سفر ۷  نومبر۲۰۲۱صبح :دنیا اور آخرت کا حسنہ  !رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان کے بعد حضرت شیخ نے ناشتہ تناول فرمایا ۔ ناشتے کے دوران بھی مجلس چلتی رہی تقریبا ساڑے آٹھ بجے تک یہ مجلس چلی۔ مجلس میں حضرت نے فرمایا کہ ہر جگہ سب خیال رکھتے ہیں اور بہت محبت کرتے ہیں اچھا انتظام کرتے ہیں لیکن یہاں کی بات الگ ہے ہر جگہ کی اپنی بات ہوتی ہے یہاں رحیم یار خان میں مولانا عبداللہ اور مولانا بلال کے ہاں عجیب سی اپنائیت محسوس ہوتی ہے پچھلے پچھلے سفرمارچ میں ہم آئے تھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہم ابھی تک یہی ہیں یہاں سے گئے ہی نہیں!فرمایا اور بھی لوگ خیال رکھتے ہیں سب محبت کرتے ہیں بہت اکرام کرتے ہیں لیکن یہاں کا معاملہ الگ ہے اور فرمایا کہ ہر جگہ کی اپنی بات ہوتی ہے ایسا نہیں ہے کہ دوسرے لوگ خیال نہیں رکھتے لیکن یہاں عجیب سی اپنا ئیت  محسوس ہوتی ہے۔۔

مولانا عبداللہ،مولانا بلال دونوں بھائیوں نے سب کا خوب خیال رکھا اور بہت اکرام کیا اللہ پاک خوب برکتیں عطاء فرمائیں اللہ تعالی خوب خوب انکے گھر سے دین کا کام لیں اور خاندان میں خوب برکتیں عطاء فرمائیں ان کی ہر مشکل کو آسان فرمائیں ان کی اولاد کو حافظ عالم اللہ والا بنادیں ۔۔ پھر حضرت شیخ نے نو بجے تک آرام فرمایا سب احباب نے بھی آرام کیا گیارہ بجے سب بیدار ہوئے ۔ ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔ اس بیان میں بڑی تعداد میں خواتین شرعی پردے سے بیان سن رہی ہیں۔ بیان کے آغاز میں جناب مولانا محمد کریم صاحب نے اشعار پڑھے پھر حضرت شیخ جناب مصطفی صاحب سے فرمایا کہ حضرت تائب صاحب کے اشعار پردے میں رہنا میری بہنا پڑھ کر سنائے۔۔

حضرت شیخ کا یہاں رحیم یار خان کا مارچ ۲۰۲۱ میں جو سفر ہوا تھا تو ۷مارچ کو یہیں صبح ساڑے گیارہ بجے بیان ہوا تھا اور بڑی تعداد میں خواتین شرعی پردے سے سن رہی تھیں آج بھی ۷ تاریخ ہے آٹھ ماہ بعد یہاں بیان ہوا اور صبح ساڑے گیارہ بجے ہی بیان کی ترتیب بنی اور خواتین بھی شرعی پردے سے بڑی تعداد میں بیان سن رہی ہیں۔۔ بیان کے کچھ عنوانات:۔ ہر کام کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔ اللہ تعالی بس ہم سب کو معاف فرمادیں اللہ پاک سے دعا مانگنی چاہیے

اللہ تعالی دعائیں قبول فرماتے ہیں اللہ تعالی نے تو شیطان کی بھی دعا قبول کی وہ کیسے؟ بدعت کیا ہے؟ سنت کو زندہ کرنے کا انعام۔۔ دنیا کا حسنہ۔۔ شیطان تکبر سے مارا گیا۔۔ اللہ کا عاشق ذرہ ذرہ میں اللہ کی نشانیوں کو تلاش کرے گا۔۔ ربنا اتنا فی الدنیا کے حسنہ بیان ہوئے۔ آخرت کا حسنہ کیا ہے؟ اللہ تعالی نے ہمیں کیوں پیدا کیا۔۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ خواتین کو نصیحت۔۔ بیٹیوں کی نعمت،بیٹیاں اللہ کی نعمت۔۔ ہم پردیس میں ہیں ہر ایک نے اوپر جانا ہے تو یہاں کمانا ہے اور ہم لٹارہے ہیں۔۔ گناہ کرکے سب لٹارہے ہیں۔۔ ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب کو خلوت ہوگئی۔ اللہ جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں حیاء کو اُس سے چھین لیتے ہیں۔۔ بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے پچھلوں نے کبھی سنا بھی نہیں ہوگا۔۔ انسان کے اعضاء بھی زنا کرتے ہیں۔۔

اے ماں بہن بہو بیٹیاں آپ شہزادیاں ہیں۔۔ جذب قیامت تک کے لیے ہے اور جذب کے لیے ساری دنیا محتاج ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سب سے دنیا کا خطرناک کام کرنے جارہے تھے لیکن کیا معاملہ ہوا اللہ تعالی نے جذب فرمالیا۔۔ بدکار عورتوں کا جذب جو پھولوں پر سوتی تھیں۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries