سفر ۷  نومبر۲۰۲۱عشاء :قلبِ سلیم کس کا ہے    ؟رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان کے بعد مغرب نماز وہیں ادا کی۔ بڑی تعدادمیں لوگوں نے اپنے موبائل اور میموری کارڈ میں بیانات بھی ڈلوائے۔۔ حضرت شیخ اور تمام قافلہ قیام گاہ مولانا عبداللہ صاحب کے ہاں کے لیے روانہ ہوا۔ وہاں پر حضرت شیخ اور سب احباب کے لیے چائے کاانتظام تھا۔ حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی اور پھر سب احباب نے بھی چائے پی سب کے لیے بسکٹ کا بھی انتظام تھا۔ سب احباب کو پونے سات بجے بیان والی جگہ کے لیے روانہ کردیا گیا عشاء نماز سوا سات بجے تھی اور پندرہ منٹ کا راستہ تھا۔ الحمدللہ سات بجے تک قافلہ باعافیت جامع مسجد پہنچ گیا۔

سب احبا ب نے پہنچ کر نماز کی تیاری کی۔ سوا سات بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ پچھلے سفر میں جو مارچ میں ہوا تھا ۷ مارچ کو بعد عشاء ہی بیان ہوا تھااور آج بھی ۷ تاریخ ہے اور والدین کے حقوق پر عجیب درد بھرا بیان ہوا تھا حضرت شیخ کی پورے بیان میں عجیب کیفیت تھی پورا بیان حضرت شیخ نے رو رو کر فرمایا تھا۔۔

بیان کے کچھ عنوانات:۔ باطل قوتوں کا برین واش۔۔ اہل ذکر علماء کو فرمایا ہے۔۔ قیامت کے دن مال و اولاد کام نہیں آٗے گا ۔۔اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔ قلب سلیم کی تفسیر بیان ہوئی۔۔ حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔ والدین کو ایصال ثواب کا طریقہ۔۔ گناہ پر چار گواہ۔۔ حرام عشق اللہ کا عذاب ہے۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries