سفر ۷  نومبر۲۰۲۱عصر :ایک عظیم ماں کی عظیم قربانی   !رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان کے بعد ظہر نماز مدرسہ تجوید القرآن جہاں فجر بیان ہوا وہاں پونے دو بجے ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ پر کھانے کا نظم ہوا۔۔ آج بعد عشاء بیان کی ترتیب تھی بعد عصر ترتیب نہیں تھی یہ بیان اچانک طے ہوا۔۔ پچھلےسفر میں جب رحیم یار خان سے جلال پور روانگی ہوئی تھی تو یہاں کے مہتمم صاحب کے اصرار پر حضرت شیخ دعا کے لیے تشریف لائے تھے

اُس وقت یہ مدرسہ زیرِ تعمیر تھا حفظ کا مدرسہ ہے یہاں کے لوگوں نے بہت محبت دی تھی اور جتنے وقت کا وعدہ کیا اُس سے ایک منٹ بھی اوپر ہونے نہیں دیاتھا۔۔ اور ۵منٹ کے لیے یہاں کے لوگوں نے بہت انتظام کیا تھا مائیک سسٹم لگوایا بہت زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع کیا اور ۵ منٹ کے لیے خواتین کا بھی انتظام کیا ۔ حضرت شیخ نے پھر ۵منٹ بیان بھی فرمایا تھا وقت مختصر تھا آگے جلالپور جانا تھا اس لیے ترتیب بیان کی نہ بن سکی تھی پھر حضرت شیخ نے وعدہ کیا تھا کہ اگلی بار آپ کے ہاں ضرور بیان کی ترتیب ہوگی۔ یہاں کے مہتمم صاحب بہت محبت والے ہیں

پچھلے لاہور کے سفر میں بھی حاضر ہوے تھے بہت لمبا سفر طے کرکے۔۔ آج جب بیان کا فرمایا تو حضرت شیخ نے فرمایا کہ آرام کی فکر نہیں کرنی بس یہاں کی ضرور ترتیب بنائے۔۔ آج ہی کھانے کے فورا بعد اس بیان کی ترتیب بنی۔۔یہ مسجد و مدرسہ بازار کے درمیان میں ہے۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم) دورانیہ 1:07:21

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries