مرکزی بیان۴  نومبر۲۰۲۱      :ایک سانس اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:58) بیان کرنے والے اور بیان سننے والے اللہ سے معافی مانگ کر آئیں۔۔۔

01:59) جمعے کے دن جلدی آنے کے کتنے فضائل ہیں۔۔۔

02:48) جو عمل نہیں کرتا اور لوگ اس کا بیان سننے آتے ہیں اس پر دوکیس چلیں گے ایک گناہ کا اور دوسرا دھوکے بازی کا۔۔۔

04:45) اللہ والے ہیں لیکن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

05:28) قیامت تک اللہ والے رہیں گے اگرچہ کہ کم ہوں۔۔۔

06:23) حضرت والا کے پاس اگر کوئی آتا کہ حضرت بچے کے لیےدعا کریں تو حضرت والا یہ دُعا کرتے تھے کہ یا اللہ ان کے بچے کو تبلیغی جماعت والے اُٹھا کر لے جائیں۔۔۔۔

07:15) جب بُری صحبت کا اثر ہے تو فکیف نظرا لعارفین تو اللہ والوں کی نظر کا کیا اثر ہوگا۔۔۔

09:25) ایک دین ہی ایسا بچارا ہے کہ جس پر سب بولتے ہیں۔۔۔

09:58) عقل سے عقل نہیں ملتی بلکہ عقل اللہ کے فضل سے ملتی ہے۔۔۔

10:28) مفتی صاحبان کافر بناتے نہیں بلکہ کافر بتاتے ہیں۔۔۔

11:54) ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے چاول برابر داڑھی کٹانا یا منڈانا حرام ہے۔۔۔

12:52) توبہ ایمرجنسی کے لیے ہے ۔۔۔

13:21) ایک شخص ہے جو دین کی بات سنتا ہے اور کہتا ہیکہ واقعی میں گہنگار ہوں تو یہ شخص عنقریب اللہ کا ولی بن جائے گا۔۔۔

14:48) حدیث پاک ہیکہ جو میری ایک سنت کو زندہ کرے گا سو شہید وں کا ثواب پائے گا۔۔۔اور جنت میں میرے ساتھ رہے گا۔۔۔

16:07) لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة۔۔۔۔نقل کس کی کرنی ہے؟۔۔۔

17:19) عقل اللہ نے اللہ کو ناراض کرنے کے لیے نہیں دی ۔۔۔۔

17:55) حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سےکسی نے پوچھا کہ آپﷺ کے اخلاق مبارک کیسے تھے تو فرمایا کہ کیا آپ نے قرآن کریم نہیں پڑھا وہی آپﷺ کے اخلاق مبارک ہیں۔۔۔

19:23) تکبّر کیا ہے؟۔۔۔رائی برابر بھی اگر تکبّر ہوگا تو جنت کی خوشبو نہیں سونگھے گا۔۔۔

20:27) ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين ۔۔۔

21:29) کالج یونیورسٹی میں کون سی جگہ دین سکھایا جاتا ہے۔۔۔

22:06) دن میں اگر ستر مرتبہ بھی گناہ ہوجائے تو توبہ سے سب معاف ہو جاتا ہے۔۔۔

23:29) ہر گناہ لیلیٰ ہے۔۔۔

23:58) قرآن پاک میں حدیث پاک میں شراب کا کیا حکم ہے۔۔۔

24:22) صدیقین کا دروازہ کُھلا ہوا ہے۔۔۔صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبّر و جاہ نکلتا ہے۔۔۔

26:12) سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔۔۔

29:29) حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو وقت کے بادشاہ نے بلایا آنے میں تاخیر ہوگئی تو بادشاہ نے اعتراض کیا تو امام صاحب نے کیا خوب جواب دیا۔۔۔

32:11) جو گناہ کو گناہ سمجھ لے کامیاب۔۔۔۔

32:36) جناب سیّد ثروت صاحب نے حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب کے اشعار پڑھے۔۔۔کبھی شیخ ِ کامل کی صحبت نہ چھوڑو ۔۔۔۔

37:05) جو گہنگا ر کو حقیر سمجھے گا وہ برباد ہو جائے گا۔۔۔کفر سے نفرت واجب کافر سے نفرت حرام۔۔۔۔

39:53) تقویٰ کا مطلب یہ نہیں کہ گناہ ہی نہیں ہوگا۔۔۔۔

41:31) دین میں بحث نہیں کرنی چاہیے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں اللہ کو دیکھاؤ حالانکہ اُن سے کہو کہ جو درد ہورہا ہے پہلے آپ اس کو دیکھا دو۔۔۔۔

43:18) خزائن القرآن:وَلَوْ اَنَّ مَا فِي الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَۃٍ اَقْلَامٌ وَّالْبَحْرُ يَمُدُّہٗ مِن بَعْدِہٖ سَبْعَۃُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللہِ(سورۃ لقمان: اٰیۃ۲۷) ترجمہ: اور جتنے درخت زمین بھر میں ہیں اگر وہ سب قلم بن جاویںاور یہ جو سمندر ہے اس کے علاوہ سات سمندر اور ہو جاویں تو اﷲ تعالیٰ کی باتیں ختم نہ ہوں۔

45:44) بچے کو دودھ پینا کس نے سکھایا؟۔۔۔بھینس گھاس کھاتی ہے لیکن سفید دودھ کس نے بنایا؟۔۔۔

48:24) حرام خواہش کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔۔۔والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا۔۔۔

49:18) بدعت کا عذاب اس دفعہ تو ۱۲ ربیع الاوّل کو حُور بھی پیدا ہوگئی ہے۔۔۔

52:29) اعتراض کرنے والے اللہ سے دور ہوتے ہیں۔۔

55:34) دل گندا ہے،سڑی لیلی بھری ہوئی ہے ۔۔۔

56:13) نامحرم کو دیکھنا نہیں ہے۔۔

58:08) اللہ تعالی کو پہچاننے کے لیے کئی نشانیاں ہیں۔۔فنگر پرنٹ کو ہی دیکھ لیں کہ کتنے انسان ہیں اور سب کے فنگر پرنٹ الگ۔۔۔

01:02:25) جس چیز کا منع ہو ذہن پھر اُسی کی طرف جاتا ہے کہتے ہیں کہ سود کیوں منع ہے۔۔۔سود حرام ہے سود کا گناہ ایک ہی دیکھ لیں کہ ادنی گناہ ماں کے ساتھ زنا کرنا ہے تو جس کو سود کھانا ہے تو کھا کر دیکھ لے دوسروں پر کیوں اعتراض کرتے ہو اور کیوں کہتے ہو کہ سود کیوں منع ہے؟؟؟

01:05:22) رزق میں تنگی کیوں آتی ہے دیکھ لیں گناہوں کی وجہ سے رزق میں تنگی آتی ہے۔۔

01:07:16) وَلَوْ اَنَّ مَا فِي الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَۃٍ اَقْلَامٌ وَّالْبَحْرُ يَمُدُّہٗ مِن بَعْدِہٖ سَبْعَۃُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللہِ ترجمہ: اور جتنے درخت زمین بھر میں ہیں اگر وہ سب قلم بن جاویںاور یہ جو سمندر ہے اس کے علاوہ سات سمندر اور ہو جاویں تو اﷲ تعالیٰ کی باتیں ختم نہ ہوں۔

01:08:03) ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

01:09:45) داڑھی رکھنا واجب ہے۔۔۔

01:12:53) دنیا نام ہے اللہ تعالی کو ناراض کرنے کا۔۔۔

01:17:30) اللہ تعالی کتنے پیارے ہیں صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے پوچھیں جنہوں نے ایک ایک وقت میں ۷۰ جانیں دے دیں۔۔۔

01:20:38) جن بادشاہ..لطیفہ۔۔۔۔

01:22:38) ایک عجیب حکایت جو صرف عبرت کے لیے ہے ۔۔۔

01:24:26) والدین کے بارے میں قرآن پاک کی آیت۔۔۔

01:29:19) ماں کی نعمت بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔

01:32:40) دین کی ایک ایک ادا پیاری ہے ہم گندے ہیں جو دین کی باتوں سے بھاگتے ہیں۔۔

01:33:58) حضرت لقمن علیہ السلام کا مکمل قصہ بیان ہوا۔۔۔حضرت لقمان کون تھے؟ تفسير ابن كثير تفسير سورۃ لقمان۔۔ہم نے لقمان کو دانائی عطا ء کی۔۔

01:35:14) ایک سیاہ رنگ حبشی حضرت سعید رحمہ اللہ کے پاس ایک مسئلہ دریافت کرنے آیا تو فرمایا کہ تم اپنے کالے ہونے پر غم نہ کرو۔۔ کالے لوگوں میں تین بزرگ جو سب سے بہتر تھے ایک حضرت بلالِ حبشی رضی اللہ عنہ...دوسرا... الخہ۔۔

01:36:47) ساری بندی کا خلاصہ ایک سانس اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے۔۔۔

01:38:07) حضرت لقمن علیہ السلام کے بارے میں جمہور کا اختلاف ہے اور ایک عجیب بات ۔۔۔آپ نے نبوت پر حکمت کو کیوں ترجیح دی جبکہ آپ کو دونوں کا اختیار دیا گیا تھا۔۔۔

01:39:45) حضرت لقمن علیہ السلام ایک بڑی مجلس میں دین کی باتیں بیان کررہے تھے عجیب واقعہ۔۔۔

01:41:25) دین کے پانچ شعبے ہیں کسی کے بارے میں بھی اگر زبان کھولی تو ایمان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔۔۔

01:42:29) حضرت لقمن علیہ السلام کی سبق آموز نصیحتیں۔۔۔ اپنی نگاہ کو پست کرنا۔۔ زبان کو بند رکھنا۔۔ حلال روزی پر قناعت کرنا۔۔ اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنا۔۔ بات میں سچائی پر قائم رہنا عہد کو پورا کرنا۔۔ مہمان کا اکرام کرنا۔۔ پڑوسی کی حفاظت کرنا۔۔۔ اور فضول کام اور کلام کو چھوڑ دینا۔۔ گناہ چھوڑنے کا آسان طریقہ۔۔ سب عہد کریں کہ آج کے بعد ایک سانس اللہ کو ناراض نہیں کرنا۔۔ مایوس کبھی نہیں ہونا۔۔)

01:45:46) حکمت کی تفصیل ۔۔ حکمت کی پانچ تفسیریں ہیں، نوٹ کر لینا۔ تفسیر اول، حقائق الکتاب و دقائقہ۔ تفسیر دوم طریق السنہ۔ سنت کا ہر طریقہ حکمت ہے۔ جو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت ہے پوری تفسیرِ قرآن ہے،تفسیر سوم، الفقہ فی الدین، دین کی سمجھ پیدا ہو جائے۔

01:47:03) سمارٹ فون میں لائیو ویڈیو کے بارے میں اہم نصیحت۔۔۔

01:51:31) ننی کو دیکھنے کی وجہ سے فیل ہونا...لطیفہ۔۔۔

01:52:39) اے بیبیوں !اللہ کے واسطے اپنی سہلیوں کا ذکر اپنے شوہر سے مت کرو اسی طرح مرد حضرات اپنی بیوی کا ذکر اپنے دوست کے پاس نہ کریں۔۔

02:00:47) شبِ معراج میں آپ ﷺ نے عورتوں کو زیادہ دیکھا دوزخ میں کیا وجہ...ایک ناشکری اور شوہر کی نافرمانی اور اپنے آپ کو دکھانے کا شوق۔۔۔

02:01:25) دین نام ہے ون وے ٹریفک کا۔۔۔۔

02:02:11) وہ جراشیم جو عورت کے گھر کو تباہ کردیتے ہیں۔۔۔ خاوند کے سامنے اونچا بولنا۔۔ خاوند کے سامنےغصے سے بولنا۔۔۔ خاوند کے سامنے بیہودہ بولنا۔۔ خاوند کی غیر موجودگی میں اُس کے گلے شکوے کرنا۔۔ خاوند کے منہ سے جذبات میں نکلنے والی بات کو نہ بھلانا۔۔ خاوند کے راز کو فاش کرنا یا کمی کوتاہی کی تشہیر کرنا۔۔ میکے جاکر اپنے والدین بہن بھائیوں کوگھریلو باتیں بڑھا چڑھا کر باتیں بتانا ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries