مرکزی بیان ۲۸۔ اکتوبر۲۰۲۱   :بچوں کی تربیت میں شفقت کا معاملہ غالب رکھیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:53) سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑ ھ کر سنائے۔۔۔ محبت تیرا صدقہ ہے ثمر ہیں تیرے رازوں کے جو میں یہ نشر کرتا ہوں خزانے تیرے رازوں کے زمیں پر ہیں مگر کیا رابطہ ہے عرشِ اعظم سے نہیں آتے نظر لیکن پرِ پرواز آہوں کے جدھر دیکھو فدا ہے عشق فانی حسن فانی پر فدا اﷲ پر ہیں قلب و جاں اﷲ والوں کے تجھے دھوکہ نہ دے فانی بتوں کی عارضی رنگت کبھی دیکھو گے تم قبروں میں ابتر حال لاشوں کے جو اہلِ دل کے جوتوں سے لگے ہیں خاک کے ذرّے شرف حاصل ہے ان کو موتیوں پر تاج شاہوں کے وہ سب کے ساتھ رہ کر بھی خدا کے ساتھ رہتے ہیں مگر کچھ اہلِ دل ہی آشنا ہیں ایسے رازوں کے وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ وہ کیا جانے کہ کیا رتبے ہیں ان کے شاہبازوں کے

10:53) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون۔۔۔يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وقولوا قولا سديدا۔۔۔وقال النبیﷺ النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتی فلیس منی۔۔۔میان بیوی کے حقوق۔۔۔

16:06) جائز باتوں میں ماں باپ کی اطاعت فرض ہے شوہر کی اطاعت فرض ہے۔۔۔

18:19) حضرت مولانا مظہر صاحب کی بات کے ایک آدمی کی بیوی دینی کتابیں نہیں پڑتی تھی پھر اُس کو کسی اللہ والے نے ایک ترکیب بتائی۔۔۔

19:13) جو اللہ سے ڈر گیا کامیاب ہوگیا۔۔۔

21:00) آپﷺ کا نمونہ کس کے لیے ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔۔۔

21:39) نکاح کے موقعے پر اللہ نے کیوں ڈرایا ہےاس لیے کے ایک ڈر سب پر بھاری ہے وہ ہے اللہ کا ڈر۔۔۔

22:02) اشرف علی اہل اللہ کی صحبت کو فرض قرار دیتا ہے۔۔۔

23:03) آدابِ المعاشرت سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ پڑھ کر سنایا فرمایا کہ میں نے ہفتہ وار اس انجمن اور تقریر کو جائز نہیں قرار دیا۔۔۔۔

25:23) حضرت تھانوی اور حضرت گنگوہی رحمہم اللہ حضرت حاجی صاحب کے پا س کیوں گئے۔۔۔۔

26:50) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ علم تو آگیا لیکن عمل کسی اللہ والے کی صحبت سے آئے گا۔۔۔

27:55) جس نے اللہ والوں پر اعتراض کیا وہ مارا گیا۔۔۔

29:00) پورا سال مدرسے سے وظیفہ لیں گئے اور بخاری کے ختم پر کیسی کیسی دعوتیں کرتے ہیں۔۔۔اکابرین نے ایسا کیا؟۔۔۔

31:35) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر سب نے مل کر دعوت کرنی ہے تو پیسے کیسے اکٹھے کریں۔۔۔

32:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا انجمن سے متعلق ملفوظ۔۔۔

33:27) معارف القرآن جلد نمبر ۲۱:ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله بغير علم ۔۔۔الایہ کی تشریح۔۔۔۔شراب ،جوا،تبلا،سرنگی۔۔۔

38:34) ہم ایم اے کی ڈگری کی تلاش میں ہیں ۔۔۔۔

39:31) نماز نہ پڑنا یہ بھی دُنیا ہے۔۔۔۔

40:10) معارف القرآن جلد نمبر ۲۱:ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله بغير علم ۔۔۔الایہ کی تشریح۔۔۔۔قیامت کی علامات سے متعلق حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت۔۔۔۔

43:09) اللہ والے کے ساتھ رہنا ہے تو کیسے رہنا ہے ۔۔۔

45:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک ٹرین کی مثال کہ نگاہ کا کیا اثر ہوا کہ ایک شخص کسی کافر کو دیکھ رہا تھا تو کفر کے وسوسے آنے لگے تو فرمایا کہ اللہ والوں کی اچھی نظر کو کیوں نہیں مانتے۔۔۔

47:17) فرمایا کی جس کو شیخ کی محبت مل جاتی ہے تو اُس کو اللہ کی محبت مل جاتی ہے اور اعمال سے بھی محبت ہوجاتی ہے۔۔۔

47:51) شیخ سے مناست ضروری ہے ورنہ رہا سہا دین بھی چلا جائے گا۔۔۔

49:03) جہاں بھی رہو ایک قدم بھی بزرگوں کی شاہراہِ اولیاء سے نہ ہٹیں۔۔۔

51:00) وَ الْعَمَلَ الَّذِیْ یُّبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ)) اﷲ کی محبت اور اعمال کی محبت کے بیچ میں اللہ کے عاشقوں کی محبت مانگ کر سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتادیا کہ جس کو شیخ کی محبت مل جاتی ہے اس کو اللہ کی محبت بھی مل جاتی ہے اور اعمال کی توفیق بھی ہوجاتی ہے اور حدیث ’’اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ‘‘ سے معلوم ہوا کہ ہر آدمی اپنے خلیل (گہرے دوست) کے دین پر خود بخود ہوجاتا ہے لہٰذا جس کو اپنے شیخ کی محبت کم ہوگی علی سبیل خلت نہیں ہوگی اس کے اندر شیخ کا دین، شیخ کا اخلاق، شیخ کا تعلق مع اللہ اور پورا منتقل نہیں ہوگا۔ خلیل کے معنی ہیں گہرا دوست۔ دوستی اتنی گہری ہو کہ دل کے اندر داخل ہوجائے۔

51:22) شیخ کی محبت کو، اللہ والوں کی محبت کو اپنی جان کے اندر رکھ لو، عقل میں نہیں، عقلی محبت کافی نہیں ہے، دماغ میں بھی نہیں، قلب میں بھی نہیں صرف دل کی محبت بھی کافی نہیں ہے اور آگے بڑھو۔ دل کے درمیان کی محبت سے بھی آگے بڑھو درمیان جان لے آئو، روح کے اندر لے آئو، جان کے اوپر اوپر والی محبت بھی کافی نہیں، یہ مولانا رومی کی بلاغت ہے، فرماتے ہیں کہ شیخ کی محبت کو جان کے اوپر ہی نہ رکھو جان کے درمیان میں لے آئو

54:20) جب حضرت والا رحمہ اللہ سے لوگ دعائیں کرانے آتے تھے کہ پاکستان انڈیا کو میچ ہے دعا فرمائیں کہ پاکستان جیت جائے تو حضرت والا دعائیں فرماتے تھے کہ اللہ پاک پاکستان کو جیتا دیں لیکن پھر فرماتے تھے کہ اُن کی نقل مت کرو یہاں تک کہ نمازیں بھی چھوڑ دیں کرکٹ دیکھنے کے چکر میں۔۔

25:22) کل کرکٹ میں فائرنگ ہوئی ہمارے ایک ساتھی کے برابر سے گولی گذری بال بال بچ گئے اور جو سولر سسٹم اوپر لگا ہوا ہے اُس میں ایک گولی آکر لگی 25 ہزار کا نقصان ہوا اب کون ان کو بتائے گا کہ یہ نقصان ہوا۔ یہ خوش ہیں کہ پاکستان جیت گیا یہ جیت ہے لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں فائرنگ کررہے ہیں یہ آتش پرستوں کی نقل ہے ہندوں کی نقل ہے یہ جیت ہے کہ انہی کی نقل کررہے ہیں ایک دفعہ ایک خاتون اللہ والے گھر کی کھانا بنا رہی تھی اسی طرح فائرنگ ہورہی تھی اُن کی ٹانگ پر آکر لگی۔۔یہ تو اللہ کا شکر کہیں اور گولی نہیں لگی۔۔اب کل ہمارے ایک ساتھی کو اللہ تعالی نے بچالیا اور سولر سسٹم پر گولی لگی ایک دینیی ادارہ کا اتنا نقصان کردیا اور یہ خوشی منارہے ہیں۔۔لوگوں کو اذیتیں دے رہے ہیں یہ خوشی ہے؟؟؟؟ یہ جیت ہے کہ لوگوں کو اذیت کہ چہل قدمی کررہے تھے گولی برابر سے گذری یہ آتش پرستوں کی نقل ہندوں کی نقل جیت ہے؟ارے نظروں کی حفاظت کرکے دکھائیں،گانا سے بچ کرجیت کردکھائیں ۔۔۔ہمارے حضرت والا دعائیں کرتے تھے کہ اسلام کو بلندی عطا فرمائیں لیکن یہ فائرنگ لوگوں کی املاک کا نقصان یہ جائز ہے؟؟یہ فائرنگ کرکے پیسے کو ضائع کرنا ۔۔۔

01:00:26) نفس کو مٹانے کی ایک مثال:۔ دوستو! مزہ اپنے کو مٹانے میں ہے، اپنے وجود کو باقی رکھنے میں مزہ نہیں ہے۔ اگر چینی چائے میں پڑی رہے اور کہے کہ ہمیں چمچہ سے مٹائو مت تو پھیکی رہے گی، کوئی پوچھے گا بھی نہیں۔ اگر اسی چینی کو مٹادوگے، چائے یا شربت میں حل ہوجائے گی تو ان شاء اللہ! لوگ مجبور ہوں گے، ہر گھونٹ پر کہیں گے شکریہ، اس کو پی لو، یہ شربت ایمان افزا ہے۔ شربت روح افزا تو سنا ہوگا، آج یہ نئی لغت سنئے ’’شربت ایمانِ افزاء‘‘۔ یہ لفظ آج اللہ تعالیٰ نے مولانا کی برکت سے قونیہ میں عطا فرمایا۔ جنہو ںنے اپنے نفس کو مٹادیا وہ اللہ والے کیا ہیں؟ شربت ایمان افزا ہیں، ان کو پی لو یعنی ان کی باتوں کو ایک دم دل و جان میں رکھ لو مہر پاکاں درمیان جاں نشاں اللہ والوں کی محبت کو روح کے اندر داخل کرلو اور ان کی ڈانٹ ڈپٹ کے لیے بھی تیار رہو، بغیر ڈانٹ ڈپٹ کے ڈینٹ نکلتا ہے؟ بتائیے! موٹر میں ڈینٹ ہے تو کیا یہ معمولی ٹھک ٹھک سے نکلے گا؟ زور سے ہتھوڑا مارنا پڑے گا جن کو حضرت حکیم الامت نے ڈانٹا وہی لوگ چمکے اور جن کو پیار و محبت ہی ملی، ڈانٹ نہیں ملی وہ چمکے نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا دستور ہے لیکن شیخ کی ڈانٹ کی تمنا نہ کرو۔ اگر تکویناً پڑجائے تو دل بُرا مت کرو۔

01:03:28) یہ گھرمیں جھگڑے اور میاں بیوی کے جھگڑے طلاقیں یہ کیوں ہیں؟۔کیونکہ دل میں خوف نہیں۔۔

01:05:19) ہمیں اپنے بچے بوجھ لگتے ہیں بچوں کا مارنا تین سال کی عمر سے ہی اسکول بھیجنا۔۔

01:05:56) آپ ﷺ کی بچوں پر شفقت کیا تھی؟بچوں کو منحوس کہنا،مارنا،لاتیں مارنا نفرت کرنا اپنے بچوں کو گالیاں دے رہے ہیں اور بھائی کے بچوں کو اپنے بچے کے سامنے ہی منہ میں لقمہ رکھ رہے ہیں..بچوں کو شفقت دیں محبت دیں گلے لگائیں۔۔

01:07:58) ہمیں جتنی محبت فاسقوں سے ہے اتنی محبت اللہ والوں سے ہے؟؟۔

01:09:08) اللہ والی دوستی کی پہلی شرط۔۔۔

01:09:57) اللہ والی دوستی عرش کا سایہ دلائے گی۔۔

01:11:04) فاسق اگر ہمیں اچھے لگ رہے ہیں تو اپنا علاج کرائیں اللہ والوں کو بتائیں اور حل پوچھیں۔۔

01:11:26) جو جس قوم کی نقل کرے گا اُس کے ساتھ معاملہ ہوگا۔۔۔

01:16:23) خصائل نبوی شرح شمائل ترمذی سے ایک حدیث پاک چھوٹے بچوں کے بارے میں بیان ہوئی۔۔۔ موصوم بچوں کو محبت دیں وعدہ کریں کہ شفقت سے رکھیں گے تاکہ ہمارے بچے غیروں کے پاس جاکر محبت تلاش نہ کریں۔۔۔

01:19:02) عباداتِ شبِ برات وعظ حضرت والا رحمہ اللہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے عشق ِرسول ﷺ کی کیفیت:۔ غزوہ طائف سے واپسی میں آپeنے حضرت بلال رضی اللہ کو اذان دینے کا حکم فرمایا، وہ اذان دینے لگے،ایک سولہ سال کا لڑکا جس کا نام ابو محذورہ تھا،اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کی نقل اتارنے لگا،اس لڑکے کی آواز بہت اچھی تھی۔آپ ﷺنے سنا تو اسے بلوایا،ابو محذورہ کو آپ کے سامنے کھڑا کر دیا گیا،انہیں اندیشہ ہوا کہ اس حرکت پر قتل کیا جائوں گا۔آپ ﷺنےفرمایا کیسے اذان دے رہے تھے، ذرا سنائو!انہوں نے اذان دینی شروع کی،اللہ اکبر تو بلند آواز سے چار بار کہہ دیا کیونکہ اللہ کی بڑائی کے تو کفار بھی قائل تھے لیکن اذان میں شہادتین کے کلمات کو آہستہ آواز سے کہا کہ کہیں میرے قبیلے والے نہ سن لیں۔آپ ﷺنے نہایت شفقت سے ان کے سر اور سینہ پر ہاتھ پھیرااور فرمایا بلند آواز سے کہو۔آپ ﷺکا دست ِمبارک پھیرنا تھا کہ ایمان کی دولت سے مالا مال ہو گئے اور بلند آواز سے یہ کلمات پھر دہرائے۔صحابہ کا عشق دیکھئے کہ رسول اللہ ﷺنے جو سر پر ایک بار ہاتھ رکھ دیا تو انہوں نے عمر بھر سر کے بال نہیں منڈوائےکہ یہ وہ بال ہیں جن پر میرے محبوب ﷺکاہاتھ پھر گیا،یہ تھی ان حضرات کی محبت کہ جن بالوں پر آپ ﷺکا ایک بار ہاتھ مبارک پھر گیا عمر بھر اُن بالوں کی حفاظت کی۔(ابو داوٗد)

01:22:44) بچوں کو مارنے اور شفقت نہ دینے پر درد بھری کیفیت میں اہم نصیحت۔۔۔

01:24:01) بچوں کے لیے ایک اہم دعا بچوں کی اصلاح ﴿رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَ زْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا ﴾ بچوں کو مختلف جائز اور مباح کاموں میں مصروف رکھا جائے، مصروف زندگی شیطانی چکروں سے اکثر محفوظ رہتی ہے۔

01:26:45) شہزادہِ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ ۔۔

01:28:27) حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کا عجیب درد بھرا واقعہ۔۔

01:31:46) حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ بچوں سے رحمت اور شفقت کے معاملے میں ۔۔۔

01:34:45) جو معذرت کرے اور جو معذرت قبول نہ کرے تو سخت وعید۔۔

01:35:32) بھڑیئے والے اخلاق سے توبہ کریں اپنے اخلاق کی اصلاح کرائیں بچوں کو مارنا ظلم کرنا۔۔۔

01:49:35) حضرت والاؒ کے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب کے درس سے پڑھ کر سنایا کہ بیت اللہ کس طرح بنا! حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانیوں کا تفصیلی واقعہ ...

01:53:27) واقعہ بیان کے بعد خواتین کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت پڑھ کر حضرت شیخ نے سنائی۔۔۔

01:57:42) زمزم کی فضیلت ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries