مجلس۳  نومبر۲۰۲۱    عشاء  :نفس کی پانچ اقسام !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:07) تعلیم۔۔۔

03:22) آج کل لوگ تقوی پر بیان نہیں کرتے۔۔۔تقوی میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہے۔۔

03:46) سب سے مقدم دین کی بات ہے۔۔

04:31) اللہ سے محبت کا دعوی ہے لیکن گناہ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔۔

06:35) ایک صاحب کو دیکھا بار بار بیان میں امرد کو دیکھ رہے ہیں جبکہ میں نے بیان میں کئی بار کہا لیکن اُسی کو دیکھے جارہے ہیں اور جب ہسنے کی بات آئی اور پھر اُس کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ امرد لڑکا ہنس رہا ہے یا نہیں۔۔جب شیخ کے سامنے ذلیل حرکت سے باز نہیں آرہے تو باہر کیا حال ہوگا اتنا معلوم نہیں کہ اللہ تعالی تو ہر وقت ساتھ ہیں۔۔۔

07:52) بدکاری پر بہت اہم اور باریک تقریر۔۔۔

18:42) ایسے اہسے جملے شریعت کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ ہمیں یہ شرعی پردہ پسند نہیں۔۔مفتی نعیم صاحب نے فرمایا کہ دین شعار کے بارے میں زبانم ت کھولیں ایمان چلا جاتا ہے۔۔پھر تشدید ایمان اور نکاح ضروری ہے ۔۔۔

26:32) نفس کی پانچ اقسام:۔ رشاد فرمایا کہ خالق نفس نے قرآنِ پاک میں نفس کے پانچ نام رکھے ہیں ۔پہلا نام ہے نفسِ امّارۃ۔اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوْئِٓ جملہ اسمیہ ہے جو ثبوت و دوام کا متقاضی ہوتا ہے یعنی اے دنیا کے انسانو! جب تک تم نفسِ امّارہ کے غلام رہوگے اس وقت تک تم برائیوں میں مبتلا رہوگے کیونکہ نفس امّارہ کَثِیْرُ الْاَمْرِ بِالسُّوْءِ ہے اور السُّوْء میں الف لام جنس کا ہے جس نے سوء کو اسمِ جنس بنادیا اور جنس وہ کُلّی ہے جو انواعِ مختلف الحقائق پر مشتمل ہوتی ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ زمانۂ نزولِ قرآن سے لے کر قیامت تک پیدا ہونے والے گناہوں کے تمام اقسام اس السُّوْءِ میں داخل ہوگئے۔

28:01) ایک بار حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا کہ اے خدا آپ سے ملاقات کا اقرب ترین کیا ذریعہ ہے ؟ ارشاد ہوا: ’’دَعْ نَفْسَکَ وَ تَعَالَ‘‘ اے موسیٰ نفس کو چھوڑ دیجئے اور آجائیے۔ مطلب یہ کہ بندہ اور خدا کے درمیان صرف نفس کی خواہشات حائل ہوتی ہیں ، نفس کو مٹادو خدا مل جاوے گا۔ اور نفس کو مٹانے کا مفہوم یہ ہے کہ اپنی مرضیات کو خدائے پاک کی مرضیات کے تابع کردے

29:01) آپ نے اس کو امارۃ بالسوء فرمایا ہے یعنی کثیر الا مر بالسوء بہت زیادہ برائی کا حکم کرنے والا اور سوء اسمِ جنس ہے جو ساری دنیا کی برائیوں کو شامل ہے۔ یہ علامہ آلوسیؒ نے تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے کہ السوء میں الف لام جنس کا ہے اور جنس وہ کلی ہے جو انواع مختلف الحقائق پر مشتمل ہو۔ معلوم ہوا کہ قیامت تک جتنے گناہ ہوں گے سب اس السوء میں شامل ہیں۔ نزولِ قرآن کے وقت جو گناہ تھے اور آج نئے نئے گناہ کے جو طریقے ایجاد ہو رہے ہیں سب اس میں شامل ہیں لیکن ان سے کیسے بچیں گے؟ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْ یہ مَا کیا ہے؟ یہ مصدریہ، ظرفیہ، زمانیہ ہے۔ تین نام ہیں اس کے۔ اس لیے مفسرِ اعظم علامہ آلوسیؒ نے اس آیت کے ترجمہ میں بھی اس کی رعایت کی اَیْ فِیْ وَقْتِ رَحْمَۃِ رَبِّیْ یعنی جب ہمارے رب کی رحمت کا سایہ ہوگا تب ہی ہم اس ظالم نفس سے بچ سکتے ہیں، فی سے ظرفیہ بنایا، وقت سے زمانیہ بنایا اور رحم سے مصدر بنایا۔ لہٰذا یہ مَا ظرفیہ، زمانیہ اور مصدریہ بن گیا۔ جب تک اللہ کی رحمت کا سایہ ہو یہ نفس ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اللہ کی رحمت کا سایہ کب ملتا ہے؟

30:40) دوسرا نفس لوامہ۔۔ نفس کی صفت امارۃ بالسوء یعنی بہت امر کرنے والا بری باتوں کا ،پھر یہی نفس جب بری باتوں سے توبہ کرلے تو مرتبۂ تو بہ میں نفس لوامہ کہلاتا ہے،اب توبہ کی برکت سے حق تعالیٰ کی رحمت و عنایت اس پر ہوتی ہے جس کے اثر سے یہ نفس مطمئنہ ہو جاتاہے ،پھر جب دنیا سے چل چلائو ہوتاہے تو دوخطاب اس کو اورعطا ہوتے ہیں راضیۃ مرضیۃ اے نفس مطمئنہ تو اللہ سے راضی اور اللہ تجھ سے راضی۔۔۔

35:50) نہ چھیڑ اے نکہت بادِ بہاری راہ لگ اپنی تجھے اٹھکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں

42:21) نگاہ اقربا بدلی مزاج دوستاں بدلا نظر اک ان کی کیا بدلی کہ کُل سارا جہاں بدلا

44:07) بدنظری کرنا دلیل ہے کہ اس کا دل خالی ہے۔۔۔مگر شکر ہے کہ گناہ کو گناہ تو سمجھتا ہے۔۔

46:54) ماں کا درجہ والد سے زیادہ کیوں ہے؟؟؟

51:13) رب کو دیکھ کر اللہ سے مانگیں۔۔۔

53:31) خیالات کو کس طرف لے جائیں۔۔۔

55:11) مفتی صاحب سے ہر بات کو پوچھنا چاہیے۔۔۔لیکن بڑے مفتی صاحب کو ذرہ ذرہ سی بات کے لیے پریشان نہ کریں بلکہ جو اُ ن کے ساتھی ہیں پہلے ان سے رابطہ کریں۔۔۔

59:58) وہ جراثیم جو عورت کے گھر کو تباہ کردیتے ہیں۔۔۔ خاوند کے سامنے اونچا بولنا۔۔ خاوند کے سامنےغصے سے بولنا۔۔۔ خاوند کے سامنے بیہودہ بولنا۔۔ خاوند کی غیر موجودگی میں اُس کے گلے شکوے کرنا۔۔ خاوند کے منہ سے جذبات میں نکلنے والی بات کو نہ بھلانا۔۔ خاوند کے راز کو فاش کرنا یا کمی کوتاہی کی تشہیر کرنا۔۔ میکے جاکر اپنے والدین بہن بھائیوں کوگھریلو باتیں بڑھا چڑھا کر باتیں بتانا ۔۔ پھر نصیحت ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries