مجلس۳۰۔ اکتوبر۲۰۲۱عشاء  :صحبت اہل اللہ کی اہمیت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:20) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔آپ ﷺ کے وصال کا ذکر۔۔۔

06:00) ٹخنہ چھپانا گناہ ہے۔۔چار عذاب کی وعید۔۔۔

13:39) یتیموں کے حقوق میں کوتاہی کرنا۔۔

16:27) بیان کرنے والا اور سننے والا دونوں اللہ سے معافی مانگیں۔۔۔

18:22) یزکیھم کا مطلب کیا ہے؟

24:27) جھوٹ پر نصیحت۔۔۔

27:33) خدا فرماں چکا قرآں کے اندر ...عملیات سے بچنے پر نصیحت۔۔

28:49) جب گناہ ہوجائے فورا توبہ کرلینا اس بات کو ضرور یاد رکھیں۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر گناہ نہ چھوٹیں تو توبہ کے بغیر کھانا بھی مت کھاناتوبہ کے بغیر اُٹھنا بھی نہیں توبہ کے بغیر سونا بھی نہیں۔۔۔فرمایا کہ ایک عادت پکی کر لو کہ توبہ کے بغیر رہنا ہی نہیں فرمایا کہ اگرکاملین میں نہ اُٹھائے گئے تو انشاء اللہ تائبین میں ضرور اُٹھائے جاؤ گئے۔۔

30:18) رب پانے والا ..اپنے رب سے معافی مانگو اور استغفرو ربکم رب فرمایا کیونکہ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا۔۔۔۔حضرت والا نے فرمایا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ربّ فرمایا اور ربّ کا معنی ہے پالنے والایعنی ناقص سے کامل کی طرف لے جانے والا ۔۔۔ اگرہم اللہ کو پہچاننا چاہیں تو مچھر کو دیکھ کر بھی پہچان لیں اورنہ پہچاننا چاہیں تو ہاتھی کو دیکھ کر بھی نہ پہچانے۔۔۔اگر ہم اپنے رب کو پہچانتے تو پھر گناہ کیوں کرتے۔۔۔۔اللہ تعالیٰ پالنے والے ہیں اور پالنے والے کو اپنی پلی ہوئی چیز سے محبت ہو جاتی ہے۔۔۔ ضرت والا نے فرمایا کہ پالنے والے کو اپنی پلی ہوئی چیز سے محبت ہے سوچو کیا پلی ہوئی چیز کو بھی اپنے پالنے والے سے محبت ہے؟ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا۔۔۔۔حضرت والا نے فرمایا کہ یہاں سے دو باتیں معلوم ہوئیں ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کو معاف کرنا ہے اور یہ کوئی اللہ تعالیٰ پر قرضہ نہیں بلکہ احساناًفضلاًاور دوسری یہ کہ ہم توبہ کرنے سے پاک نہیں ہوں جائیں گےبلکہ اگرپھر گناہ ہو جائیں ،کریں گےنہیں اگر ہوجائیں تو توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ پھر معاف کر دیں گے۔۔۔

34:17) ہر چیز کا اللہ تعالی نے کوئی ذریعہ بنایا ہے۔۔

38:02) صحبت کی اہمیت۔۔

39:19) مرشدِ ثانی حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ کیسے دین پر اپنی زندگی کو قربان کردیا۔۔حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کی حضرت والا رحمہ اللہ سے ملاقات کا واقعہ۔۔۔

45:50) مرشدِ ثانی حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے حالاتِ زندگی۔۔۔

53:51) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا بیان سنایا گیا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries