مجلس یکم نومبر۲۰۲۱    عشاء  :حضرت لقمان علیہ اسلام کا قصہ اور اہم نصیحتیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:46) بچوں کی ایک بے اصولی پر تنبیہ اور احباب کو نصیحت کہ ہر کام کو شیخ دیکھے اور پھر کہتے ہیں کہ شیخ آپ آرام کریں آپ فکر نہیں کریں اور بچے مشورہ روم میں اکیلے چیزوں کو چھیڑ رہے ہیں اور جنہوں نے نام لکھوائے اُن کو بھی فکر نہیں کہ دیکھیں کہ بچے کیا کررہے ہیں اپنے بچوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھتے۔۔۔

10:28) ہم خود کہتے ہیں کہ بچوں کو لائے تاکہ بچے نیک ماحول میں رہ کر نیک بنیں۔۔لیکن والد موجود نہیں اب بچے کہاں جارہے ہیں ہمیں پتا ہی نہیں ہم دین کا کام کریں یا ہر بچے پر ایک آدمی مقرر کریں اس لیے آئندہ جب والد آئیں تو بچوں کو لائیں اکیلے مت بھجیں۔۔۔

12:00) ایسے خونی لوگ ہیں آدم خور کہ کیا حال کرتے ہیں میں بیان بھی نہیں کرسکتا۔۔۔

13:33) بے اصولی کرکے پھر جھوٹ بولنا۔۔۔پھر یہی جھوٹ چوری کرائے گا یہی جھوٹ گندے کام کرائے گا۔۔۔

16:35) جب اس ماحول میں رہ کر جھوٹ بول رہے ہیں۔۔

17:03) گیارہ بارہ سال والا بچہ ماں پر ہاتھ اٹھارہا ہے اور جبکہ روز یہاں بھی آرہے ہیں جہاں روز والدین کے حقوق بتائے جارہے ہیں۔۔۔

23:03) تخصص کے طلباء کا ذکر کہ کتنی محنت کرتے ہیں خاموشی سے اپنے کام میں لگے رہتے ہیں۔۔۔

24:59) نصیحت کے بعد کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

26:10) پرانے احباب زیادہ خیال کر رکھیں اور مجھ کو ہر بات نہ بتائیں بلکہ ذمے دار کو بتادیں کہ بچوں کا یہ معاملہ دیکھا۔۔۔

26:58) بچوں کو کس طرح پھنساتے ہیں اور پھر گندا کام کرتے ہیں ...اولاد کو دوست بناکر رکھو تاکہ جو بھی مسئلہ ہو بچہ فورا آکر بتادے ورنہ جو باپ سخت ہوگا وہ کچھ ہوگا تو اپنے والد کو بتائے گا۔۔۔نہیں کیونکہ اُس کو پتا ہے کہ بات پٹائی کرے گا۔۔۔اولاد کو دوست بناکررکھیں لیکن ایسی ہسنی مزاح والی نہیں کہ بچہ پھر ہر بات ہسنی میں ٹال دے نہیں!بزرگوں سے پوچھیں۔۔۔۔

29:19) معارف القرآن سے بیان ہوا۔۔۔ اور ہم نے لقمن کو دانائی عطاء کی الخہ۔۔۔

30:27) علم وہ ہے جس پر عمل ہو۔۔۔

30:35) ایک سیاہ رنگ کا حبشی الخہ۔۔۔

33:06) حضرت لقمان علیہ السلام کا مکمل قصہ بیان ہوا۔۔۔حضرت لقمان کون تھے؟ تفسير ابن كثير تفسير سورۃ لقمان۔۔۔

40:03) حضرت لقمان علیہ السلام کی اہم نصیحتیں۔۔۔ اپنی نگاہ کو پست کرنا۔۔ زبان کو بند رکھنا۔۔ حلال روزی پر قناعت کرنا۔۔ اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنا۔۔ بات میں سچائی پر قائم رہنا عہد کو پورا کرنا۔۔ مہمان کا اکرام کرنا۔۔ پڑوسی کی حفاظت کرنا۔۔۔ اور فضول کام اور کلام کو چھوڑ دینا۔۔

44:23) گناہ چھوڑنے کا آسان طریقہ۔۔ سب عہد کریں کہ آج کے بعد ایک سانس اللہ کو ناراض نہیں کرنا۔۔

49:47) مایوس کبھی نہیں ہونا۔۔۔

52:09) حکمت کی تفصیل۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries