔اللھم بارک لنا فیھا وارزقنا جناھا وحببنا الیٰ اھلہا وحبب صالحی اھلہا الینا ترجمہ:اے اللہ اس بستی میں ہمارے لئے برکت عطا فرما اور اس بستی کے انعامات رزق ہم کو عطا فرما اور ہم کو اس بستی کے لوگوں میں محبوب فرما اوربستی کے صالحین کو ہمارے دل میں محبوب فرما ۔ ارشاد فرمایا کہ اپنے لئے اس دعا میں صالحین کی محبت مانگی گئی کیونکہ فاسقین کی محبت سے ان کے اخلاق و اعمال کی محبت کا خطرہ ہوتا ہے اور اپنی محبت صالحین اور فاسقین سب کے دلوں میں مانگی گئی۔

48:38) ان شاء اللہ !اس جمعے کا سفر ہے ملتان کوٹ ادو رحیم یار خان کا سفر ہے۔۔۔

53:37) یہ جیت ہے کہ لوگوں کو اذیت کہ چہل قدمی کررہے تھے گولی برابر سے گذری یہ آتش پرستوں کی نقل ہندوں کی نقل جیت ہے؟ارے نظروں کی حفاظت کرکے دکھائیں،گانا سے بچ کرجیت کردکھائیں ۔۔۔ہمارے حضرت والا دعائیں کرتے تھے کہ اسلام کو بلندی عطا فرمائیں لیکن یہ فائرنگ لوگوں کی املاک کا نقصان یہ جائز ہے؟؟یہ فائرنگ کرکے پیسے کو ضائع کرنا ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries