مجلس۲۹۔ اکتوبر۲۰۲۱عشاء  :زندگی میں اعتدال صحبت اہل سے حاصل ہوتا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:21) تعلیم:۔حسب معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

07:23) جناب مصطفی صاحب نے اشعار پڑھے:۔ آئینہ محبت اشعار کتاب سے جو حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا کلام ہے اشعار پڑھے۔۔ ظاہر میں گو بلا سہی لیکن کرم لیے ہوئے جس میں ہماری مصلحت مضمر ہے وہ سزا نہیں بندوں کا عشق ناتمام ہوتا نہیں آ ہ تام نفس کی مرضیات کا جب تک کہ خوں ہوا نہیں ان کی مراد ہے اگر میری یہ نامرادیاں ان کی رضا ہی چاہیے میری تو کچھ صدا نہیں

09:02) تجھ کو جو ہو پسند اب مجھ کو بھی ہو وہی عزیز لے کے کریں گے کیا اسے جس میں تری رضا نہیں جس کو گرا ہوا تو دیکھ دنیا کے مال و زر پہ آہ اختر سمجھ کہ عشق حق اس کو ابھی ملا نہیں

11:41) مشورہ اور استخارہ۔۔۔

11:50) پیر بناتے ہوئے اگر شرم آتی ہے تو مشیر بنالیں۔۔

12:06) نیکی کے کام میں استخارہ نہیں ہوتا کہ حج پر جاوں یا نہیں۔

13:53) کسی کی والدہ نے اپنے بیٹے سے کہا کہ شیخ بھی پہلے نسوار کھاتے تھے پھر حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے منع فرمایا پھر چھوڑی..یہ غلط بات ہے کبھی شیخ نے نسوار نہیں کھائی اور اپنی طرف سے غلط بات پھیلادینا۔۔۔جہاں رات دن منع کیا جاتا ہے نسوار،گٹکا پان وغیرہ کا وہاں شیخ خود یہ کام کرے تو اُس کی بات میں اثر بھی نہیں ہوگا۔۔شیخ کو کبھی دیکھا نسوار کی گولی بناتے ہوئے اور منہ میں رکھتے ہوئے۔۔۔

18:55) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا عمرے کا واقعہ جب امی جان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی تو حضرت والا نے کیسا رابطے کا تعلق قائم کیا اور اپنی اہلیہ کا کتنا خیال فرمایا۔۔۔واقعہ۔۔۔

24:14) اپنے اکابر کے طریقوں پر رہو۔۔آپ ﷺ کو سفید رنگ زیادہ پسند تھا کپڑے بھی دیکھیں کہ ہمارے کیسے ہیں شاہراہِ اولیاء سے ہٹیں مت۔۔۔

25:17) اپنی شان بھی مت بنائیں پتا ہی نہ چلے کہ عالم ہے حافظ ہے مفتی ہیں قاری ہے مٹ کر رہیں۔۔حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کو دیکھیں،حضرت ناتوتوی رحمہ اللہ کو دیکھ لیں،حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو دیکھ لیں۔۔۔

27:40) شیخ جب نبض پر ہاتھ رکھے گا تو پتا چلے گا کہ میرا چلنا پھرنا کپڑے اخلاق کیسے ہیں۔۔۔

31:54) خصائل نبوی ﷺ سے ایک حدیث پاک۔۔۔مفہوم ایک خاتون جن کو رات نیند نہیں آتی تھی رات زیادہ نفل پڑھنے کی وجہ سے ۔۔۔

35:59) زندگی میں اعتدال شیخ سکھائے گا۔۔

36:49) شیخ سے ایک مزاح کسی سے کیا حضرت شیخ نے تنبیہ فرمائی کہ ایسا مزاح نہیں کرنا چاہیے۔۔۔

37:51) حضرت امام محمد رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

42:25) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی اہلیہ امی جان کا تذکرہ کہ کتنی نیک تھیں۔۔۔

43:31) فرمایا جس شیخ کے پاس آپ رات دن رہے اُن کا کیا معاملہ تھا۔۔اللہ تعالی جس کو اپنے دین کے لیے قبول کرتا ہے اُ س کو فانی کھلونے میں برباد ہونے نہیں دیتا۔۔

46:48) اپنے اپنے مشائخ کی قدر کرلیں ورنہ پھر رونا پڑتا ہے۔۔

48:25) بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی باتیں دوسری سہلیوں کے پاس نہ کرے۔۔

50:17) بیوی کے معاملے میں اعتدال کیا ہے وہ بھی شیخ سے پوچھیں۔۔۔

51:07) خود رائی انسان کو مار دیتی ہے۔۔شیخ تو مل جل کر اس لیے رہتا ہے کہ جو دل میں مرید کے خوف ہوتا ہے وہ ختم ہوجائے لیکن آپ نے تو شیخ کو یار ہی بنالیا شیخ سے ایسا مزاح کررہے ہیں۔۔۔

52:30) جان کی بازی لگادیں کہ ارادۃ یا بغیر ارادے کے اذیت شیخ کو ہم سے نہ ہو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries